وزیر اعظم نااہل ہو گئے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ۔

موجو

لائبریرین
فیس بک پر کوئی کہہ رہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے مخدوم گیلانی صاحب اور ان کے بچے نئے گھونسلوں میں چلے جائیں گے
 

پپو

محفلین
مگر یہ لوگ دیکھ لینا جن کی زبان پر ہر وقت رہتا ہے ہم عدالتوں احترام کرتے ہیں اب کیا حشر کریں گے اس فیصلہ کا اور عوامی اجتجاج کے نام اپنے غنڈوں کو متحرک کریں گے
 

محمداحمد

لائبریرین
مذاق اڑا رہے ہیں میرا (n)

ارے بھائی یہ جواب موجو صاحب کے لئے تھا جنہوں نے مجھے سیانوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا، سیانوں سے اُن کی مراد ایسے لوگوں سے تھی جو بالکل ہی اُمید کھو بیٹھے ہیں کہ پاکستان میں بہتری ہو سکتی ہے۔
 
ارے بھائی یہ جواب موجو صاحب کے لئے تھا جنہوں نے مجھے سیانوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا، سیانوں سے اُن کی مراد ایسے لوگوں سے تھی جو بالکل ہی اُمید کھو بیٹھے ہیں کہ پاکستان میں بہتری ہو سکتی ہے۔
اچھا یہ بات ہے تو چلیں غیر سیانے لوگوں کی خوشی میں خوش ہو لیتے ہیں:music:
 
مگر یہ لوگ دیکھ لینا جن کی زبان پر ہر وقت رہتا ہے ہم عدالتوں احترام کرتے ہیں اب کیا حشر کریں گے اس فیصلہ کا اور عوامی اجتجاج کے نام اپنے غنڈوں کو متحرک کریں گے
نہیں بھائی ،کوئی غنڈہ گردہ نہیں ہونے والی۔یہی تو موقع ہے عدلیہ کی بات ماننے کا ۔
آپ نے شاید سیاسی شہید کی اصطلاح نہیں سُنی ۔
یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیں بعد میں بتاوںگا ۔;)
 

پپو

محفلین
نہیں بھائی ،کوئی غنڈہ گردہ نہیں ہونے والی۔یہی تو موقع ہے عدلیہ کی بات ماننے کا ۔
آپ نے شاید سیاسی شہید کی اصطلاح نہیں سُنی ۔
یعنی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ چلیں بعد میں بتاوںگا ۔;)
بھائی کل تک انتظار کرو اور سندھ سے آنیوالے ری ایکشن کے بارے میں انتظار کرو
 
نااہلی کے فیصلے سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔ گیلانی سیاسی شہید ہوجائیں گے۔ وزیراعظم کوئی اور شخص بن جائے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
ٹرپل ون بھی اپنی تیاری کر رہا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساری خبر غور سے پڑھی جائے تو یہ فیصلہ جو دوپہر کے بعد آیا ۔
صبح ہی سے مقتدران کے علم میں تھا ۔
کچھ دن منظر نامہ کھل کر سامنے آ جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔
گیلانی بدنام ہوا زرداری ڈارلنگ تیرے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھائی کل تک انتظار کرو اور سندھ سے آنیوالے ری ایکشن کے بارے میں انتظار کرو


Date : 6/19/2012 4:42:00 PM Updated at 16:42 PST
shim.gif

6-19-2012_55049_l.jpg
اسلام آباد…پيپلزپارٹي نے سپريم کورٹ کافيصلہ تسليم کرنے کاارادہ کرليا ہے.ذرائع کے مطابقصدر،وزيراعظم کي زيرصدارت مرکزي مجلس عاملہ کے اجلاس ميں اہم فيصلے کئے گئے ہيں.پيپلزپارٹي نے سپريم کورٹ کافيصلہ تسليم کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے،اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا ہيپيپلزپارٹي سپريم کورٹ کے فيصلے کے خلاف نظرثاني اپيل کرے گي.مرکزي مجلس عاملہ صدراورچيرمين پيپلزپارٹي کے فيصلے کي بھرپورحمايت کرے گي،آج رات اتحادي جماعتوں کے اجلاس ميں نئے وزيراعظم کے نام کاانتخاب ہوگا،اتحادي جماعتوں کوموجودہ صورتحال پرمکمل اعتمادميں لياجائے گا.نئے وزيراعظم کيلئے احمدمختاراورمخدوم شہاب کے ناموں پرغورہوا،تاہم وزيراعظم کيلئے حتمي نام کافيصلہ اتحاديوں سے مشاورت ميں کياجائيگانئے وزيراعظم کے انتخاب کيليے بدھ کوقومي اسمبلي کااجلاس بلانے کاامکان ہے.پيپلزپارٹي کي پارليماني پارٹي کااجلاس کل شام اسلام آباد ميں طلب کرليا ہے،پيپلزپارٹي کے تمام اراکين کواسلام آباد پہنچنے کي ہدايت کي گئي ہے.سيکريٹري اطلاعات پيپلزپارٹي اجلاس ميں شرکت ہرصورت يقيني بنائي جائے.

خبر کا منبع
چار آنے کی خاطر پانچ روپے کا نقصان پی پی پی نہیں کرنے والی ،
کل کو یہ بھی تو کہنا ہے کہ پی پی پی ہمیشہ عدلیہ کا احترام کرتی آئی ہے ۔
ہاں اگر ابھی اس حکومت کو سال بھر ہوا ہوتا تو یہی کورٹس کنگرو کنگرو سی نظر آتی۔:)
آنے کو مہینے اور روپے کو سال سمجھا جاوے بحکم پروپرائیٹر:D
 

نایاب

لائبریرین
لکھنوی فیصلے

وسعت اللہ خان
ایک سردار جی کو خواب آیا کہ بارہ سنگھے نے انہیں ٹکر ماری اور ان کی دائیں ٹانگ اس کے سینگھوں میں پھنس کر ٹوٹ گئی۔ اگلی رات بھی یہی خواب آیا۔ اس سے اگلی رات کو بھی یہی خواب آیا۔ تیسرے دن انہوں نے چڑیا گھر جا کر اپنی دائیں ٹانگ ایک اصلی بارہ سنگھے کے سینگھوں میں اٹکا کر خود تڑوا لی۔ گھر والوں اور دوستوں نے پوچھا کہ سردار جی یہ آپ نے کیا کیا ؟ سردار جی کراہتے ہوئے بولے کہ اچھا ہی ہوا۔ روز روز نیند میں ٹانگ تڑوانے کی تکلیف سے بہتر ہے کہ ایک دفعہ ہی ٹوٹ جائے۔
تو کیا یہ ممکن ہے کہ آئندہ عدالتیں قومی نوعیت کے جو بھی فیصلے کریں وہ ابہام سے پاک اور اس زبان میں ہوں جو سب کو سمجھ میں آتی ہے۔تاکہ جو ٹانگ چوّن دن بعد ٹوٹنی ہے وہ چون دن پہلے ہی ٹوٹ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا ہوا، وہ حکومت سے چلے جائیں گے، بلکہ اگر آپ لوگ مجبور کریں گے تو وہ اپنے خاندان سمیت ملک سے ہی چلے جائیں گے۔ اب تو آپ خوش ہیں ناں۔
 
Top