ایم ایس کے ایل سی سے جب آپ بلڈ کرنے کا کہے ہیں تو وہ خود ہی سارے انسٹالر بنا دیتا ہے۔ اگر آپ نیا 1.4 ورژن استعمال کر رہے ہیں تو وہ تو سیٹ اپ ای ایکس ای فائل بھی بناتا ہے۔ اور یہ ساری فائلیں آپ کے بتائے فولڈر میں ہی بنتی ہیں اور اپنے آپ محفوظ ہو جاتی ہیں۔
اب ان کو آپ کسی بھی اور کی بورڈ کی طرح انسٹال کر سکتے ہیں۔ ہاں، ممکن ہے کہ آپ کو یہ نہ معلوم ہوکہ پھر کیا کرنا ہے۔
تو جہاں آپ کی لنگویج بار ہے، وہاں رائٹ کلک کریں (یا شروع سے کنٹرول پینل، لنگویج۔۔ میں جائیں۔ اردو سلیکٹ کر کے دوسرے خانے میں کی بورڈ آئ ایم ای والے خانے میں براؤز کر کے وہ کی بورڈ منتخب کر لیں جو آپ نے اپنے مخصوص نام سے محفوظ کیا ہے۔ وہ انسٹال ہو جائے گا۔ اگر آپ اردو کے دو یا زائد کی بورڈ انسٹال کر چکے ہیں، تو ان میں سے ایک ہی ایک وقت میں دستیاب ہوتا ہے۔ ہاں، اگر آپ لنگویج بار کو کانفی گیور کریں اور اس میں یہ آپشن لے لیں کہ
Show additional icons
تو آپ کو ایک کی بورڈ کا خانہ بھی دکھائی دے گا۔ اور اردو کے اگر دو کی بورڈ انسٹال ہوں گے تو آپ دونوں کی بورڈس کو اس خانے پر کلک کر کے منتخب کر سکیں گے۔