MUI فائل محض ڈبل کلک کرنے سے انسٹال ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس کے لیے کسی دوسرے سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں۔ اس کی انسٹالیشن بھی کچھ خاص مشکل نہیں ہے، کسی بھی عام سوفٹ وئیر کی انسٹالیشن کی طرح اس کی بھی انسٹالیشن اتنی ہی آسانی سے ہوجاتی ہے۔
آپ کا کہنا ہے کہ آپ نے انگلش کے لیے MUI فائل ڈاؤن لوڈ کرکے اسے ڈبل کلک کے ساتھ چلانے کی کوشش کی لیکن فائل رن نہیں ہوئی، اس کی چند وجوہات ہوسکتی ہیں:
(۱) آپ کے کمپیوٹر میں ونڈوز 7 ہو لیکن آپ نے MUI فائل ونڈوز ایکس پی یا ونڈوز وسٹا کی ڈاؤن لوڈ کی ہو۔
(۲) آپ نے MUI فائل تو ونڈوز 7 کی ہی ڈاؤن لوڈ کی ہو لیکن آپ کا کمپیوٹر 64 بٹ کا ہو جبکہ ڈاؤن لوڈ شدہ فائل 32 بٹ سسٹم کے لیے ہو۔
(۳) ایسا ہی اس کے برعکس یعنی آپ کا کمپیوٹر 32 بٹ کا ہو لیکن آپ نے MUI فائل 64 بٹ سسٹم کی ڈاؤن لوڈ کی ہو۔
آپ کی آخری پوسٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ 64 بٹ کا ہے لہذا اس کے لیے ونڈوز 7 میں 64بٹ کے لیے تیار کردہ MUI فائل درکار ہوگی۔ بہر حال آپ کا کمپیوٹر 64 بٹ کا ہو یا 32 بٹ کا، دونوں کے لنک پیش خدمت ہیں:
ونڈوز 7 (32 بٹ MUI)
ونڈوز 7 (64 بٹ MUI)
نیلے رنگ کی لسٹ کی نویں سطر میں انگلش والے لنک پر کلک کرکے فائلیں ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
نتائج سے ضرور آگاہ کیجئے گا تاکہ دوسرے بھی اس سے بلا تردد استفادہ کرسکیں۔
والسلام