وقت کے مسائل میں ۔۔۔اپنا آپ پہچانو!!!

نایاب

لائبریرین
فرض کریں ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہماری تمام ضروریاتِ زندگی ہماری سٹیٹ پوری کرے اور ہر انسان کو اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ماہانہ ایک مقررہ رقم مل جایا کرے وہ رقم فرض کریں 50000 روپے ماہوار ہو، تو آپ تب کیا کام اپنے لیے منتخب کریں گے جب کہ آپ پر کوئی خاندانی دباؤ یا ذمہ داریاں نہ ہوں بیوی بچوںکے اخراجات و دیگر مسائل سے جان چھوٹ جائے تب آپ ایسا کون سا کام کرنا پسند کریں گے؟

میں اپنا بتاتی ہوں کہ اگر مجھے ایسا موقع ملتا ہے تو میں تو دنیا گھوموں گی، آوارہ گردی اور پھر سفرنامے لکھوں گی۔

اب آپ سب کی باری

ہماری پیری فقیری جھاڑ پھونک خوب چلے گی ایسے ویلے " نفسیاتی و جسمانی بیماریوں میں مبتلا معاشرے " میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہم بیٹھے رہا کریں گے " تصور جاناں " کیئے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Rehmat_Bangash

محفلین
تو کس نے کہا کہ جب بھی پیسے ملیں اسلام آباد نکل جائیں۔۔۔ :p ویسے پاکستان کے کس شہر سے اسلام آباد آنے کے پچاس ہزار لگتے ہیں۔۔ :)
یہ تو ٹھیک ہے کہ اسلام آباد آنے میں پچاس ہزار نہیں لگتے، کم لگتے ہیں، لیکن صرف اسلام آباد آنا ہی تو نہیں ہوتانہ، گھومنا پھرنا کھانا پینا بھی تو ہوتاہے اور پھر بندہ{یہ بندہ یعنی یہ خاکسار} اسلام آباد آئے اور مظفر آباد نہ جائے تو کچھ تشنگی سی محسوس ہوتی ہے۔ اس طرح راستے میں بارہ کہو، مری وغیرہ بھی تو آتے ہیں، اب لگا لیجیے گا حساب ۔
 
نیلم

محفلین
تو کس نے کہا کہ جب بھی پیسے ملیں اسلام آباد نکل جائیں۔۔۔ :p ویسے پاکستان کے کس شہر سے اسلام آباد آنے کے پچاس ہزار لگتے ہیں۔۔ :)
اگر کراچی سے آرہے ہو تو پلین کا ٹکٹ ہے آنے جانے کا بنتا ہے 24000 اور باقی وہاں ہوٹل کا خرچا پانی ،گھومنے پڑھنے کا کھانے پینے کا ،،50 ہزار آرام سے لگ جاتے ہیں اور اگر شاپنگ کرنی ہو تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوسکتے ہیں :D
 
فاتح

یہ کون سا جہاز ہے جس میں 24 ہزار لگتے ہیں؟
چارٹرڈ کروا رہی ہو کیا؟
 
نیلم

محفلین
یہ کون سا جہاز ہے جس میں 24 ہزار لگتے ہیں؟
چارٹرڈ کروا رہی ہو کیا؟
سبھی میں بھیا 12 ہزار ٹکٹ ہے ایک سائیڈ کا اس سے کم 9 ،10 ہزار میں بھی مل جاتا ہے لیکن ٹائم پہ بھی ڈیپنڈ کرتا ہے میں نے اسلام آباد سے کراچی سب ہی ائیر لائنز میں ٹریول کیا ہے ،پی آئی اے،بھوجا ،شائین اور ائیر بلو میں بھی ،:3،4 سال پہلے یہ ہی ٹکٹ 3 ہزار سے 5 ہزار میں آرام سے مل جاتا تھا :)
 
میں تو شاہین ایکسپریس میں کرتا ہوں سفر۔۔۔ 800 روپے میں کراچی تا اسلام آباد :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
سمجھ گئی میں آپ مزاق کر رہے ہو :D
میں کیوں مذاق کروں گا بھئی۔۔۔ تیزگام، عوامی اور خیبر یہ تینوں ٹرینیں اپنی ہی ہیں۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ ابھی آنلائن چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا یکطرفہ کرایہ بھی 5000 روپے ہو چکا ہے جب کہ ایئر بلو کی یکطرفہ ٹکٹ 8000 یا اس سے بھی کم ہے۔ :)
ویسے بھیا کیا آپ کراچی میں رہتے ہو ؟
ہمارا بچپن، نوجوانی اور جوانی کراچی میں ہی گزری ہے۔۔ بڑھاپا پردیسوں کی نذر ہو رہا ہے
 
نیلم

محفلین
میں کیوں مذاق کروں گا بھئی۔۔۔ تیزگام، عوامی اور خیبر یہ تینوں ٹرینیں اپنی ہی ہیں۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ ابھی آنلائن چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا یکطرفہ کرایہ بھی 5000 روپے ہو چکا ہے جب کہ ایئر بلو کی یکطرفہ ٹکٹ 8000 یا اس سے بھی کم ہے۔ :)
اسی لیے کہتے ہیں بڑوں کی باتوں کا یقین کر لینا چایئے :)لیکن آپ نے میری باتوں کا نہیں کیا :D
یہ جو زرداری صاحب کا دور گزرا ہے نا ان 5 سالوں میں ہر چیز کی قیمت زمین سے آسمان تک پہنچ گئی ہے اب میں کیا کیا گنواؤں ،سونا کبھی 4"5 سال پہلے 20 ہزار تولا تھا بلکہ اس سے بھی کم آج 60 ،65 ہزار روپے تولہ ہے بجلی کا تو پتہ ہی ہوگا آپ کو خیر ایک لمبی لسٹ ہے یہ :D
 
فاتح

لائبریرین
تیزگام
tezgam.png

ایئر بلو
airblue.png
 
نیلم

محفلین
فی الحال تو جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کی خاک چھان رہا ہوں اور اگلے ہفتے اسلام آباد اور لاہور کی چھانوں گا براستہ ابو ظہبی و کرانچی :laughing:
واؤ سُنا ہے کیپ ٹاؤن تو بہت خوبصورت ہے ،،،،،اور ایک سمندر کا بھی سُنا ہے کہ 2 رنگوں میں ہے آپس میں مکس نہیں ہوتا ،اس سمندر کا زکر قرآن پاک میں بھی ہے ۔۔۔۔
آپ نے دیکھا کیا؟
 
فاتح

لائبریرین
واؤ سُنا ہے کیپ ٹاؤن تو بہت خوبصورت ہے ،،،،،اور ایک سمندر کا بھی سُنا ہے کہ 2 رنگوں میں ہے آپس میں مکس نہیں ہوتا ،اس سمندر کا زکر قرآن پاک میں بھی ہے ۔۔۔ ۔
آپ نے دیکھا کیا؟
جی سب دیکھے ہیں۔۔۔ یہاں کیپ ٹاؤن میں واقعی دو سمندر ملتے ہیں یعنی بحرِ ہند اور بحر اوقیانوس :) اور دونوں کے رنگ بھی مختلف ہیں اور درجۂ حرارت میں بھی پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ کا فرق ہے۔ دونوں میں نہایا ہے میں نے :rollingonthefloor:
 
اچھا سچی میں نہائے تھے کیا بھیا ،،،سردی نہیں لگی کیا؟
 
Top