اس میں کیا شک ہے جو آزادی پاکستان میں حاصل ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔
شمشاد بھائی، لگتا ہے آپ بھی پاکستان کو بہت مس کر رہے ہیں۔
جب میں یہاں والوں کو پاکستان کا حال بتاتی ہوں کہ وہاں لوگ سڑک پر کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو وہ حیرت سے انگلیاں چبانے لگتے ہیں۔
مگر مجھے یاد ہے جب میں نے پاکستان والوں کو بتایا کہ یورپ میں ممکن ہی نہیں کہ آپ سڑک پر کرکٹ کھیل سکیں تو انہوں نے مارے حیرت کے انگلیاں ہی نہیں بلکہ پورے پورے ہاتھ چبا لیے تھے
////////////////////////
پاکستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس آخری ون ڈے میچ میں فواد عالم نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔
ہمارے ایک چھوٹے کزن صاحب کو فواد عالم کی بیٹنگ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے بیان داغ دیا کہ اب شاہد آفریدی کو نکال کر فواد عالم کو ٹیم کا آل راؤنڈر بنا دیا جائے۔ اور اس بات کے کرتے ہی ان کزن صاحب کے سر پر ایک دھماکہ ہوا کیونکہ ایک شادی شدہ کزن صاحبہ نے (جو شادی ہو جانے کے باوجود آج تک آفریدی کی بہت بڑی فین ہیں) انہوں نے اس بیان داغنے کے جرم میں اُن کے سر پر اپنا جوتا داغ مارا۔
میرا ہنس ہنس کر پیٹ میں درد ہوا جا رہا ہے اور یہی حال باقی سب لوگوں کا بھی ہے۔
ویسے میں نے شاہد آفریدی کی جو بیٹنگ دیکھی ہے اور پچھلا ریکارڈ جو لوگوں سے سنا ہے تو اس سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ صرف اپنے چاہنے والوں کی وجہ سے ابتک ٹیم میں موجود ہیں، ورنہ اگر اُنکی شخصیت عاصم کمال سے ملتی جلتی ہوتی تو شاید بہت پہلے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہوتا۔ (میرے پرسنل کیمنٹز ہیں جن سے آپ کو اختلاف بھی ہو سکتا ہے)۔