وزیر اعظم نااہل ہو گئے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ۔

ربط
19p7p4.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی نااہلی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سنایا۔
فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے کا عہدہ چھبیس اپریل سے خالی تصور کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صدر سے کہا ہے کہ وہ ملک میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔
اس سے قبل ان درخواستوں کی سماعت کے دوران پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر توہینِ عدالت کے مقدمے میں سات رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی جاتی تو ہو سکتا تھا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کچھ عرصے کے لیے رک جاتی۔
اس مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ سات رکنی بینچ کے فیصلے کی سکروٹنی کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 248 کا حوالہ نہ تو این آر او کے کیس میں دیا گیا اور نہ ہی توہینِ عدالت کے مقدمے میں۔
اس سے قبل پاکستان کے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر کی رولنگ پر قومی اسمبلی میں قرارداد اس لیے لائی گئی کہ خدشہ تھا کہ سپریم کورٹ کوئی اور حکم جاری نہ کردے۔
بینچ میں شامل جسٹس خلجی عارف حسین نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اگر سپیکر کی رولنگ کارروائی کا حصہ تھی تو پھر قرارداد کیوں لائی گئی۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ قرارداد اس لیے لائی گئی کہ خدشہ تھا کہ سپریم کورٹ کوئی اور حکم نہ دے دے۔
عرفان قادر نے مزید کہا کہ اسمبلی کے کسی بھی رکن کو نااہل قرار دینا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سات رکنی بینچ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 248 کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل وزیر اعظم امور کو فرائض سرانجام دحنے کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اٹارنی جنرل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو عدالت میں طلب نہیں کر سکتی کیونکہ یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
دلائل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سوئس حکام کو مقدمے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا خط نہ لکھنے کا فیصلہ آئین کے مطابق تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو حکومت کو ہر قدم اٹھانے سے پہلے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔
دریں اثناء سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے تناظر میں اسلام آباد میں ایوانِ میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے جس میں صدر اور وزیرِ اعظم دونوں شریک ہیں۔
اس معاملے کا آغاز سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو این آر او مقدمے میں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے سے ہوا تھا۔
بعد ازاں انہیں اس جرم کا مرتکب قرار دے کر عدالت کی برخاستگی تک کی سزا سنائی گئی تھی تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اس سزا کی بنیاد پر نااہل قرار دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق سپیکر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہماری نظر میں تو وہ شروع سے ہی نا اہل تھے ۔ اور بھی ایک جمِ غفیر ہے جنہیں اس قسم کے تمغہ جات سے ضرور ضرور نوازا جانا چاہیے۔ :D
 

موجو

لائبریرین
ساری قوم کو اب اک امید سے ملے گی لیکن شائد ابھی بھی سیانے ہمیں بھاؤ کہہ کر ڈراتے رہیں گے
 

محمداحمد

لائبریرین
ساری قوم کو اب اک امید سے ملے گی لیکن شائد ابھی بھی سیانے ہمیں بھاؤ کہہ کر ڈراتے رہیں گے

اُمید اچھی چیز ہے لیکن لیکن وزیرِ اعظم جائیں گے تو کوئی اور آ جائے گا۔ بالکل ایسا ہی۔ ایسا ہی ڈھیٹ، ایسا ہی عوام کے دکھ درد سے بے گانہ ۔ کیا فرق پڑنے والا ہے۔ جب تک یہ 'سیٹ اپ' پورا نہیں جائے گا بہتری کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

۔
 
ملک جائے جہنم میں لیکن یوسف رضا صاحب کی ایک ہی رٹ ہے کہ زرداری سے غداری نہیں کروں گا۔۔۔اکبر الہ آبادی صاحب نے بھی کسی شہیدِ وفا کیلئے یہ کہا ہے کہ:
انکے آنگن میں دیا کرتا ہے اسپیچِ وفا۔۔
زاغ ہوجائے گا اک دن آنریری عندلیب​
 

نبیل

تکنیکی معاون
معلوم نہیں کہ اس مرتبہ پارلیمنٹ کی بالا دستی ثابت کرنے کے لیے کیا گل کھلائے جائیں گے۔
اور اگر وزیر اعظم کی نا اہلی کے فیصلہ پر عملدرآمد ہو بھی جاتا ہے تو اگلے نامزد وزیر اعظم کے آنے پر دوبارہ یہ کھیل شروع ہو جائے گا۔ نئے وزیر اعظم سے بھی سپریم کورٹ سوئس حکومت کو خط لکھنے کا کہے گی اور وہ انکار کرے گا (یا کرے گی)۔
 

موجو

لائبریرین
یار احمد بھائی آپ بھی سیانے ہی نکلے
بھائی سی پی 34 اپنے جیسا ہی لگ رہا ہے
 

موجو

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ میثاق جمہوریت والی دونوں پارٹیاں قریب آئیں گی اور میں الیکشن کے اعلان اور نگرانوں کی توقع کررہا ہوں
 

محمداحمد

لائبریرین
معلوم نہیں کہ اس مرتبہ پارلیمنٹ کی بالا دستی ثابت کرنے کے لیے کیا گل کھلائے جائیں گے۔
اور اگر وزیر اعظم کی نا اہلی کے فیصلہ پر عملدرآمد ہو بھی جاتا ہے تو اگلے نامزد وزیر اعظم کے آنے پر دوبارہ یہ کھیل شروع ہو جائے گا۔ نئے وزیر اعظم سے بھی سپریم کورٹ سوئس حکومت کو خط لکھنے کا کہے گی اور وہ انکار کرے گا (یا کرے گی)۔

اپنی مدت پوری کر ہی لیں گے یہ عوام دشمن لوگ۔ :atwitsend:
 
اُمید اچھی چیز ہے لیکن لیکن وزیرِ اعظم جائیں گے تو کوئی اور آ جائے گا۔ بالکل ایسا ہی۔ ایسا ہی ڈھیٹ، ایسا ہی عوام کے دکھ درد سے بے گانہ ۔ کیا فرق پڑنے والا ہے۔ جب تک یہ 'سیٹ اپ' پورا نہیں جائے گا بہتری کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

۔
لو جی آپ کی پیش گوئی پوری ہوئی ، اگلے نام خورشید شاہ اور احمد مختار کےہو سکتے ہیں۔
 
Top