ون ڈے سیریز

خرم

محفلین
ماشا اللہ۔۔ہمیں تو پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بھی ٹائم نکالنا پڑتا ہے ابھی سب گھر والے غائب ہیں کتنے گھنٹوں سے اور میں صرف میچ کی وجہ سے رک گئی تھی جو کہ ان کے جانے کے کچھ دیر بعد ہی ختم ہو گیا تھا ۔۔۔ :(
چلیں اب آئیندہ ایسی فاش غلطی مت کیجئے گا۔:cool:
 

سارا

محفلین
یہ تو ہو نہیں سکتا کہ پاکستان کا میچ ہو رہا ہو وہ بھی انڈیا کے ساتھ اور میں باہر گھوم رہی ہوں۔۔۔میں تو کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر دعائیں مانگ رہی ہوتی ہوں (یہ اور بات کہ پھر بھی پاکستان ہار جاتا ہے :( )
 

شمشاد

لائبریرین
میں کون سا جم کر میچ دیکھنے کےلیے بیٹھا رہتا ہوں، بس آتے جاتے اسکور پر نظر ڈالی اور چل دیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ہو نہیں سکتا کہ پاکستان کا میچ ہو رہا ہو وہ بھی انڈیا کے ساتھ اور میں باہر گھوم رہی ہوں۔۔۔میں تو کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر دعائیں مانگ رہی ہوتی ہوں (یہ اور بات کہ پھر بھی پاکستان ہار جاتا ہے :( )

ہو سکتا آپ کی اس بات کا پاکستانی کھلاڑیوں کو علم ہی نہ ہو۔ ٹھہریں میں کوشش کرتا ہوں کہ ان تک آپ کی بات پہنچا دوں۔ ;):)
 

سارا

محفلین
پھر بھی فرق کچھ نہیں پڑنے والا۔۔۔:( جب انڈیا سے ہار جاتے ہیں نا تب بہت دل خفا ہوتا ہے۔۔آج میرا بریانی بنانے کا موڈ تھا لیکن اب کھانے کا ہی دل نہیں کر رہا اس لیے بنانے کا ارادہ بھی کینسل ہو گیا۔۔۔:rolleyes: :(
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ آپ کو بھوکا مارنے کے لیے تو نہیں ہارے، اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ہارے ہیں۔
 

سارا

محفلین
کھانا تو میں نے کھا لیا ہے لیکن جو سب سے آسان ڈش تھی وہ بنائی ہے یعنی کری ۔۔اور میری بھابھی کے بقول سب اس ہار کو بھول بھی جائیں گے لیکن میں انہیں یاد دلاتی رہوں گی۔۔۔:( ایسی شکل بنا کر۔۔:(
خیر انشا اللہ اگلا میچ ہمارا ہو گا۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی فائدہ نہیں، کیسی بھی شکل بنا لیں، آپ کی بھابھی، او میرا مطلب ہے پاکستانی ٹیم پر کوئی اثر نہیں ہونے والا۔
 

سارا

محفلین
اب وہ جان کر تھوڑی ہارتے ہیں بس کچھ خامیاں ہیں انشا اللہ دور ہو ہی جائیں گی۔۔لیکن اگلا میچ ہمارا ہی ہو گا انشا اللہ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے، شاید تب ہی کچھ عزت رہ جائے، ورنہ میرے ساتھ جو انڈین کام کرتے ہیں جینے نہیں دیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 18 نومبر انڈیا پاکستان کرکٹ کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ جے پور میں کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کا اس وقت مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 57 ہے، گیارہ اوور ہو چکے ہیں۔

سارا آج کے میچ پر کوئی تبصرہ؟
 

شمشاد

لائبریرین
پندرویں اوور میں سری سانتھ کا دوسرا شکار یاسر حمید صرف ایک اسکور بنا کر دھونی کےہاتھوں کیچ آؤٹ‌۔
 

شمشاد

لائبریرین
17ویں اوور میں سری کا تیسرا شکار عمران نذیر
اپنے ہر اوور میں وکٹ لیے جا رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعب اور محمد یوسف کی محتاط بیٹنگ کے باعث مجموعی اسکور 172 ساڑھے تینتیس اوورز میں۔
 

سارا

محفلین
سارا آج کے میچ پر کوئی تبصرہ؟

آپ جس وقت مجھے تبصرہ کرنے کا کہہ رہے تھے اس وقت میں سو رہی تھی :rolleyes: دراصل یہ میچ اتنا اہم نہیں تھا اس لیے میں نے جاگ کر نہیں دیکھا ابھی اینڈ میں پاکستان کی بیٹنگ دیکھی ہے۔۔بہت اچھا ٹارگٹ دیا ہے 307 کا اور انشا اللہ جیت ہماری ہو گی۔۔۔:)
شاہد آفریدی کو نہ کھلا کر اچھا کیا پہلی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنے(زبردست)۔۔۔ یہ ٹارگٹ محمد یوسف اور شعیب ملک کی اچھی بیٹنگ کی بدولت ہم دے سکے ہیں ۔۔شعیب ملک اور محمد یوسف نے بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت کا 168 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔آخری 2 اوورز میں زیادہ رنز بن سکتے تھے لیکن مصباح الحق کی وکٹ گر جانے کے باعث رنز میں کچھ خاص اضافہ نہ ہو سکا۔۔فواد عالم کے 32 رنز بھی بہت قیمتی ہیں۔۔
دعا ہے کہ آگے باؤلنگ اور فیلنڈنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں آمین۔۔۔
 
Top