ونڈو انسٹالیشن میں مدد چاہیے

زبیر حسین

محفلین
میں نے اسی طرح ٹیگ کے مطابق انسٹالیشن سے پہلے تمام ڈرائیورز ڈاونلوڈ کرلیے تھے. اب موبائل سے دیکھ رہی ہوں مگر کام نہیں ہو پارہا ہے
آپ اپنا ایک کام تو آسان بنائیں
اپنے لیپ ٹاپ کو موبائل کے ساتھ یو ایس بی کیبل کے ذریعے کنکٹ کریں۔
usb tethering فعال کر کے پہلے اپنے لیپ ٹاپ کو انٹر نیٹ کے ساتھ کنکٹ کریں
ایک بار ڈیوائس منیجر میں جا کر خود کار طریقے سے ڈرائیورز انسٹال کرنے کی کوشش کر کے دیکھیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین

اس سے کام بہت آسان ہوگیا. بہت شکریہ ...
 
کچھ کہنا مشکل ہے چوں کہ variables بہت زیادہ ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ لائسنس کے حوالے سے آپ کو مسائل کیوں درپیش تھے اور اب کیا ان کا ازالہ ہو چکا ہے کہ نہیں۔
کبھی کبھی ونڈو کا لائنسس کچھ ماہ بعد کینسل ہوجاتا ہے میں نے بھی جب لیپ ٹاپ لیا تھا جب تک صحیح تھا ابھی ایکٹیویٹ ونڈو کا آپشن آرہا ہے
 
اگر ڈرائیورز تلاش بھی کرنے ہیں تو لیپ ٹاپ پر موبائل کی نسبت زیادہ آسانی سے تلاش کر پائیں گی۔
مائی کمپیوٹر میں مینیج میں جائیں وہاں دیکھیں جتنے ڈرائیور پیلے نظر آرہے ہوں گے اُن سب ڈرائیورز کو اپ ٹوڈیٹ کرلیں
 
Top