وصی شاہ کی شاعری سے ”انتخاب“

فرقان احمد

محفلین
وصی شاہ میرے پسندیدہ کمپئیرز میں سے ایک ہیں بس یہ شاعری کی لت انہیں غلطی سے لگ گئی ہے اور پھر "چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی"
اور بقیہ پسندیدہ کمپئیرز کون سے ہیں؟ وقت ملے تو ان کے بھی نام گنوا دیجیے گا۔
 
عباد اللہ

میری پسند ایسی ہی مجہول قسم کی ہے فرقان بھائی کیا کیجئے گا جان کر لیکن ایک بات ہے کہ شاعری کا چسکا کمپئیرینگ سے ہی لگتا ہے طارق عزیز کو دیکھئے انہوں نے بھی کمپئیرینگ کے بعد ہی شاعری کے میدان میں قدم رکھا اور ہم نے بھی اپنی تکبندیوں کا آغاز کمپئیرینگ کے بعد کیا:sneaky:
 
دراصل کمپئیرنگ کرنا پرلطف تجربہ ہے ۔۔۔ سکول کالج میں ایسے طالب علم ہم سب کے نہایت پسندیدہ ہوا کرتے تھے جو یہ 'فریضہ' سرانجام دیا کرتے تھے۔ انہیں شعر پڑھتے دیکھ کر، صاحبِ صدر کو مخاطب ہوتے دیکھ کر، سٹیج پر پُراعتماد لہجے میں بولتے دیکھ کر، خواہ مخواہ ہی ان سے رشک محسوس ہونے لگ جاتا تھا۔ ویسے آپ جھنڈی کروا گئے، پسندیدہ کمپئیرز کا نام بتا دیتے تو مناسب تھا ۔۔۔!!!
 
یہاں ایک کوچہ شاپروں والا بھی تو ہے نا:sneaky:
ویسے آپ کے پسندیدہ کمپئیر کون ہیں ؟
 
فرقان احمد

محفلین
یہاں ایک کوچہ شاپروں والا بھی تو ہے نا:sneaky:
ویسے آپ کے پسندیدہ کمپئیر کون ہیں ؟

گویا آپ 'شاپر' کروانے کے موڈ میں ہیں! :)

نیرنگ خیال جانیں اور آپ جانیں ۔۔۔ یہ معاملہ تو ہاتھ سے نکل گیا ۔۔۔ :)

اچھی خاصی طویل فہرست تھی، ذہن سے کئی نام محو ہو گئے۔۔۔

معین اختر
طارق عزیز
نعیم بخاری
مستنصر حسین تارڑ
عمر شریف
قریش پور
لئیق احمد
کبھی کبھار ۔۔۔ انور مقصود
 
@نیرنگ خیال جانیں اور آپ جانیں ۔۔۔ یہ معاملہ تو ہاتھ سے نکل گیا ۔۔۔ :)

اچھی خاصی طویل فہرست تھی، ذہن سے کئی نام نکل گئے۔۔۔

معین اختر
طارق عزیز
نعیم بخاری
مستنصر حسین تارڑ
عمر شریف
قریش پور
لئیق احمد
کبھی کبھار ۔۔۔ انور مقصود
آپ غالباً ضیا محی الدین کو بھول رہے ہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہاں اوپر جتنے کمپیئرز کا نام آیا وہ سب اس خاکسار کے بھی پسندیدہ ہیں سوائے وصی شاہ اور عمر شریف کے :) ایک دلدار کا نام آپ سبھی دلدادہ بھول رہے ہیں:)
حق مغفرت کرے۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ وصی شاہ کی کمپئیرینگ کو بھی اس کی شاعری کے حساب سے دیکھ رہے ہیں سر:)
 
سچ بات تو یہ ہے کہ میں نےکبھی وصی شاہ کا کوئی پروگرام کبھی پورا یا اہتمام سے باقاعدہ دیکھا ہی نہیں، کبھی نظر سے کچھ حصہ گزر گیا ہو تو علیحدہ بات ہے لیکن پسند نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ میری رائے غلط ہو لیکن وہی یونیورسل ٹرتھ کہ پسند اپنی اپنی :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
یہاں اوپر جتنے کمپیئرز کا نام آیا وہ سب اس خاکسار کے بھی پسندیدہ ہیں سوائے وصی شاہ اور عمر شریف کے :) ایک دلدار کا نام آپ سبھی دلدادہ بھول رہے ہیں:)
حق مغفرت کرے۔۔۔۔۔۔۔
سر اگر میں غلط نہیں تو آپ دلدار پرویز بھٹی صاحب کا ذکر کر رہے ہیں..مجھے ان ناموں میں قریش پور اور عبید اللہ بیگ جیسے ناموں کی بھی کمی محسوس ہوئی اللہ ان سب کے درجات بلند فرمائے آمین..
 
محترمہ! قریش پور کا نام تو خیر لیا تھا اپنے ایک مراسلے میں ۔۔۔ ایک اور فہرست ہاتھ لگی ہے جو کہ امجد اسلام امجد کے ایک کالم سے اڑائی گئی ہے، یہ رہے ان کے پسندیدہ شو میزبان ۔۔۔
ضیا محی الدین‘ طارق عزیز‘ اشفاق احمد‘ محمد ادریس‘ قریش پور‘ خوش بخت شجاعت‘ دلدار پرویز بھٹی‘ انور مقصود‘ معین اختر‘بشریٰ انصاری‘ لیئق احمد‘ فاروق قیصر‘ عکسی مفتی‘ عبید اللہ بیگ اور جاوید جبار
 
آپ کی گوگل کرنے کی صلاحیت بھی قابلِ رشک ہے سر اب لگے ہاتھوں ان تمام صاحبان کی کمپئیرینگ کے نمونے بھی اس لڑی میں شامل کر دیجئے:)
 
شکیب

محفلین
ٹھنڈی شرارت
میں کیسے سرد ہاتھوں سے تمہارے گال چھوتا تھا
دسمبر میں تمہیں میری شرارت یاد آئے گی​
 
گل لالہ

محفلین
گویا آپ 'شاپر' کروانے کے موڈ میں ہیں! :)
نیرنگ خیال جانیں اور آپ جانیں ۔۔۔ یہ معاملہ تو ہاتھ سے نکل گیا ۔۔۔ :)

اچھی خاصی طویل فہرست تھی، ذہن سے کئی نام محو ہو گئے۔۔۔

معین اختر
طارق عزیز
نعیم بخاری
مستنصر حسین تارڑ
عمر شریف
قریش پور
لئیق احمد
کبھی کبھار ۔۔۔ انور مقصود
لسٹ میں شامل تمام لیجنڈز
 
Top