سیما علی
لائبریرین
امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت مبارک
حضرت امام حسین بن علی علیہ السلام مدینہ منورہ میں ہجرت کے چوتھے سال تین شعبان کو منگل یا بدھ کے دن پیدا ہوئے۔ بعض مؤرخین کے مطابق آپ کی ولادت ہجرت کے تیسرے سال ربیع الاول اور بعض کے مطابق ہجرت کے تیسرے یا چوتھے سال جمادی الاول کی پنجم کو ہوئی ہے۔ بنابریں آپ کی تاریخ پیدائش کے بارے میں مختلف اقوال ہیں لیکن قول مشہور یہ ہے کہ آپ تین شعبان ہجرت کے چوتھے سال میں پیدا ہوئے۔
اسلام و قرآن کی سربلندی و سرافرازي کے پیغامبر سبط رسول الثقلین ، علی (علیہ السلام )و فاطمہ (س) کے دل کا چین ، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ السلام کی عالم نور سے عالم ظہور میں آمد آپ سب کو مبارک ہو!!!!!
بوئے گلہائے بہشتی ز فضا می آید
عطرفردوس ہم آغوش صبامی آید
ہاتفم گفت کہ میلاد حسین (ع)است امروز
زين جہت بوی بہشت از ہمہ جا می آید
روئے زمین پر کوئی ان کے جیسا نہ تھا ۔شاعر مشرق علّامہ اقبال نے بجا طور پر کہا ہے :
حقیقت ابدی ہے مقام شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی
آخری تدوین: