وصی شاہ کی شاعری سے ”انتخاب“

ہونٹ کے جس تل کو بہت چومتا تھا

تمہیں چومنا چاہتا ہوں

اپنی بانہوں میں بھریں، مار ہی ڈالیں تم کو

اے نئی دوست میں بھرپور ہوا ہوں تیرا
میرے ماضی کے حوالوں سے پریشان نہ ہو

خوابوں میں تجھے چوم لیا کرتے ہیں

عجیب شاعری ہے۔
معزرت کے ساتھ۔
اکیسویں صدی کا لُچّا شاعر۔ :devil::rollingonthefloor:
 
Disclaimer: انتخاب کے لفظ پر خصوصی توجہ کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ خصوصی اور کسی اور ٹائپ کا انتخاب ہے۔ قاری کی کسی بھی قسم کی جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا ذمہ دار ناقل نہیں ہو گا۔
نوٹ: ”انتخاب“ کا ٹائپ اگر آپ سمجھ گئے ہوں تو آپ بھی پوسٹ کیجیے۔:) ساتھ میں عنوان دینا نہ بھولیں۔

اف مرے خواب
میں ترے ہونٹ کے جس تل کو بہت چومتا تھا
اب وہ خوابوں میں چمکتا ہے ستاروں کی طرح
شاہ جی تو اٹھ اٹھ کے آ رہے ہیں۔
 
امراءالقیس سے معذرت کے ساتھ۔۔۔ انہیں آج کے دور کا امراء القیس کہا جا سکتا ہے؟؟ سنا ہے محبوسترات سے متعلق ان کی مضمون آفرینی کچھ اسی رنگ روپ کی تھی۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
محترم وصی شاہ، شاعری کے طاہر شاہ ہیں! ان پر یہ طنزیہ جملے اثر کرنے سے رہے! آپ سب کچھ بھی کہتے رہیں، وہ محبوبہ کو منا سا کر اچھالتے رہیں گے! :)
 

ابن رضا

لائبریرین
وصی شاہ نے تو جو کمال کیا سو کیا آپ نے بھی خوب حق ادا کیا ان کی بلا معاوضہ ترویج و اشاعت کو رمضان میں فریضہ سمجھ کر ادا کرنے میں اور دیگر اہلیان کو بھی ثواب کا موقع عنایت فرمایا. تاکہ جو بھی اس بابرکت کلام سے ابھی تک فیضیاب نہ ہو پائے تھے وہ بھی پیچھے نہ رہیں;):)
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
ڈھیٹ جاناں ;)

Impossible


جتنی دعائیں آتی تھیں
سب مانگ لیں ہم نے
جتنے وظیفے یاد تھے سارے
کر بیٹھے ہیں
کئی طرح سے جی دیکھا ہے
کئی طرح سے مر بیٹھے ہیں
لیکن جاناں!
کسی بھی صورت
تم میرے ہو کر نہیں دیتے!
 

غدیر زھرا

لائبریرین
Mental Defect :p

Design Defect


میرے سورج!
تری زمین ہوں میں
کوئی موسم ہو تیرے گرد مجھے
گھومنا ہے
مرا تو کام ہی تیرا طواف کرنا ہے
 

لاریب مرزا

محفلین
قبل از جوانی شاعری :angel:

(محبت آخرش ہے کیا؟؟؟)

میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
اس حسیں اسرار کے بارے
"بتائیں تو بھلا کیا ہے۔۔۔۔؟؟"
" محبت آخرش کیا ہے۔۔۔۔۔؟؟"
وصی میں ہنس کے کہتا ہوں
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی
محبت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی
محبت ہے
کسی کے واسطے ننھی سی قربانی محبت ہے
کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا
محبت ہے
ہو دل میں درد، ویرانی مگر بھر بھی
کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا
زبردستی ہی مسکانا
محبت ہے!!
کہیں بارش میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی
محبت ہے!!
کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو
تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا
محبت ہے!!
کسی کے زخم کو سہلانا
کسی روتے ہوئے کے دل کو بہلانا
محبت ہے!!
کہ میٹھا بول، میٹھی بات، میٹھے لفظ،
سب کیا ہے؟
محبت ہے!!
محبت ایک ہی بس ایک ہی انسان کی خاطر
مگن رہنا
ہمہ وقت اس کی باتوں، خوشبوؤں میں
ڈولنا کب ہے
محبت صرف اس کی زلف کے بَل کھولنا کب ہے
محبت کے ہزاروں رنگ
لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہو یہ
مجھے اپنا بناتی ہے
یہ میرے دل کو بھاتی ہے
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
وصی شاہ میرے پسندیدہ کمپئیرز میں سے ایک ہیں بس یہ شاعری کی لت انہیں غلطی سے لگ گئی ہے اور پھر "چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی"
 
Top