ونڈوز وسٹا

رضا

معطل
ونڈوز وسٹا
http://www.microsoft.com/windowsvista
فہرست
• 1 تعارف
• 2 Winfs
• 3 Aero
• 4 Avalon
• 5 Palladium
• 6 Microsoft Office 12
تعارف
مائیکرو سافٹ نے طویل عرصے کے بعد اپنے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کانیا ورژن ونڈوز وسٹا کے نام سے جاری کر دیا۔ یہی آپریٹنگ سسٹم پہلے لانگ ہارن کے کوڈ نام سےجاری کیا گیا تھا۔ نام کی تبدیلی کی وضاحت کر تے ہوئے مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ محض مقبولیت حاصل کرنے کا انداز ہے (ہو سکتا ہے وہ شگون وغیرہ پر یقین رکھتے ہوں) وسٹا کا یہ بی ٹا ایک ورژن ہے مائیکروسافٹ کے ذرائع کے مطابق اس کا فائنل ورژن اگلے سال کے آغاز میں جاری کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق ڈاٹ نیٹ کی سہولت کا حامل یہ آپریٹنگ نظام ونڈوز 95 کے بعد مائیکروسافٹ کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہو گا جومائیکروسافٹ کی گرتی ساکھ کوسنبھالا دے گا۔وسٹا کی بنیاد ڈاٹ نیٹ پر رکھی گئی ہے جس نے پروگرامنگ کے انداز کو بدل دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ وسٹا کسی دوسرے آپریٹنگ نظام سے پندرہ گنا تیزی سے چلے گا۔ونڈوز وسٹا بہت سی ایسی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی گئیں ہیں جو کہ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کچھ کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔

Winfs
ایک نیا فائل نظام ہے جو ڈیٹا بیس کی طرز کا ہے۔یعنی اس سے ہارڈ ڈسک پر ڈیٹا نہایت منظم انداز میں رکھاجا سکے گا۔
Aero
ونڈوز وسٹا کا نیا سہ جہتی (تھری ڈی) انٹرفیس جس کی بنیاد ڈاٹ نیٹ پر رکھی گئی ہے۔
Avalon
ڈاٹ نیٹ کی اے۔پی۔آئیز جن پر ائیرو کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
Palladium
ونڈوز وسٹا کو وائرسوں اور غیر قانونی پروگراموں سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا حفاظتی نظام۔
Microsoft Office 12
اس کے علاوہ مائکروسافٹ کے مقبول کاروباری پروگرام Office کے نئے ایڈیشن Microsoft Office 12 میں بھی ڈرامائی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آفس کا نیا ورژن 95 کے ورژن سے یکساں مختلف ہوگا اور اس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

والسلام مع الاکرام
عبید رضا
منگل 4 ذوالحجۃ الحرام 1427ھ
 

بدتمیز

محفلین
میری معلومات کے مطابق تو winfs کی سپورٹ فی الحال نہیں دی جا رہی یہ بعد میں سروس پیک کی صورت میں یا الگ سے اپڈیٹ کی صورت میں دی جائے گی۔
 

wahab49

محفلین
میں نے وسٹا تب انسٹال کیا تھا جب مائیکرو سافٹ نے اسے رلیز کیا تھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ ونڈوز ایکس پی سے سلو سٹارٹ اور سٹاپ ھوتا ھے۔
ڈیسک ٹاپ ان لوگوں کیلیے زیادہ اچھا ھے جو بڑے نمبروں والی عینک لگاتے ھیں۔
فائل فولڈر کا آیکن بدل دیا ھے۔ اور فائل فارمیشن میں بھی ذرا سی تبدیلی لا کر یوزر کو سراسر پریشان کر کے حیران کیے جانے کا کام لیا گیا ھے تاکہ نیے کا گمان ھو۔
سٹارٹ مینو کو بٹن بدل دیا گیا ھے۔ جو کہ پہلے بھی ھم بدل سکتے تھے۔ (کچھ تکنیک کے ساتھ)
سٹارٹ مینو میں ترتیب کو ذرا سا بدل دیا ھے یون سمجھیں کہ ونڈوز کلاسک والا مینو ردو بدل کے ساتھ رکھا گیا ھے۔
چند ایک کام اچھے کر دیے ھیں۔
بیشتر ھارڈویر ڈرائیورز آٹو اپ ڈیٹ ھوتے ھیں جس میں ایک برائی اب یہ ھے کہ انکی متعلقہ ایپلیکیشن دوبارہ سے انستال کی جانی پڑے گی۔(وھی دھاک کے تین پات)
سیکیرٹی سسٹم بڑھا دیا ھے۔ دوسرے الفاظ میں اگر آپ نے میک ایفے 2005 دیکھا ھو تو اسی کا پرائیویسی سسٹم یہاں رکھ دیا ہے۔ اب فرق اتنا سا ھے کہ آپ کو بنا بنایا مل گیا ھے۔ لیکن اینٹی واٰرس پھر سے انستال کرنا پڑے گا۔

بتاتا چلوں کہ مشین انکے مطلوبہ معیار سے کئی گنا آگے تھی پھر بھی یہ رزلٹس رھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، میں یہاں مائیکروسوفٹ کا دفاع نہیں کرنا چاہتا، محض چند وضاحتیں پیش کر رہا ہوں۔ مائیکروسوفٹ کے ہر نئے آپریٹنگ سسٹم کی ریلیز سے قبل اسے مناسب طور پر رن کرنے کے لیے ہارڈویر ریکوائرمنٹس specify کر دی جاتی ہیں اور ونڈوز وسٹا کو بہتر رن کرنے کے لیے ایک بہتر پی سی (کم از کم [eng:d595077a96]1 GB RAM, 4GHz Processor, Graphic Accelerator[/eng:d595077a96] وغیرہ) کی ضرورت ہوگی۔ ونڈوز وسٹا کی گرافکس سب سسٹم بالکل نئے ویکٹر گرافکس سسٹم پر مبنی ہے اور بلٹ ان گرافکس انجنز کا بھر پور فائدہ اٹھاتا ہے۔

جہاں تک اس بحث کا تعلق ہے کہ آیا یہ سب کچھ مائیکروسوفٹ کی اپنی innovations ہیں تو ایپل والوں سے پوچھیں جو ہمیشہ کی طرح چلا رہیں ہیں کہ یہ ساری فیچرز تو پچھلے دس سال سے ہمارے آپریٹنگ سسٹمز میں شامل ہیں۔ حسب معمول لوگ سنی ان سنی کرکے ونڈوز استعمال کرتے رہیں گے۔
 

بدتمیز

محفلین
آپکے کمپیوٹر کی سپیسیفیکشن کیا تھی؟
مجھے تو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑی۔ میں نے وسٹا کا beta2 استعمال کیا تھا اس کے بعد تو rc1 اور rc2 بھی آ چکے ہیں اور oem بھی
ڈیسک ٹاپ ہی مجھے پسند نہیں آیا اس کے لئے widescreen مانیٹر درکار ہے۔
 
نبیل نے کہا:
جہاں تک اس بحث کا تعلق ہے کہ آیا یہ سب کچھ مائیکروسوفٹ کی اپنی innovations ہیں تو ایپل والوں سے پوچھیں جو ہمیشہ کی طرح چلا رہیں ہیں کہ یہ ساری فیچرز تو پچھلے دس سال سے ہمارے آپریٹنگ سسٹمز میں شامل ہیں۔ حسب معمول لوگ سنی ان سنی کرکے ونڈوز استعمال کرتے رہیں گے۔
اسلام و علیکم،
نبیل بھائی۔ کیا ایپل والے مائکروسافٹ سے حقیقتاً آگے ہیں؟ اگر آگے ہیں اور یہ چیزیں پہکے اُن کے آپریٹنگ سسٹمز میں ہیں تو پھر ونڈوز کی کامیابی کی کیا وجہ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سجاد علی، اس موضوع پر پوری کتابیں لکھی گئی ہیں کہ مائیکروسوفٹ نے آئی ٹی سیکٹر پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے کیسے کیسے حربے آزمائے ہیں۔ پچھلے تیس سال کی کمپیوٹنگ کی تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ بہترین ٹیکنالوجی کا مطلب ہمیشہ کامیاب ترین پراڈکٹ نہیں رہا۔ ایک گرافیکل آپریٹنگ سسٹم مائیکروسوفٹ کی ایجاد نہیں تھا بلکہ ایپل میکنٹوش پر یہ کئی سال پہلے سے موجود تھا جو کہ آج بھی ونڈوز سے بہتر مانا جاتا ہے۔ مائیکروسوفٹ کی پراڈکٹس کی کامیابی کی وجہ نہ صرف مائیکروسوفٹ کی ماریکٹنگ سٹریٹجی رہی ہے بلکہ اس کے معاصر کی صریح غلطیوں نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موضوع پر کافی سیر حاصل گفتگو ہو سکتی ہے لیکن میں اسے کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔
 
نبیل نے کہا:
مائیکروسوفٹ کی ماریکٹنگ سٹریٹجی رہی ہے بلکہ اس کے معاصر کی صریح غلطیوں نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موضوع پر کافی سیر حاصل گفتگو ہو سکتی ہے لیکن میں اسے کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔
جی بالکل بہت اچھی اور میرے لئے نئی معلومات آپ نے فراہم کی ہیں۔ جب آپ کے پاس وقت ہو تو اِس کے متعلق بتا کر ہمارے علم میں اضافہ ضرور کیجئے گا۔ میں انتظار کروں گا۔ جزاک اللہ،
والسلام
 

بدتمیز

محفلین
مائیکروسافٹ ایک سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی ہے جس کے ہارڈوئیر میں آپکو کی بورڈ ، ماؤس اور ویب کیم کے سوا شائد اور کوئی چیز ملے ہاں اگر آپ ایک باکس اور زیون کو شامل کرنا چاہیں تو بھی کوئی مضائقہ نہیں
مائیکروسافٹ بنیادی طور پر ایک سافٹوئیر کمپنی تھی جبکہ دوسرے آپریٹنگ سسٹم در اصل ہارڈوئیر کے لئے تھے مطلب جو کمپنی کمپیوٹر بناتی تھی وہ اپنے کمپیوٹر کو چلانے کے لئے آپریٹنگ سسٹم دیتے تھے مائیکروسافٹ نے gui کے علاوہ جو حرکت کی تھی وہ تھی کہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو کسی خاص ہارڈوئیر کے پابند نہیں کیا تھا۔ ایپل یا دوسرے کمپیوٹرز کے ساتھ ان کا اپنا آپریٹنگ سسٹم کسی دوسرے ہارڈوئیر پر نہیں چلتا تھا
دوسرے مائیکروسافٹ نے بڑے پیمانے پر فیڈ بیک کے ذریعے لوگوں کی رائے حاصل کر کے اس کو اپنے گولز کے ہم آہنگ کیا۔
مائیکروسافٹ کی سٹریٹیجیز پر بہت تنقید کی جاتی ہے اور مجھے بھی اس کی قیمتوں پر حیرانی ہوتی ہے لیکن یہ سچ ہے مائیکروسافٹ کے بغیر کمپیوٹر کی دنیا میں اتنی جلد اتنی حیرت انگیز ترقی نہ ہوتی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کے کاروباری حربوں کی ایک واضح مثال کمپیوٹر مینوفیکچررز کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ اپنے تمام تر کمپیوٹرز پر ونڈوز اور مائیکروسوفٹ‌ آفس پری انسٹالڈ بیچیں گے۔ اس سے مارکیٹ‌ میں competition خود ہی ختم ہوتا گیا۔ ورڈ پرفیکٹ، لوٹس 123 اور دوسرے سوفٹویر جو کسی زمانے میں مائیکروسوفٹ کی پراڈکٹس سے کہیں آگے تھے، آج کسی کو یاد بھی نہیں ہیں۔

مائیکروسوفٹ‌ کی پراڈکٹ‌ لائن یوں تو بہت طویل ہے لیکن اس کی سالانہ بزنس رپورٹ سے جو بات ظاہر ہوتی ہے وہ یہ کہ ان تمام پراڈکٹس میں سے صرف ونڈوز اور آفس منافع بخش ہیں۔ ابھی تک گیم کنسول، انٹرنیٹ، میوزک ڈسٹریبیوشن اور دوسرے بزنس سیکٹرز میں مائیکروسوفٹ‌ کو خاطر خواہ کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
061228_ready_for_vista.gif
 

امانت علی

محفلین
ونڈوز وستا اس وقت سے میرے استعمال ہے جب اسے ونڈوز لانگ ہارن کہا جاتا تھا۔ میرے خیال میں ونڈوز وستا کی پرفارمنس کسی بھی طرح نامناسب نہیں۔ ہر اچھی چیز کو پانے کے لئے آپ کو کچھ قربانیاں دینی ہی ہوتی ہیں۔ اگر ونڈوزوستا کی ہارڈویئر ضروریات زیادہ ہیں تو اس میں کیا برائی ہے۔ آخر ہم کب تک پینٹئم تھری کمپیوٹر کے ساتھ چپکے رہیں گے؟
 

دوست

محفلین
آخر ہم کب تک لوٹے گئے چوری شدہ سافٹویر استعمال کرتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ دین کی تلقین کرتے رہیں گے۔
میرے خیال میں سوال یہ ہونا چاہیے۔ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس انٹل پینٹیم فور، تھری گیگا ہرٹز پروسیسر ہے جو کہ فلی ڈؤل پروسیسنگ ان ایبلڈ ہے۔ ایک گیگا بائٹ کی ریم ڈی ڈی آر ٹو ہے۔ دو سو گیگا بائٹس کی ساٹا ٹو ہارڈ ڈسک ہے۔ اس کے باوجود میرا تجربہ یہی ہے کہ میرا سسٹم وسٹا کے لیے مناسب نہیں ہے۔ یعنی نبیل بھائی کی تجویز زیادہ بہتر ہے کہ کم از کم چار گیگا ہرٹز کا پروسیسر ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
آخر ہم کب تک لوٹے گئے چوری شدہ سافٹویر استعمال کرتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ دین کی تلقین کرتے رہیں گے۔
میرے خیال میں سوال یہ ہونا چاہیے۔ :?
دوست بھائی، جس دن مجھے NTFS ڈرائیو کے لیے مکمل سپورٹ ملی، اسی دن میں‌ ونڈوز کو خدا حافظ کہہ دوں گا
 

بدتمیز

محفلین
شاکر صرف ونڈوز پر ہی آکر کیوں لوگوں کو چوری شدہ سافٹ وئیر یاد آتا ہے؟
بات لوگوں کی قوت خرید پر ہے۔ میں‌ پاکستان تھا تو مجبوری تھی۔ اب میں یہاں ہوں یہاں کوئی مجبوری نہیں۔ میں چاہوں تو 25 ڈالر کی چوری شدہ خرید لوں یا 125 ڈالر کی فل قیمت پر۔ یہاں امریکہ تک میں چوری شدہ سافٹ وئیر ملتا ہے۔ آپ لوگ اپنا نقصان کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ ساری دنیا میں صرف بزنس کی اتنی ہمت ہوئی کہ وہ ونڈوز کو خیر آباد کہہ سکے۔ آپ لوگ بغیر کسی لاجک کے اٹھ کر اس کے خلاف باتیں شروع کر دیتے ہیں۔

قیصرانی آپکا کمپیوٹر ہر لحاظ سے وسٹا کمپیٹبل ہے۔ آپ ڈؤل بوٹ بنا سکتے ہیں۔ ایکس پی اور وسٹا کا۔ ویسے پروسیسر کے بارے میں‌ مزید معلومات دے سکیں تو دے دیں کیونکہ میری معلومات کے مطابق ڈؤل پروسیسنگ کے لیے پینٹیم ڈی ہے نا کہ پینٹیم فور۔ میرے خیال سے آپ ہائپر تھریڈنگ کی بات کر رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
چوری تو چوری ہے نا شہزادے۔
ہمیں تو اتنا پتا ہے آئیں بائیں شائیں لاکھوں بے شمار منطقیں، بے شمار فلسفے لیکن بات پھر وہی کہ ونڈوز چوری کی ہے۔
اگر ایک بندہ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو اسے چاہیے کہ لینکس استعمال کرے۔ اور اس کی آگے وکالت بھی کرے۔
تاکہ اس کو فروغ ہو اور ترقی میں تیزی آئے۔
تم اگر خرید سکتے ہو تو بہت اچھی بات ہے بصد شوق ونڈوز استعمال کرو۔ بعض لوگوں کا شوق بھی ہوتا ہے کوئی خاص چیز جیسے تم ونڈوز کو ترجیح دیتے ہو اور نعمان جیسے لینکس کو۔ ہر کسی کی اپنی طبیعت ہے کسی کو مجبور تھوڑی کیا جاسکتا ہے۔
لیکن کہہ دینا فرض ہے ہم پر۔
وسلام
 

بدتمیز

محفلین
ہاہاہا میں کوئی ونڈوز کی وکالت نہیں کر رہا۔ ہاں مجھے مائیکروسافٹ کا کام پسند ہے۔ سوائے قیمتوں کے۔
خیر چھوڑو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
میری معلومات کے مطابق ڈؤل پروسیسنگ کے لیے پینٹیم ڈی ہے نا کہ پینٹیم فور۔ میرے خیال سے آپ ہائپر تھریڈنگ کی بات کر رہے ہیں۔
یہی خیال جاننا چاہ رہا تھا :D

ڈؤل کی ابتداء ہائپر تھریڈنگ سے ہوئی تھی اور ہائپر تھریڈنگ کو ڈؤل کی ابتدائی شکل کہہ سکتے ہیں۔ ای ایم 64 شاید کچھ بتا سکے
 

بدتمیز

محفلین
کسی حد تک بات درست ہے کہ ہائپر تھریڈنگ ڈؤل کی ابتدائی شکل تھی۔ لیکن اگر مخصوص تعاریف کو دیکھیں تو ایسا نہیں ہے۔ ہائپر تھریڈنگ میں پروسیسر ایک ہی ہے جبکہ ڈوئل میں 8xx سیریز میں پروسیسر کی ایک ہی ڈائی پر دونوں کور موجود ہیں جبکہ 9xx سیریز میں ملٹی کور استعمال ہوا ہے۔

ای ایم 64 انسٹرکشن سیٹ ہے کہ آپ کا کمپیوٹر 32 بٹ ڈیٹا ہینڈل کر سکتا ہے لیکن ساتھ ساتھ اس پر 64 بٹ ڈیٹا ہینڈل کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔ یعنی آپ ونڈوز کے ہی نہیں بلکہ ہر اس سافٹ وئر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں جو کہ 64 بٹ ہو۔ لیکن اس کے لیے آپکو آپریٹنگ سسٹم بھی 64 بٹ والا چاہیے ہو گا۔ ونڈوز میں ایکس پی اور وسٹا دونوں کے 64 بٹ ورژن موجود ہیں۔
 
Top