ونڈوز 8 پروفیشنل ٹچ پیڈ

قیصرانی

لائبریرین
کافی غور وخوض سوچ بچار کے بعد بالاآخر آج ڈیل ایکس پی ایس بارہ کنورٹبل لے لیا
جس کے اندر ٹچ کی سہولت بھی موجود ہے اور ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کا مزہ بھی اور اسکرین کی بورڈ پر آجائے تو ٹچ ٹیب کی صورت اختیار کرجاتا ہے
یہ بظاہر تصاویر میں دیکھنے اور سننے میں ایسا لگتا ہے کہ شاید کافی بھاری اور موٹا ہوگا لیکن اس کا وزن صرف ڈیڑھ کلو ہے اور بہت موٹا بھی نہیں ہے جس سے بوجھ ہو
ونڈوز 8 پروفیشنل کے ساتھ
قیمت؟
 
قیصرانی

لائبریرین
کور آئی فائیو ، آٹھ جی بی ریم مبلغ پچھتر 75 ھزار روپیہ صرف پاکستانی سکہ رائج الوقت
کور آئی فائیو میں چار کورز بمع ہائپر تھریڈنگ کہ صرف چار فزیکل کور؟
آٹھ جی بی ریم کی بس سپیڈ؟
ہارڈ ڈسک تو ایس ایس ڈی ہوگی نا؟ اس کی کپیسیٹی؟
بیٹری کتنا چلتی ہے؟
 
سویدا

محفلین
ہارڈ ڈسک ایس ایس ڈی دو سو چھپن جی بی

پروسیسر کے متعلق اتنی گہرائی سے نہیں پتا
بیٹری کا تجربہ اب ھوگا تو آگاہ کروں گا
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈوئل کور اور چار تھریڈز کے ساتھ ہے۔ مناسب قیمت میں ملا ہے۔ ویسے قیمت کا کافی حصہ تو ایس ایس ڈی ہی لے گئی ہوگی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایچ پی پتہ نہیں کیوں مجھے ناپسند ہے اِلا پرنٹرزکے
میرا اپنا تجربہ ایچ پی سے بہت برا رہا ہے۔ ایچ پی ڈی وی 7 لیپ ٹاپ کی ایک ہی ماڈل میں تین الگ سکرین موجود ہیں کہ ری پلیس کرتے ہوئے بندہ رُل جائے۔ کی بورڈ کی ایک کی شروع سے ٹوٹی ہوئی۔ ٹچ سسٹم جیسا کہ آواز اور وائی فائی کے کنٹرول چند ماہ میں ہی کام چھوڑ گئے۔ بیٹری بھی اچھی نہیں۔ وارنٹی ختم ہوتے ہی سارے پرزے جواب دینے لگ گئے ہیں، زبان دراز نہ ہوں تو :(
 
سچ کہوں تو میں پچھلی پوسٹ میں یہ لکھ چکا تھا کہ مجھے ایچ پی کے لیپ ٹاپ سے نفرت ہے ، لیکن پھر نفرت کا لفظ مٹاکر ناپسند کردیا
لیکن اب آپ کا یہ حسین خوش گوار تجربہ سن کر بے ساختہ زبان سے یہ نکل پڑا کہ ایچ پی واقعی نفرت ہی کے قابل ہے :silly:
 
دوست

محفلین
میرے پاس تو ٹھیک ہی چل رہا ہے۔ وائی فائی سیون پر بہت مسئلہ کرتا تھا۔ ایٹ پر اب ٹھیک چلتا ہے۔
 
Top