وسٹا صوتی کی بورڈ

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، وسٹا کے لئے یہ ایک اردو کی بورڈ ہے جو کہ صوتی ہے۔ لیکن اس میں چند ایک کیز شاید پرسنلائزڈ ہیں۔ اسے آزمائیں اور اس بارے پھر کچھ بتائیں
 
Attachments

  • urduwsta.zip
    253.7 KB · مناظر: 110

wahab49

محفلین
قیصرانی بھائی۔ ڈاونلوڈ کیلیے شکریہ۔ لیکن مجھے وستا زیادہ بھایا نہیں تھا۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے آج وسٹا کے لیے کئی کی بورڈ بنائے ہیں۔ لیکن فائل اپ لوڈ نہیں ہو رہی ہے۔ ڈاؤن لوڈ سکشن میں جواب ملتا ہے کہ فائل بہت بڑی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
وسٹا کے ہر ورژن میں ایک ہی قسم کے کی بورڈس کام آ سکتے ہیں۔ لیکن ایکس پی کا بنا ہوا کی بورڈ کام نہیں کرتا وسٹا میں۔
وسٹا میں اردو نلکہ ساری زبانیں پہلے سے ہی شامل ہیں۔ محض اپنا من پسند کی بورڈ انسٹال کیجئے (اگر ڈیفالٹ اردو کی بورڈ پسند نہیں تو( اور Add Languages میں اردو سلیکٹ کر کے وہ کی بورڈ سلیکٹ کر لیں جو پسند ہے، اور ٹائپ کرنا شروع کر دیں۔
میرے بنا؁ کی بورڈس برا؁ وسٹا یہاں ہیں۔
آفتاب
مقتدرہ
اردو صوتی۔3
اردو دوست، صوتی کا تبدیل شدہ ورژن
 
basna

محفلین
تبدیل شدہ صوتی کی بورڈ کو محفوظ کرنا

پیارے دوستو، وسٹا کے لئے یہ ایک اردو کی بورڈ ہے جو کہ صوتی ہے۔ لیکن اس میں چند ایک کیز شاید پرسنلائزڈ ہیں۔ اسے آزمائیں اور اس بارے پھر کچھ بتائیں

السلام علیکم ۔ میں نے اس کی بورڈ کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا ھے۔ ایم ایس کی بورڈ کریئیٹر سے اس میں‌کچھ تبدیلی کی ھے۔ اب میں اس کی بورڈ کو ایک نئے نام سے محفوظ کر کے استعمال کرنا چاھتا ھوں۔ اسے سسٹم میں کیسے محفوظ کروں۔ پلیز مدد فرامائیے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
ایم ایس کے ایل سی سے جب آپ بلڈ کرنے کا کہے ہیں تو وہ خود ہی سارے انسٹالر بنا دیتا ہے۔ اگر آپ نیا 1.4 ورژن استعمال کر رہے ہیں تو وہ تو سیٹ اپ ای ایکس ای فائل بھی بناتا ہے۔ اور یہ ساری فائلیں آپ کے بتائے فولڈر میں ہی بنتی ہیں اور اپنے آپ محفوظ ہو جاتی ہیں۔
اب ان کو آپ کسی بھی اور کی بورڈ کی طرح انسٹال کر ؂سکتے ہیں۔ ہاں، ممکن ہے کہ آپ کو یہ نہ معلوم ہوکہ پھر کیا کرنا ہے۔
تو جہاں آپ کی لنگویج بار ہے، وہاں رائٹ کلک کریں (یا شروع سے کنٹرول پینل، لنگویج۔۔ میں جائیں۔ اردو سلیکٹ کر کے دوسرے خانے میں کی بورڈ آئ ایم ای والے خانے میں براؤز کر کے وہ کی بورڈ منتخب کر لیں جو آپ نے اپنے مخصوص نام سے محفوظ کیا ہے۔ وہ انسٹال ہو جائے گا۔ اگر آپ اردو کے دو یا زائد کی بورڈ انسٹال کر چکے ہیں، تو ان میں سے ایک ہی ایک وقت میں دستیاب ہوتا ہے۔ ہاں، اگر آپ لنگویج بار کو کانفی گیور کریں اور اس میں یہ آپشن لے لیں کہ
Show additional icons
تو آپ کو ایک کی بورڈ کا خانہ بھی دکھائی دے گا۔ اور اردو کے اگر دو کی بورڈ انسٹال ہوں گے تو آپ دونوں کی بورڈس کو اس خانے پر کلک کر کے منتخب کر سکیں گے۔
 
basna

محفلین
اردو کی بورڈ لے آؤٹ

اعجاز بھائی شکریہ۔ آپ کا کہنا باکل درست ھے کہ مجھے اردو کمپیوٹر کے بارے کوئی زیادہ علم نھیں ھے۔ میں نے 1،4 ھی استعمال کیا تھا۔ اب پتہ نھیں میں نے کیا کیا کہ اب میں اس پروگرام میں کسی بھی پہلے سے انسٹالڈ شدہ کی بورڈ لے آؤٹ کو لوڈ کروں تو ہر ایک میں ھندسے اردو میں نظر آتے ہیں۔ لگتا ہے میں نے کسی فائل کو انجانے میں اوررائیٹ کر دیا ہے۔ اب اگر میں ڈینش کی بور (ڈنمارک) کی لے آؤٹ کو درست کرنا چاھوں تو کیا کروں۔ ویسے جب میں ورڈ وغیرہ میں ڈینش زبان کو استعمال کرتا ھوں تو ھندسے ٹھیک لکھنے ھوتے ھیں مگر جب وھی کی بورڈ 1،4 کے ورژن میں لوڈ کرتا ھوں تو اردو کے ھندسے نظر آتے ھیں۔ یونی کورڈ نمبر 0031 سے 0039 کو دباؤں تو بھی اردو کے ھندسے ھی ظاہر ہوتے ہیں۔ رھنمائی فرمائیں شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
ایسا کریں کہ پہلے اردو کو ڈس ایبل کر دیں۔ پھر ڈینش کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے بعد، دعبارہ اردو کی بورڈ انسٹال کریں۔ امید ہے کہ اس صورت میں پریشانی نہ ہو۔
 
گل خان

محفلین
اعجاز بھائی صاحب۔۔۔آپ کے کی بورڈ وسٹاکا انتطار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہاں وسٹا کی انسٹالیشن کے بارے میں بی ایک ٹوٹورئیل لکھ دیں۔۔شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ار6ے گل خاں۔ اوپر بارہ نمبر کی پوسٹ میں ہی تو میں نے وسٹا پر کارکرد اردو کے کی بورڈس کے لنکس دئے ہیں۔
 
گل خان

محفلین
بھئی اعجاز صاحب۔۔۔میں نے خیال نہی کیا تھا۔۔اب صوتی۔3 کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔۔۔شکریہ۔۔۔۔اب میرا دل وسٹا کو انسٹال کرنے کو چاھتا ہے۔۔۔اس کا ٹوٹوریئل بھی لکھ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top