ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

ابو ہاشم

محفلین
اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے تین کام یعنی اردو ایکٹیو (Active)، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ اگر آفس میں لکھنے کے لیے اردو منتخب کرتے ہی
1) ٹیکسٹ ڈائریکشن دائیں سے بائیں ہو جائے
2)متن right align ہو جائے
3) فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہوجائے
اور 4)فانٹ سائز 14 ہوجائے
تو کیا ہی بات ہے!!
 

الف نظامی

لائبریرین
اس کے ساتھ ساتھ اگر آفس میں لکھنے کے لیے اردو منتخب کرتے ہی
1) ٹیکسٹ ڈائریکشن دائیں سے بائیں ہو جائے
2)متن right align ہو جائے
3) فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہوجائے
اور 4)فانٹ سائز 14 ہوجائے
تو کیا ہی بات ہے!!
ورڈ میں یہ کام کرنے کے لیے میکرو ریکارڈ کر لیجیے، بعد میں ایک کلک پر یہ کام ہو جایا کرے گا
 

الف عین

لائبریرین
اس کے ساتھ ساتھ اگر آفس میں لکھنے کے لیے اردو منتخب کرتے ہی
1) ٹیکسٹ ڈائریکشن دائیں سے بائیں ہو جائے
2)متن right align ہو جائے
3) فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہوجائے
اور 4)فانٹ سائز 14 ہوجائے
تو کیا ہی بات ہے!!
آسان ترکیب یہ ہے کہ میری طرح نارمل ٹیمپلیٹ میں ہی تبدیلی کر لیں۔ یعنی نئے ڈاکومنٹ میں مجوزہ تبدیلیاں کر کے نارمل سٹائل کے علاوہ دوسری سٹائل ۔۔ہیڈنگ 1، 2 وغیرہ میں بھی دے کر نیچے سٹائل ڈائلاگ باکس میں نیچے کا آپشن دیکھ لیں اور سلیکٹ کر دیں کہ نئے ڈاکومنٹس میں بھی یہی سٹائلس جاری رہیں۔ اب ہر ڈاکومنٹ میں متعلقہ تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اگر ہر ڈاکومنٹ میں نہ چاہیں تو اس ڈاکومنٹ کو بطور ٹیمپلیٹ، مثلاً اردو ڈاٹ ڈاٹ اہکس، محفوظ کریں اور اس ٹیمپلیٹ کا ربط ڈیسک-ٹاپ پر ہی دے دیں کہ جب اردو میں کام کرنا ہو، تو اسی لنک آئکن پر کلک کریں۔ اگر زبان بھی پہلے ہی سٹائل باکس میں اردو منتخب کر لیں تو آپ کو زبان بھی منتخب کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی
 
Top