ونڈوز ایکس پی کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر

نبیل

تکنیکی معاون
اکثر یوزرز کے لیے ونڈوز پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنا ایک پیچیدہ مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔ اس میں آسانی پیدا کرنے کے لیے میں نے یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ایک انسٹالر شامل کر دیا ہے جس کے ذریعے ونڈوز ایکس پی سسٹمز پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال ہوجائے گی اور اس کے لیے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ انسٹالر بالکل تجرباتی ہے اور اس کے سو فیصد صحیح کام کرنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ اسے استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ آپ اس انسٹالر کو استعمال کرنے اور معیار کے مطابق ونڈوز کی سی ڈی سے لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے میں سے ایک طریقے کا انتخاب کریں اور دونوں کو اکٹھے نہ آزمائیں۔

اگرچہ میرا ارادہ یہ ہے کہ اسی انسٹالر میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے اور اسے کنٹرول پینل پر منتخب کرنے کے سٹیپس بھی اسی انسٹالر میں شامل کر دوں لیکن وقت کی کمی کے باعث میں یہ کام مکمل نہیں کر پا رہا۔ اگر کوئی دوست اس کام کو آگے بڑھانا چاہیں تو میں انہیں اس انسٹالر کا سورس ، جو کہ InstallShield 6.1 پراجیکٹ کی صورت میں ہے، بھیج دوں گا۔

اردو انسٹالر ایکس پی ڈاؤنلوڈ کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

میں اوپر والی پوسٹ میں وضاحت کر چکا ہوں کہ یہ اردو انسٹالر صرف اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرتا ہے۔ فونٹس اور کی بورڈ کی انسٹالیشن اس میں شامل نہیں ہے۔
 
فائدہ سمجھ میں نہیں

نبیل عام آدمی کو اس کا فائدہ سمجھ میں نہیں آرہا۔ انسٹالر چل گیا، کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فائدہ سمجھ میں نہیں

شارق مستقیم نے کہا:
نبیل عام آدمی کو اس کا فائدہ سمجھ میں نہیں آرہا۔ انسٹالر چل گیا، کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی۔

:( :(

شارق اب آپ ہی بتائیں کہ کیا کیا جائے۔ کیا اس انسٹالر کے ذریعے ونڈوز کا نیا اردو گرافک والا وال پیپر سیٹ کر دوں؟ :p

بائی دا وے آپ ہی کچھ بتائیں کہ انسٹالر کے ذریعے کس طرح کنٹرول پینل میں اردو کی بورڈ کو سلیکٹ کیا جائے۔ آپ کہیں تو اس InstallShield پراجیکٹ کا سورس آپ کے پاس بھیج دوں؟ آپ ہی اس میں باقی bells and whistles شامل کر دیں۔
 
ڈرتے ڈرتے

نبیل میں نے ڈرتے ڈرتے یہ جملے لکھے تھے۔ وال پیپر والی بات سے خوف درست ثابت ہوا :)

کہنا یہ تھا کہ عام بندہ سسٹم میں لینگویج سپورٹ کے دخول پر بغلیں تو بجائے گا نہیں۔ وہ تو یہ امید رکھتا ہے کہ اگلے لمحے میں اردو لکھنے کے قابل ہوجائے گا۔ آخر ایک اردو انسٹالر سے اور سمجھا بھی کیا جائے؟

باقی اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں لینگویج بار وغیرہ کنفگر کرنے کا طریقہ آپ کو بھیج دوں تو یہ کام بھی آپ کا انسٹالر کرسکتا ہے۔ اس میں یہ اضافی فائدہ ہے کہ ونڈوز کی فائلیں موجود ہیں اور سی ڈی کی ضرورت نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈرتے ڈرتے

شارق مستقیم نے کہا:
نبیل میں نے ڈرتے ڈرتے یہ جملے لکھے تھے۔ وال پیپر والی بات سے خوف درست ثابت ہوا :)

کہنا یہ تھا کہ عام بندہ سسٹم میں لینگویج سپورٹ کے دخول پر بغلیں تو بجائے گا نہیں۔ وہ تو یہ امید رکھتا ہے کہ اگلے لمحے میں اردو لکھنے کے قابل ہوجائے گا۔ آخر ایک اردو انسٹالر سے اور سمجھا بھی کیا جائے؟

باقی اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں لینگویج بار وغیرہ کنفگر کرنے کا طریقہ آپ کو بھیج دوں تو یہ کام بھی آپ کا انسٹالر کرسکتا ہے۔ اس میں یہ اضافی فائدہ ہے کہ ونڈوز کی فائلیں موجود ہیں اور سی ڈی کی ضرورت نہیں۔

شارق صاحب، مناسب کی کیا بات کرتے ہیں۔ آپ فوراً مجھے تمام اجزا اور ان کے پکانے کی ۔۔ میرا مطلب ہے انہیں انسٹالر میں شامل کرنے کی ترکیب عنایت فرمائیں۔ :) میرا ای میل ایڈریس تو آپ جانتے ہی ہیں۔ بس وہاں پر یہ نسخہ بھیج دیں۔ :p
 
مکمل سورس

نبیل انسٹالر کا مکمل سورس میں نے سائٹ پر ڈال دیا ہے:

http://www.boriat.com/urduinst/winxp.php

اس میں installer.iss فائل کو دیکھ لیجیے گا آپ بآسانی سمجھ جائیں گے کہ کیا حرکتیں کی جا رہی ہیں۔ بہرحال انسٹالین کے بعد دو اسکرپٹ چلائے جاتے ہیں:

kickphon.bat
unattend.bat

کچھ روابط

. http://www.microsoft.com/middleeast/arabicdev/Urdu/win2000.asp
. http://support.microsoft.com/default.aspx?scid=kb;en-us;289125
. http://www.microsoft.com/middleeast/arabicdev/DevTools/more/RegionalSettings.aspx
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شارق اور بہت شکریہ۔ میں اسے پہلی ترجیح کے طور پر سمجھنے اور انسٹالر میں شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ موجودہ اردو انسٹالر میں وہ فونٹ بھی سسٹم پر کاپی کیے جاتے ہیں جو کہ عام طریقے سے اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے دوران بھی کاپی ہوتے ہیں۔ ذیل میں ان کی فہرست دی جا رہی ہے:

[align=left:2df7091f57][eng:2df7091f57]
85f1255.fon
85f1256.fon
85f874.fon
85s1255.fon
85s1256.fon
85s874.fon
ahronbd.ttf
andlso.ttf
ANGSA.TTF
ANGSAB.TTF
ANGSAI.TTF
ANGSAU.TTF
ANGSAUB.TTF
ANGSAUI.TTF
ANGSAUZ.TTF
ANGSAZ.TTF
artrbdo.ttf
artro.ttf
BROWA.TTF
BROWAB.TTF
BROWAI.TTF
BROWAU.TTF
BROWAUB.TTF
BROWAUI.TTF
BROWAUZ.TTF
BROWAZ.TTF
CORDIA.TTF
CORDIAB.TTF
CORDIAI.TTF
CORDIAU.TTF
CORDIAUB.TTF
CORDIAUI.TTF
CORDIAUZ.TTF
CORDIAZ.TTF
coue1255.fon
coue1256.fon
couf1255.fon
couf1256.fon
david.ttf
davidbd.ttf
davidtr.ttf
estre.ttf
frank.ttf
Gautami.ttf
Kartika.ttf
latha.ttf
lvnm.ttf
lvnmbd.ttf
mangal.ttf
mriam.ttf
mriamc.ttf
mriamtr.ttf
msdlg874.fon
nrkis.ttf
Raavi.ttf
rod.ttf
rodtr.ttf
sere1255.fon
sere1256.fon
serf1255.fon
serf1256.fon
Shruti.ttf
simpbdo.ttf
simpfxo.ttf
simpo.ttf
smae1255.fon
smae1256.fon
smaf1255.fon
smaf1256.fon
ssee1255.fon
ssee1256.fon
ssee874.fon
ssef1255.fon
ssef1256.fon
ssef874.fon
sylfaen.ttf
tradbdo.ttf
trado.ttf
Tunga.ttf
UPCDB.TTF
UPCDBI.TTF
UPCDI.TTF
UPCDL.TTF
UPCEB.TTF
UPCEBI.TTF
UPCEI.TTF
UPCEL.TTF
UPCFB.TTF
UPCFBI.TTF
UPCFI.TTF
UPCFL.TTF
UPCIB.TTF
UPCIBI.TTF
UPCII.TTF
UPCIL.TTF
UPCJB.TTF
UPCJBI.TTF
UPCJI.TTF
UPCJL.TTF
UPCKB.TTF
UPCKBI.TTF
UPCKI.TTF
UPCKL.TTF
UPCLB.TTF
UPCLBI.TTF
UPCLI.TTF
UPCLL.TTF
vga932.fon
vga936.fon
vga949.fon
vga950.fon
vgaf1255.fon
vgaf1256.fon
vgaf874.fon
vgas1255.fon
vgas1256.fon
vgas874.fon
Vrinda.ttf
[/eng:2df7091f57][/align:2df7091f57]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی شارق کو آنلائن آئے دیکھا تو سوچا کہ کچھ اردو انسٹالر کے بارے میں بات کر لوں۔ :)

شارق، میں نے آپ کے اردو انسٹالر کا سورس ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اس پر نظر ڈالی ہے۔ اس سے میری معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اس کا بہت شکریہ۔ یہاں میں بھی چند گزارشات پیش کرنا چاہ رہا تھا۔

عام طور پر کسی بھی انسٹالر میں کمپیوننٹس کو ان-انسٹال کرنے کی فیچر بھی موجود ہوتی ہے جبکہ آپ کے بتایا ہوا طریقہ ون وے انسٹالر معلوم ہوتا ہے۔ کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟

اگر کسی نے فونیٹک کی بورڈ کا اپڈیٹڈ ورژن انسٹال کرنا ہو، یا پرانا کی بورڈ ان-انسٹال کرکے کوئی اور کی بورڈ انسٹال کرنا ہو تو وہ اس انسٹالر کے ذریعے ممکن نہیں ہوگا۔ آپ اس بارے میں زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔

جہاں تک لینگیج بار پر اردو کی بورڈ سیلیکٹ کرنے کا تعلق ہے تو مجھے آپ کی بنائی ہوئی سکرپٹ میں ایک مسئلہ نظر آ رہا ہے۔ اس میں یہ assume کیا گیا ہے کہ اسے انگریزی ونڈوز پر رن کیا جا رہا ہے جس پر اور کوئی کی بورڈ انسٹال نہیں ہوا ہوا۔ میرے سسٹم پر انگریزی ونڈوز ایکس پی انسٹالڈ ہے لیکن اس میں پہلے سے ہی لینگویج بار پر انگریزی اور جرمن کی بورڈ منتخب کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس صورت میں مجھے اس سکرپٹ میں کچھ تبدیلی کرنی پڑے گی۔ لیکن مجھے یہ حل کچھ صحیح معلوم نہیں ہو رہا۔ اصل میں تو انسٹالر کو سسٹم میں پہلے سے موجود کی بورڈز سے قطع نظر اردو کی بورڈ لینگویج بار میں شامل کر دینا چاہیے۔ میں اس مسئلے کے حل پر ابھی سوچ رہا ہوں۔ اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کوئی تجویز ہو تو ضرور بتائیں۔
 
جوابات

>> جہاں تک لینگیج بار پر اردو کی بورڈ سیلیکٹ کرنے کا تعلق ہے تو مجھے آپ کی بنائی
>> ہوئی سکرپٹ میں ایک مسئلہ نظر آ رہا ہے۔ اس میں یہ assume کیا گیا ہے کہ
>> اسے انگریزی ونڈوز پر رن کیا جا رہا ہے

نبیل انسٹالر کا جو اسکرپٹ ہے وہ اردو اور انگریزی کا اضافہ کرے گا۔ پہلے سے موجود کوئی لینگویج کی بورڈ ہٹایا نہیں جائے گا، صرف اضافہ کیا جائے گا۔ چونکہ انگریزی کی بورڈ لینگویج یوزر کے پاس ہوتی ہی ہے، اس لیے اس کا اضافہ غیر محسوس ہوتا ہے۔ تاہم میں چاہوں گا کہ آپ اپنا یہ کیس ٹیسٹ ضرور کریں (مثلاً vmware پر)

>> عام طور پر کسی بھی انسٹالر میں کمپیوننٹس کو ان-انسٹال کرنے کی فیچر بھی موجود ہوتی
>> ہے جبکہ آپ کے بتایا ہوا طریقہ ون وے انسٹالر معلوم ہوتا ہے۔ کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟

اگر آپ انسٹالر کے سورس پر غور کریں تو یہ کچھ فائلیں، کچھ فونٹ اور کچھ ڈی ایل ایل سسٹم میں شامل کرتا ہے۔ لینگویج کی فائلیں اس کے علاوہ ہیں جو وندوز کی سی ڈی سے آتی ہیں۔

کنٹرول پینل میں ان انسٹالر بھی شامل کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کو چلانے پر سسٹم سے لینگویج سپورٹ ختم نہیں ہوتی۔ اسی طرح فونیٹک کی بورڈ جو انسٹال کیا جا رہا ہے وہ درحقیقت کرلپ کا سیٹ اپ خاموشی سے چلا دیا جاتا ہے۔ اسے اتارنے کے لیے کنٹرول پینل میں ایڈ ریمیو میں الگ آئیکان بن جاتا ہے۔ فونٹ کو ایک بار سسٹم میں ڈالنے کے بعد یہ اچھا طریقہ نہیں سمجھا جاتا کہ اسے ہٹا دیا جائے (بیشک پروگرام ہٹ جائے) کیونکہ دوسرے پروگرام اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرھ آپ دیکھیں کہ ان انسٹالر صرف چار پانچ فائلوں کو ہی ہٹاتا ہے (مثلاً نفیس کا لائسنس۔) آخراً یہ کہوں گا کہ یہ سب کام اَن انسٹالر کر سکتا ہے جس کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے لیے انو سیٹ اپ [UninstallRun] کا سیکشن استعمال ہوتا ہے۔

>> اگر کسی نے فونیٹک کی بورڈ کا اپڈیٹڈ ورژن انسٹال کرنا ہو، یا پرانا کی بورڈ ان-انسٹال
>> کرکے کوئی اور کی بورڈ انسٹال کرنا ہو تو وہ اس انسٹالر کے ذریعے ممکن نہیں
>> ہوگا۔ آپ اس بارے میں زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔

نبیل اس کام کے لیے ریجنل آپشن کی سیٹنگ کو مزید کھنگالنا ہوگا جیس کہ آپ نے unattend.bat میں دیکھا ہوگا۔ سب depend کرتا ہے کہ انسٹالر سے آپ کی ضروریات کیا ہیں۔

اس سلسلے میں کسی مدد کے لیے میں حاضر ہوں۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس انسٹالر میں صرف اردو کی ہی سپورٹ وندوز میں شامل ہوسکے گی یا دائیں سے بائیں پڑھی جانے والی تمام زبانیں بمع تھائی کے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، اگر ہو سکے تو اس میں ضروری ونڈوز کی فائلیں بھی شامل کردیں۔ چند دن پہلے آپ نے کہا تھا کہ میں سارہ کی مدد کردوں۔ لیکن ان کے پاس ونڈوز کی سی ڈی نہیں‌ تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے سسٹم پر بہت سے الفاظ کی جگہ باکسز دکھائی دیتے ہیں۔
قیصرانی
 
Top