میں نے ڈاونلوڈ کرکے فونٹ فولڈر میں انسٹال کرلیا لیکن ایم ایس ورڈ میں جو کچھ لکھا وہ نظر نہیں آرہا جیسے ان پیج میں پشتو لکھنے کے بعد نہیں آتی۔
ونڈوز 7 میں usp10.dll موجود ہے۔ لیکن جب میں نے 7 والی فائل کو ایکس پی میں کاپی کیا تو ونڈوز ایکس پی نے چلنے سے جواب دے دیا۔ پھر اوبنٹو کے ذریعے دوبارہ ایکس پی کی اصل فائل واپس کاپی کی تو ٹھیک ہو گیا۔ باقی مائیکروسافٹ آفس کا نیا ورژن انسٹال کر کے چیک کرتا ہوں پھر مزید بتاتا ہوں۔اس کا مطلب ہے کہ usp10.dll تبدیل کرکے تجربہ کرنا چاہیے۔
اب معلوم نہیں کہ ونڈوز 7 میں بھی usp10.dll ہے یا نہیں، اور اگر ہے تو کیا یہ ایکس پی میں کام کرے گی یا نہیں؟
ایک اور کام یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ ایکس پی میں مائیکروسوفٹ آفس کے نئے ورژن (2010) میں اس فونٹ کو آزما کردیکھا جائے۔ ایم ایس آفس کے ساتھ بھی عام طور پر usp10.dll کا بہتر ورژن موجود ہوتا ہے۔
ونڈوز ایکس پی، سروس پیک 2، مائیکروسافٹ آفس 2007 میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہو گیا ہے۔ مجھے تو یہی لگ رہا ہے کہ یہ usp10.dll کا ہی فرق ہے۔
نمونہ