بلال صاحب، آپ نے ہمیشہ کی طرح ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ آپ جو بھی کام کریں اس کا معاوضہ بھی آپ کو ملے کیونکہ یہ محنت کا حق ہے۔
بہت خوب بلال بھائی۔ بہت ہی عمدہ کاوش۔ مبارک باد قبول فرمائیں۔
یہ اردو انسٹالر ہے عربی یا سندھی نہیں، انکے لئیے الگ سے انسٹالر موجود ہوں گے۔
ویسے میں نے پچھلے ہفتے ایک دوست کے کمپیوٹر پر اسے استعمال کیا واقعی ہی بہت کارآمد شے ہے، چند منٹوں میں اردو لکھنے کے قابل ہو جاتا ہے کمپیوٹر، پہلے تو بہت لمبا طریقہ کار تھا
بہترین کاوش ہے بلال بھائی۔ سست اردو دانوں کے کمپیوٹرز میں اردو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
بلال بھائ ..جزاک اللہ.......... زبردست کام کیا ہے....
شکریہ بھائى
بلال ! آپ کا بہت بہت شکریہ۔
اردو ویب فانٹ سرور (مع اردو لاگ + القلم) کے ذمہ داران سے یہ امر دریافت طلب ہے کہ کیا یہ انسٹالر اس مشترکہ فانٹ سرور پر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے رکھا نہیں جا سکتا؟
براہ مہربانی اس کے متعلق ضرور غور کیجئے۔ شکریہ۔
بہت اچھا سافٹ ویئر ہے بہت بہت شکریہ میں نے انسٹال کیا اردو سپورٹ تو مہیا ہو گئی ہے مگر عربی کی بورڈ کی سپورٹ نہیں ہے ۔ اس کو بھی شامل کر لیں تو سونے پہ سہاگا والی بات ہوگی۔ عربی سپورٹ عربی کے علاوہ پشتو اور سندھی جیسے علاقائی کی بورڈ کے لئے بھی ضروری ہے۔ شکریہ
اگر اس انسٹالر میں رائٹ ٹو لیٍفٹ تمام لیگوئجز بمع تمام فونٹس انسٹال کرنے کی سہولت دی جائے تو مکتبہ الشاملہ کے ابتدائی یوزر کیلئے بھی عظیم دینی سافٹوئیر سے استفادہ حاصل کرنا آسان ہوجائے گا
اور سندھی ودیگر زبانوں کی سپورٹ بھی شامل ہوجائے گی البتہ کی بورڈ الگ سے انسٹال کرنے ہوں گے
میری معلومات کے مطابق سندھی زبان یونیکوڈ کے میدان اردو زبان سے کافی ایڈوانس ہے ۔
وہ تو ٹھیک ہے لیکن آپ اتنے عرصہ سے ہیں کہاں؟
ایسا نہ ہو مجھے کہنا پڑے کہ “پھر ان کی شادی ہو گئی“
بہت بت شکریہ بلال صاحب ۔ میں جو پشتو کی بورڈ استعمال کرتا ہوں اس کی لے آوٹ یہ ہےمحترم میں نے پاک اردو انسٹالر میں بہت ساری تبدیلیاں کر رکھی ہیں اور مزید کرنے کی کوشش میں ہوں۔ ہندوستان اور دیگر چند ممالک سے دوستوں کی فرمائش پر پاک اردو عربک انسٹالربھی تیار کر دیا ہے جس میں اردو کی سپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ عربی کی مکمل سپورٹ بھی شامل ہے یعنی عربی کی نان یونیکوڈ سپورٹ بھی شامل ہے جس سے مکتبہ الشاملہ جیسے سافٹ ویئر بھی چلتے ہیں اور علیحدہ سے کسی سیٹنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے علاوہ اردو فانٹس اور کی بورڈ لے آؤٹ کے ساتھ ساتھ عربی کے فانٹس اور عربی کا فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ بھی رکھا ہے۔ یہ ورژن خاص ایک دوست کے لئے تیار کیا تھا اس لئے انہیں بھیجا اور دیگر لوگوں کے لئے آن لائن نہیں کیا لیکن میں جلد ہی اسے ڈاؤن لوڈ کے لئے فراہم کرتا ہوں۔
دراصل ہمارا مقصد یہ تھا کہ اردو کی انسٹالیشن کے عمل کو آسان سے آسان تر بنایا جائے اور عام صارفین کے لئے اردو کا فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ مہیا کیا جائے تاکہ ہر کوئی آسانی سے اردو ٹائیپ کرنا سیکھ سکے۔ اس لئے دیگر کوئی کی بورڈ لے آؤٹ شامل نہیں کیے۔ ویسے آج کل میں فرصت کے لمحات میں پاک اردو انسٹالر کے بنیادی ورژن کے ساتھ ساتھ ایک میگا انسٹالر اور پاکستان کی تمام زبانوں کے لئے ایک لینگوئج انسٹالر بنا رہا ہوں جس میں پاکستان کی تمام زبانوں کی سہولت ہو گی اور یہ صارف کا اختیار ہو گا کہ وہ کون کون سی زبان انسٹال کرنا چاہتا ہے۔ ویسے یہ کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے بس میں علاقائی زبانوں کے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ کی تلاش میں ہوں۔ کیونکہ اس انسٹالر میں ہم صرف فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ دینا چاہتے ہیں تاکہ عام صارف کو ٹائیپنگ سیکھنے میں آسانی ہو۔
جن جن دوستوں کے پاس علاقائی زبانوں کے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہیں وہ یہاں شیئر کریں تاکہ میری لئے تھوڑی آسانی ہو سکے۔
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آرہی کے پاک اردو انسٹالر کے کی بورڈ سے” صلی اللہ علیہ وسلم(شفٹ+کیو)“ اور” علیہ السلام (AltGr+Shift+E)“تو لکھا جاتا ہے مگر ”رضی اللہ عنہ(AltGr+Shift+R)“ اور ”رحمتہ اللہ علیہ“ پورا نہیں لکھا جاتا۔۔۔براہ کرم اس پر ضرور توجہ دیں۔۔۔محترم میں نے پاک اردو انسٹالر میں بہت ساری تبدیلیاں کر رکھی ہیں اور مزید کرنے کی کوشش میں ہوں۔ ہندوستان اور دیگر چند ممالک سے دوستوں کی فرمائش پر پاک اردو عربک انسٹالربھی تیار کر دیا ہے جس میں اردو کی سپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ عربی کی مکمل سپورٹ بھی شامل ہے یعنی عربی کی نان یونیکوڈ سپورٹ بھی شامل ہے جس سے مکتبہ الشاملہ جیسے سافٹ ویئر بھی چلتے ہیں اور علیحدہ سے کسی سیٹنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے علاوہ اردو فانٹس اور کی بورڈ لے آؤٹ کے ساتھ ساتھ عربی کے فانٹس اور عربی کا فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ بھی رکھا ہے۔ یہ ورژن خاص ایک دوست کے لئے تیار کیا تھا اس لئے انہیں بھیجا اور دیگر لوگوں کے لئے آن لائن نہیں کیا لیکن میں جلد ہی اسے ڈاؤن لوڈ کے لئے فراہم کرتا ہوں۔
دراصل ہمارا مقصد یہ تھا کہ اردو کی انسٹالیشن کے عمل کو آسان سے آسان تر بنایا جائے اور عام صارفین کے لئے اردو کا فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ مہیا کیا جائے تاکہ ہر کوئی آسانی سے اردو ٹائیپ کرنا سیکھ سکے۔ اس لئے دیگر کوئی کی بورڈ لے آؤٹ شامل نہیں کیے۔ ویسے آج کل میں فرصت کے لمحات میں پاک اردو انسٹالر کے بنیادی ورژن کے ساتھ ساتھ ایک میگا انسٹالر اور پاکستان کی تمام زبانوں کے لئے ایک لینگوئج انسٹالر بنا رہا ہوں جس میں پاکستان کی تمام زبانوں کی سہولت ہو گی اور یہ صارف کا اختیار ہو گا کہ وہ کون کون سی زبان انسٹال کرنا چاہتا ہے۔ ویسے یہ کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے بس میں علاقائی زبانوں کے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ کی تلاش میں ہوں۔ کیونکہ اس انسٹالر میں ہم صرف فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ دینا چاہتے ہیں تاکہ عام صارف کو ٹائیپنگ سیکھنے میں آسانی ہو۔
جن جن دوستوں کے پاس علاقائی زبانوں کے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہیں وہ یہاں شیئر کریں تاکہ میری لئے تھوڑی آسانی ہو سکے۔
ممکن ہے کہ جس فانٹ میں آپ اسئ ٹیسٹ کر رہے ہوں، اس میں مکمل یہ علامتیں ہوں ہی نہیں۔ مختصر تو استعمال کی ہی جا سکتی ہیں ہر فانٹ میں۔مجھے ایک بات سمجھ نہیں آرہی کے پاک اردو انسٹالر کے کی بورڈ سے” صلی اللہ علیہ وسلم(شفٹ+کیو)“ اور” علیہ السلام (AltGr+Shift+E)“تو لکھا جاتا ہے مگر ”رضی اللہ عنہ(AltGr+Shift+R)“ اور ”رحمتہ اللہ علیہ“ پورا نہیں لکھا جاتا۔۔۔ براہ کرم اس پر ضرور توجہ دیں۔۔۔
اگر احباب میں سے کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تو ضرور مطلع کریں۔۔۔ تاکہ اس کا کوئی حل نکالا جائے۔۔۔ ویسے میرا خیال ہے کہ سب کےساتھ یہ مسئلہ پیش آرہا ہوگا، صرف میرے ساتھ نہیں۔۔۔ ۔
کنٹرول جمع آلٹ دبا کر یا کنٹرول جمع شفٹ دبا کر متعلقہ شارٹ کٹ بٹن دبائیں۔ اگر یہ نہیں چلتا تو پھر لازماً انڈیزائن نے اس شارٹ کٹ کو اپنے لیے مخصوص کر رکھا ہے۔