ونڈوز 7 کی زبان تبدیل کرنےکا کیا طریق ہے

سلیم احمد

محفلین
مجھے ایک لیپ ٹاپ پر Windows 7 Home Ultimate ورژن کی سسٹم کی زبان تبدیل کرنی ہے ۔ اس وقت جرمن زبان میں ونڈوز انسٹال ہے۔ کیا کوئی ایسا ٹول یا سافٹ ویئر ہے جو کہ خود بخود سسٹم کی زبان تبدیل کردے۔ یا کوئی اور طریقہ کار موجود ہے۔
اگر کوئی اس سلسلہ میں مدد کرسکے تو بہت شکریہ۔ جزاکم اللہ۔
 

نازنین ناز

محفلین
میرے خیال میں اس ربط کی پوسٹ نمبر 6 کی مدد سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اگرچہ اس لنک میں موجود تفصیل ونڈوز ایکس پی کے اعتبار سے ہے تاہم یہی طریقہ ونڈوز 7 کے لئے بھی کار آمد ہے، مزید برآں اس میں ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 کے زبان کی تبدیلی کے طریقہ کار کے لئے الگ سے لنک بھی دیئے گئے ہیں۔
اگر کامیابی ہو تو جواب سے ضرور مطلع فرمائیں کیوں کہ میں نے اسے ذاتی طور پر نہیں آزمایا ہے۔
 
شکریہ نازنین!
میں بھی یہی ربط ہوسٹ کرنے والا تھا آپ نے پہل کردی۔ اس طریقے کے مطابق ان شاء اللہ کامیابی ہوگی۔ میں نے اسے جرمن زبان سے تبدیلی کے لیے تو استعمال نہیں کیا البتہ عربی سے دوبارہ انگلش میں لانے کے لیے استعمال کیا ہے اور اس میں صد فی صد کامیابی ہوئی تھی۔
والسلام
 

سلیم احمد

محفلین
MUI فائل انسٹال کرنے کا کیا طریقہ کار ہے۔ کیا کوئی دوسرا سافٹ ویئر درکار ہے جس کی مدد سے یہ فائل انسٹال ہو۔
کیونکہ English کے لئے MUI فائل ڈاؤنلوڈ کرکے ڈبل کلک کے ساتھ چلانے کی کوشش کی کچھ نہیں چلا یا کچھ بھی فرق نظر نہیں آیا۔ اسی طرح ایک جگہ Vistalizator نامی سافٹ ویئر نظر آیا تھا MUI فائل کو انسٹال کرنے کے لئے لیکن یہ سافٹ ویئر نوٹ بک پر نہیں چل سکا کیونکہ سافٹ ویئر 32 بٹ تھا جبکہ میرے پاس ونڈوز 64 بٹ ہے۔
 
MUI فائل محض ڈبل کلک کرنے سے انسٹال ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس کے لیے کسی دوسرے سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں۔ اس کی انسٹالیشن بھی کچھ خاص مشکل نہیں ہے، کسی بھی عام سوفٹ وئیر کی انسٹالیشن کی طرح اس کی بھی انسٹالیشن اتنی ہی آسانی سے ہوجاتی ہے۔
آپ کا کہنا ہے کہ آپ نے انگلش کے لیے MUI فائل ڈاؤن لوڈ کرکے اسے ڈبل کلک کے ساتھ چلانے کی کوشش کی لیکن فائل رن نہیں ہوئی، اس کی چند وجوہات ہوسکتی ہیں:
(۱) آپ کے کمپیوٹر میں ونڈوز 7 ہو لیکن آپ نے MUI فائل ونڈوز ایکس پی یا ونڈوز وسٹا کی ڈاؤن لوڈ کی ہو۔
(۲) آپ نے MUI فائل تو ونڈوز 7 کی ہی ڈاؤن لوڈ کی ہو لیکن آپ کا کمپیوٹر 64 بٹ کا ہو جبکہ ڈاؤن لوڈ شدہ فائل 32 بٹ سسٹم کے لیے ہو۔
(۳) ایسا ہی اس کے برعکس یعنی آپ کا کمپیوٹر 32 بٹ کا ہو لیکن آپ نے MUI فائل 64 بٹ سسٹم کی ڈاؤن لوڈ کی ہو۔
آپ کی آخری پوسٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ 64 بٹ کا ہے لہذا اس کے لیے ونڈوز 7 میں 64بٹ کے لیے تیار کردہ MUI فائل درکار ہوگی۔ بہر حال آپ کا کمپیوٹر 64 بٹ کا ہو یا 32 بٹ کا، دونوں کے لنک پیش خدمت ہیں:
ونڈوز 7 (32 بٹ MUI)
ونڈوز 7 (64 بٹ MUI)
نیلے رنگ کی لسٹ کی نویں سطر میں انگلش والے لنک پر کلک کرکے فائلیں ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
نتائج سے ضرور آگاہ کیجئے گا تاکہ دوسرے بھی اس سے بلا تردد استفادہ کرسکیں۔
والسلام
 

سلیم احمد

محفلین
جزاکم اللہ ۔لیپ ٹاپ چونکہ میرے ایک دوست کا تھا جو کہ پاکستان بھیجنا چاہتا تھا۔ اس پر اصلی ونڈوز 7 جرمن انسٹال تھی اور 64 بٹ تھی اس کے علاوہ MUI فائل بھی 64 بٹ والی انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پتہ نہیں کیا وجہ تھی ۔ وقت کم تھا اس لئے اس کو ونڈوز وسٹا انگلش (ٹورنٹ ورژن :grin:) انسٹال کرکے دے دیا تھا۔ آپ سب کا بہت شکریہ ۔ وقت ملنے پر اپنے کسی کمپیوٹر پر شاید یہ تجربہ کروں۔ میرے پاس سب کمپیوٹرز پر ونڈوز وسٹا ہے ۔
 
Top