وزیرِ اعظم عمران خان کے ’بے پردگی اور فحاشی‘ کو ریپ کی وجوہات قرار دینے والے بیان پر شدید تنقید

سید عمران

محفلین
مغربی اکثریتی سوچ اس حوالہ سے یہ ہے کہ خواتین کو باپردہ کرنے کی بجائے مرد اپنی آنکھوں کا پردہ کریں۔
یہ اصول سیٹھ صاحب پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟؟؟
وہ کیوں ڈالرز کی گڈیاں اچھالتے ہوئے بغیر سیکیورٹی کے باہر نہیں نکلتے؟؟؟
ڈاکوؤں کو بھی یہ مشورہ کیوں نہیں دیتے کہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں!!!
 
جاسم محمد

محفلین
وہ چاہے جو کہیں اور جو نہ کہیں ایک بڑی وجہ یہی ہے!!!
وزیر اعظم نے وہی بات دہرائی ہے جسے پاکستان کے بڑے مذہبی طبقہ کی حمایت پہلے سے حاصل ہے۔ اس پر دیسی لبرلز اور مغربی میڈیا نے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے shooting the messenger
جبکہ معاشرہ میں اس قسم کی سوچ کو پھیلانے اور تقویت دینے والے خود جیّد علما کرام ہیں۔
 
اس معاملہ میں کسی کی حمایت حاصل ہو یا مخالفت اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔
یہ تو انسانی فطرت کا معاملہ ہے۔۔۔
سب جانتے ہیں کہ ریپ کی بنیادی بڑی وجوہات کیا ہیں۔۔۔
اس انسانی فطرت پر کسی کی مخالفت یا موافقت سے کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔۔۔
اور کرنے والا اپنا کام کرکے چلے جانے والا ہے۔۔۔
پیچھے آپ بے شک لکیر پیٹتے رہو!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اس معاملہ میں کسی حمایت حاصل ہو یا مخالفت اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔
یہ تو انسانی فطرت کا معاملہ ہے۔۔۔
آپ تائید کریں گے اس بات کی لڑکوں کی تربیت جن گھرانوں میں بہتر ہوتی ہے اُنکی آنکھوں میں حیا ہے اور جہاں آزادی اپنی تمام حشر سامانیوں کے ساتھ ہے! اُن کو کوئی تمیز نہیں ! مسلہ جنونیت ہے فطرت سے زیادہ ہمیں تو ہمیشہ سے یہ لوگ ذہنی بیمار لگتے ہے اور ایسے لوگ ذہنی طور پر ایک صحت مند دماغ نہیں رکھ سکتے !!!!!؟؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سب جانتے ہیں کہ ریپ کی بنیادی بڑی وجوہات کیا ہیں
کم سن بچے اور بچیاں جو آئے روز جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔ کیا یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ باپردہ نہیں رہتے؟ یا ان بچوں کے چلن ٹھیک نہیں؟
 
سید عمران

محفلین
آپ تائید کریں گے اس بات کی لڑکوں کی تربیت جن گھرانوں میں بہتر ہوتی ہے اُنکی آنکھوں میں حیا ہے اور جہاں آزادی اپنی تمام حشر سامانیوں کے ساتھ ہے! اُن کو کوئی تمیز نہیں ! مسلہ جنونیت ہے فطرت سے زیادہ ہمیں تو ہمیشہ سے یہ لوگ ذہنی بیمار لگتے ہے اور اگر آپ ایسے لوگ ذہنی طور پر ایک صحت مند دماغ نہیں رکھ سکتے !!!!!؟؟
ہم بحیثیت عوام کسی کی ذہنی بیماری دور نہیں کرسکتے۔۔۔
لیکن ذہنی مریضوں سے بچے کے لیے تدابیر اختیار کرسکتے ہیں!!!
 
سید ذیشان

محفلین
مجرموں کا کوئی اصول نہیں ہوتا۔۔۔
ان سے بچنا سب سے بڑا اصول ہوتا ہے!!!
مجرموں کو معاشرے سے دور رکھنا بھی بڑا اصول ہے۔ بعض اوقات ان سے بچنا ممکن نہیں ہوتا۔ جیسے موبائل چور کسی بھی وقت کسی کا بھی موبائل چوری کر سکتا ہے۔ اس سے آپ کیسے بچیں گے؟
 
سید عمران

محفلین
مجرموں کو معاشرے سے دور رکھنا بھی بڑا اصول ہے۔ بعض اوقات ان سے بچنا ممکن نہیں ہوتا۔ جیسے موبائل چور کسی بھی وقت کسی کا بھی موبائل چوری کر سکتا ہے۔ اس سے آپ کیسے بچیں گے؟
جہاں تک انسانی کوشش ممکن ہے اس سے زیادہ آگے کوئی کیسے جاسکتا ہے؟؟؟
کیا کسی معاشرہ میں جرائم سو فیصد کنٹرول ہوسکتے ہیں؟؟؟
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنی حفاظت کے لیے ممکنہ اقدام بھی نہ اٹھائیں؟؟؟
 
جی بہت اچھی بات ہے۔ خواتین کے پاس پیپر اسپرے اور ٹیزرز وغیرہ ہوں تو اپنا دفاع کافی بہتر انداز میں کر سکتی ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مجرم کا ذہن ایک خاص طرح سے سوچتا ہے اور یہ ایک "خاص طرح سے سوچنا" ایکسٹرنلی پروگرامڈ ہوتا ہے یا انٹرنلی ہارڈ کوڈڈ ہوتا ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
حکومت ڈیلیور نہ کر سکے تو وہ پاپولر بیان دے کر عوام کی توجہ بھٹکاتی ہے اور اس کا پروپگنڈا ونگ اس پاپولر بیان والی خبر کی تشہیر کرواتا اور بحث مباحثہ کرواتا ہے تا کہ حکومت کا امپریشن عوام کی نظروں میں بہتر ہو سکے۔
کارکردگی کیا ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
مجرم کا ذہن ایک خاص طرح سے سوچتا ہے اور یہ ایک "خاص طرح سے سوچنا" ایکسٹرنلی پروگرامڈ ہوتا ہے یا انٹرنلی ہارڈ کوڈڈ ہوتا ہے؟
ایکسٹرنلی پروگرامڈ ہو یا انٹرنلی ہارڈ کوڈڈ ہو، اس سے تو مجرم جرم سے بری نہیں ہو جاتا؟
 
سید ذیشان

محفلین
میرے مراسلے سے یہ کیسے اخذ ہوا؟
سزا صرف مجرم کو یا سہولت کار کو بھی؟
سہولت کار میری نظر میں میڈیا ہے۔
جب آپ نے ایک چیز پروگرام کر دی تو پھر اس بندے کا اختیار کہاں رہ جاتا ہے؟ جس چیز پر اختیار نہ ہو کیا اس کی سزا دینی چاہیے؟
 
جاسم محمد

محفلین
مجرم کا ذہن ایک خاص طرح سے سوچتا ہے اور یہ ایک "خاص طرح سے سوچنا" ایکسٹرنلی پروگرامڈ ہوتا ہے یا انٹرنلی ہارڈ کوڈڈ ہوتا ہے؟
بعض لوگ پیدائشی ذہنی مریض ہوتے ہیں۔ ان کا ذہن انسانی معاشرہ کی اعلی اقدار، حدود و قیود سمجھنے سے محروم ہوتا ہے۔ اگر اس عارضہ کا بروقت علاج نہ ہو تو بلوغت تک پہنچنے سے قبل ہی ایسے افراد psychopathic علامات دکھانا شروع کر دیتے ہیں
 
Top