وقت کے مسائل میں ۔۔۔اپنا آپ پہچانو!!!

عسکری

معطل
فرض کریں ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہماری تمام ضروریاتِ زندگی ہماری سٹیٹ پوری کرے اور ہر انسان کو اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ماہانہ ایک مقررہ رقم مل جایا کرے وہ رقم فرض کریں 50000 روپے ماہوار ہو، تو آپ تب کیا کام اپنے لیے منتخب کریں گے جب کہ آپ پر کوئی خاندانی دباؤ یا ذمہ داریاں نہ ہوں بیوی بچوںکے اخراجات و دیگر مسائل سے جان چھوٹ جائے تب آپ ایسا کون سا کام کرنا پسند کریں گے؟

میں اپنا بتاتی ہوں کہ اگر مجھے ایسا موقع ملتا ہے تو میں تو دنیا گھوموں گی، آوارہ گردی اور پھر سفرنامے لکھوں گی۔

اب آپ سب کی باری
مین پھر بھی اپنے لیے زبردست ہتھیار اور گئیر لے کر بارڈر پر جا رکوں گا تا کہ آپ لوگوں کو ایسی عیاشی سدا ملتی رہے اور کسی دشمن کی میلی آنکھ اپ کی اس عیاشی پر ناپڑے :soldier:
 
پچاس ہزار میں تو کچھ نہیں ہونے کا۔۔۔البتہ اگر کبھی فراغت اور وسعت ملی تو یورپ کا سفر ٹرین کے ذریعے، ترکی، تیونس، مراکش کی سیر اور سنٹرل ایشین ممالک کی سیر کے خواب ہیں۔۔۔خواب دیکھنے میں کیا حرج ہے
 

فاتح

لائبریرین
پچاس ہزار میں تو کچھ نہیں ہونے کا۔۔۔ البتہ اگر کبھی فراغت اور وسعت ملی تو یورپ کا سفر ٹرین کے ذریعے، ترکی، تیونس، مراکش کی سیر اور سنٹرل ایشین ممالک کی سیر کے خواب ہیں۔۔۔ خواب دیکھنے میں کیا حرج ہے
میری بھی خواہش ہے اسی طرح سے یورپ گھومنے کی لیکن ٹرین کی بجائے موٹر ہوم یا کاراوین میں
یورپ میں جا بجا موٹر ہومز کے اچھے خاصے سٹاپس ہوتے ہیں جہاں موٹر ہومز کے حوالے سے اچھی خاصی سہولیات ہوتی ہیں مثلاً انجن اور گاڑی کے کام، جنریٹرز کے کام، بیٹری چارجنگ، پانی کے ٹینکس کی ری فلنگ، پورٹا پوٹی کی صفائی اور موٹر ہوم میں رات کا قیام وغیرہ
 

لالہ رخ

محفلین
50000 فرضی رقم ہے یار کوئی نہیں جس جس کو جتنی درکار ہے وہ اسی حساب سے بتا دے 50000 کو ایڈٹ کر لیں گے میرا کیا جاتا ہے :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ٹھیک ہے کہ اسلام آباد آنے میں پچاس ہزار نہیں لگتے، کم لگتے ہیں، لیکن صرف اسلام آباد آنا ہی تو نہیں ہوتانہ، گھومنا پھرنا کھانا پینا بھی تو ہوتاہے اور پھر بندہ{یہ بندہ یعنی یہ خاکسار} اسلام آباد آئے اور مظفر آباد نہ جائے تو کچھ تشنگی سی محسوس ہوتی ہے۔ اس طرح راستے میں بارہ کہو، مری وغیرہ بھی تو آتے ہیں، اب لگا لیجیے گا حساب ۔
تو تین چار مہینے بعد چکر لگائیں۔۔۔ جب تک حوا کی بیٹی حکومت سے اس سکیم کی منظوری لیتی ہے۔۔۔ :p

اگر کراچی سے آرہے ہو تو پلین کا ٹکٹ ہے آنے جانے کا بنتا ہے 24000 اور باقی وہاں ہوٹل کا خرچا پانی ،گھومنے پڑھنے کا کھانے پینے کا ،،50 ہزار آرام سے لگ جاتے ہیں اور اگر شاپنگ کرنی ہو تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوسکتے ہیں :D
بات صرف اسلام آباد آنے کی ہوئی تھی۔۔۔ عقلبند۔۔۔ :p
اتنی خواہشات ہیں۔۔۔ پھر تو یہ پیسے گھر بیٹھے بھی کم پڑیں گے۔۔۔ :cowboy:
 

نیلم

محفلین
تو تین چار مہینے بعد چکر لگائیں۔۔۔ جب تک حوا کی بیٹی حکومت سے اس سکیم کی منظوری لیتی ہے۔۔۔ :p


بات صرف اسلام آباد آنے کی ہوئی تھی۔۔۔ عقلبند۔۔۔ :p
اتنی خواہشات ہیں۔۔۔ پھر تو یہ پیسے گھر بیٹھے بھی کم پڑیں گے۔۔۔ :cowboy:
ہاں یہ تو ہے کہ انسانی خواہشات ختم ہونے کے بجائے بڑھتی رہتی ہیں :)
 
Top