وزیر اعظم نااہل ہو گئے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ۔

شمشاد

لائبریرین
ایسے کیسے چلے جائیں آپ کے کہنے پر۔

پیسے خرچ کر کے آئے ہوئے ہیں، پانچ سال کا ٹھیکہ ہے ان کے پاس۔
 

یوسف-2

محفلین
(اللہ نہ کرے :eek: ) اگر میں زرداری کی جگہ ہوتا تو سپریم کورٹ کو منہ چڑانے کے لئے کسی گمنام سے رکن اسمبلی کو وزیراعظم نامزد کرکے ”اس کے اوپر“ اعلیٰ حضرت یوسف رضا گیلانی کو تمام سابقہ اختیار کے ساتھ” وزیر اعظم کا خصوصی مشیر“ مقرر کردیتا۔ حکم مشیر گیلانی کرتا اور انگوٹھا وزیر اعظم لگاتا :grin: اس قسم کا لطیفہ ملک رحمٰن کے ناہل ہونے پر کیا جاچکا ہے کہ وہ نااہلی کے بعد وزیرداخلہ سے مشیر داخلہ بن گئے اور سارا کام حسب معمول چلتا رہا۔:eek:
 
فیصلہ سننے کے بعد حکومت کا ردعمل کچھ اس طرح کا ہوگا جیسا کہ ایک مشہور لطیفے میں کہا گیا ہے کہ:
"چوہدری صاحب ! فیر میں انکار ای سمجھاں؟"۔۔۔۔:grin:
 

یوسف-2

محفلین
فیصلہ سننے کے بعد حکومت کا ردعمل کچھ اس طرح کا ہوگا جیسا کہ ایک مشہور لطیفے میں کہا گیا ہے کہ:
"چوہدری صاحب ! فیر میں انکار ای سمجھاں؟"۔۔۔ ۔:grin:
سر جی مکمل لطیفہ لکھ دین۔ تاکہ جنہوں نے پہلے نہ سنا ہو، وہ بھی محظوظ ہوسکیں۔ :D
 
سر جی مکمل لطیفہ لکھ دین۔ تاکہ جنہوں نے پہلے نہ سنا ہو، وہ بھی محظوظ ہوسکیں۔ :D
کسی گاؤں میں ایک صاحب تھے جنکا تعلق قومِ میراثی سے تھا۔۔۔انکا بیٹا شہر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرچکنے اور اچھی جاب حاصل کرلینے کے بعد شادی کیلئے واپس گاؤں لوٹ آیا اور والد محترم کو گاؤں کے چوہدری صاحب کے گھر بھیجا تاکہ بچپن کی محبت یعنی چوہدری صاحب کی بیٹی سے رشتے کی بات کی جاسکے۔۔۔چوہدرٰ صاحب نے میراثی صاحب کی آؤ بھگت کی اور بیٹے کی مبارکباد دی۔ بعد میں جب لڑکے کے والد نے رشتے کی بات چھیڑی تو چوہدری صاحب بیحد مشتعل ہوگئے اور نوکروں کو آواز دیکر بلایا اور میراثی صاحب کی مرمت کرنے کا حکم دیا۔۔۔کافی زدو کوب کے بعد جب ملازمین نے میراثی صاحب کو چھوڑ دیاتو موصوف اپنے کپڑے درست کرتے ہوءے ا ٹھے اور اپنے بالوں وغیرہ کو بھی درست کیا اور نہایت متانت سے چوہدری صاحب سے یوں گویا ہوئے:
" فیر چوہدری صاب !۔۔۔میں انکار ای سمجھاں؟"۔۔۔۔:p
 
تو کیا ہوا، وہ حکومت سے چلے جائیں گے، بلکہ اگر آپ لوگ مجبور کریں گے تو وہ اپنے خاندان سمیت ملک سے ہی چلے جائیں گے۔ اب تو آپ خوش ہیں ناں۔
نہیں اس کے جانے پر یہ ردعمل نہیں ،ردعمل کا ماخذیہ ہے کہ اس نے چند دن پہلے ہی قوم کوملک چھوڑ دینے پر انکریج کیا تھا ۔
ایک بچوں والا محاورہ یاد آگیا
"جو بولتا ہے وہ خود ہی ہوتا ہے":D
 

موجو

لائبریرین
سارے خاندان نے مل کر خوب لوٹا ہے ہمیں
انہیں کونسی پریشانی بس ٹارگٹ سے تھوڑا سا ہی پیچھے رہے ہوں گے
 
سارے خاندان نے مل کر خوب لوٹا ہے ہمیں
انہیں کونسی پریشانی بس ٹارگٹ سے تھوڑا سا ہی پیچھے رہے ہوں گے
ٹارگٹ سے آگے ہی ہونگے ، بونس میں شایدمعمولی سی کمی رہی ہو ۔تاہم وہ تاحیات ملنے والی مراعات میں پوری ہو جائیں گی۔
آپ فکر نہ کریں ، پورا تباہ کر کے ہی مریں گے ۔:unsure:
 

شمشاد

لائبریرین
اور جو 26 اپریل سے لیکر 19 جون تک پھوکٹ میں وزیر اعظمی دکھائی اور مال بٹور لیا وہ بونس میں۔ ہاہاہاہاہا
 

نایاب

لائبریرین
اٹھارہ سو پچیس دن کا جادوئی ہندسہ


120621121701_jinnah.jpg

خالی جگہ آصف زرداری نے لے لی اور پاکستان کی صدارت ایک بار پھر آرام کرسی سے رولر کوسٹر میں تبدیل ہوگئی۔ پھر بھی امکان یہی تھا کہ اس دفعہ وزیرِ اعظم ٹُک ٹُک کرکے ہی سہی لیکن مدتِ اقتدار کی پہلی مکمل سنچری ضرور بنا تے ہوئے اٹھارہ سو پچیس دن کے جادوئی ہندسے کو چھو لے گا۔ مگر وکٹ ننانوے رنز پر ہی اڑ گئی۔ اگلا کھلاڑی اگر پندرہ بیس رنز بھی بنا جائے تو بڑی بات ہے۔
شام ہونے کو ہے اور ایمپائر خراب لائٹ کا جواز بنا کر کسی بھی وقت میچ روکنے کا اشارہ دے سکتا ہے۔
وسعت اللہ خان
 

محمداحمد

لائبریرین

جی پنڈورہ بکس تو پھر سے کھل گیا لیکن زرداری کے پیروکاروں کا تو حال یہ ہے کہ

خط (نہ) لکھیں گے چاہے مطلب کچھ نہ ہو
ہم تو عاشق ہیں (زرداری) تمھارے نام کے

تشریح :

اس شعر میں راجہ صاحب اور مستقبل کے دیگر نا اہلیان فرماتے ہیں کہ وہ خط نہیں لکھیں گے چاہے انہیں کچھ مطلب نہ بھی ہو۔ اور اب جب کہ اُنہیں ٹھیک ٹھاک مطلب ہے اور اُنہیں اپنی آنے والی سات نسلوں کا مستقبل سنوارنا ہیں، بیرونی اکاؤنٹس بھرنے ہیں، امریکہ اور برطانیہ میں پراپرٹی بنانی ہیں، سو اب تو وہ خط لکھ ہی نہیں سکتے۔ ;) یعنی وہ ہرگز ہرگز خط نہیں لکھیں گے چاہے اُنہیں اپنی مطلب براری کے لئے زرداری صاحب کے عاشق ہونے کی تہمت اُٹھانی پڑے۔ :D کیونکہ دودھ دینے والی گائے ۔۔۔۔ :nottalking:

اس شعر میں شعراء کرام یوں تو اور بھی بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن وہ تحریری اظہار میں آنے سے قاصر ہے ورنہ ہم محفل میں آنے سے قاصر ہو جائیں گے۔ :thinking: ;)
 

شمشاد

لائبریرین

یعنی کہ سر منڈاتے ہی اولے پڑنے شروع ہو گئے۔
 
Top