چوتھی سالگرہ ووٹنگ: اردو محفل ایوارڈز 2009

ماوراء

محفلین
اردو محفل کے ایوارڈز ٢٠٠٩ کی ووٹنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ آپ کو پہلے بھی کہا جا چکا ہے کہ ایوارڈز کے اجراء کا مقصد اراکین کی حوصلہ افزائی ہے۔ جن لوگوں کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ان کی پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھ کر ہی نامزد کیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو نامزد نہیں کیا گیا، وہ زیادہ دل پر نہ لیں۔ ہو سکتا ہے اگلے سال آپ کا نام نامزد ہو جائے۔ مختصر یہ کہ ان ایوارڈز کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔
اس بار محفل پر 26 ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ جن کی لسٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ووٹنگ کے لیے ایک سروے فارم تیار کیا گیا ہے جس میں آپ صرف ایک حقدار کو ووٹ دیں گے۔ ووٹ دیتے ہوئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔

- ووٹ صرف اور صرف صحیح حقدار کو دیں۔
- ذاتی تعلقات کی بنا پر ووٹ دینے سے بھی اجتناب برتیں۔
- ایوارڈز کے نامزد اراکین سے گزارش ہے کہ کسی کو کہہ کر اپنے آپ کو ووٹ ڈلوانے سے احتراز کریں۔
- اگر آپ کو کسی بات یا کسی نامزدگی پر اعتراض ہے تو برائے مہربانی کسی بحث و مباحثے سے اجتناب برتیں، کیونکہ آپ کو ووٹنگ سے پہلے اعتراضات کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ ماحول کو اگر خوشگوار نہیں بنا سکتے تو بدمزگی پھیلانے سے احتراز کریں۔
- تمام ایوارڈز کا فیصلہ عام رائے شماری جبکہ “محفل شاعر ایوارڈ“ کا فیصلہ پینل کے فیصلے سے کیا جائے گا۔
- کوشش کریں کہ تمام ایوارڈز کے لیے ووٹ دیں۔ اگر آپ کسی ایوارڈ کے لیے ووٹ دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں تو آپ سے گزارش ہے کہ اس ایوارڈز سے متعلقہ تھریڈ یا سیکشن پر ایک نظر ڈال لیں۔
- اگر آجکل کوئی رکن محفل پر ایکٹو نہیں ہے تو کوشش کریں کہ اس کو محفل پر ووٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔


ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
- اس فارم میں آپ صرف ایک بار ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں، دوبارہ ووٹ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔
- اگر کسی کیٹگری کے ایوارڈ کے بارے میں آپ کے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں تو نیچے دئیے گئے روابط پر ایک نظر ڈال لیجیے۔
- جب آپ تمام ایوارڈز کے لیے ووٹ دے چکیں تو "Finish" پر کلک کر یں۔


ووٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ 20 جولائی ووٹ دینے کی آخری تاریخ ہے۔

کچھ ایوارڈز کی تفصیلات کے لیے کچھ تھریڈز کے روابط بھی دئیے جا رہے ہیں، تاکہ آپ کو صحیح حقدار کو ووٹ دینے میں آسانی ہو۔


محفل ادب ایوارڈز

5 - ایوراڈ: بہترین لکھاری
7 - پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا
8 - بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن (یعنی بہترین ابھرتا ہوا شاعر)

ارود کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز

9- بہترین فانٹ ساز
10 - بہترین سافٹ وئیر میکر
13 - بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز
14- سال کا بہترین ٹیوٹوریل
پچھلے سال جولائی سے پوسٹ کئے گئے ٹیوٹوریلز(بشکریہ محمد صابر)
جگمگاتی عبارت از جہانزیب
گمپ ۔ ایک مختصر تعارف ۔ از جہانزیب
کامک بک جیسی تصاویر ۔ از جہانزیب
زاویہ نظر درست کریں‌ ۔ از جہانزیب
ویب لاگ، تصاویر ، واٹرمارک از جہانزیب
گمپ، بیوٹی پارلر ۔ از جہانیزب
تصویر سے پوسٹر بنانا ۔ از جہانزیب
گمپ ۔ عبارت کے مختلف انداز از جہانزیب
گمپ میں‌ کپڑے کا ٹکسچر بنانا ۔ از جہانزیب
گمپ میں تصاویر واضح کرنا ۔ از جہانزیب
ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل ۔ از جہانزیب
فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا از شعیب سعید شوبی
کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر از شعیب سعید شوبی
فلیش میں ساکن اور متحرک ماسکنگ از شعیب سعید شوبی
یہ دھواں کہاں سے اُٹھتا ہے؟ از شعیب سعید شوبی
فلیش سمبلز (Flash Symbols) کا تعارف از شعیب سعید شوبی
! انپیج سے فوٹوشاپ تک، آسان طریقہ ! از عارف کریم
! انپیج سے فوٹوشاپ تک ! ویڈیو ٹوٹوریل! از عارف کریم
وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ اپ کرنا! از نبیل
ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن از نبیل
فوٹو شاپ - تعارف کلاس 1 از ابوشامل
فوٹو شاپ - تعارف کلاس 2 از ابو شامل
اپنے فونٹ خود بنائیں از مکی
کسی بھی ورڈ پروسسنگ پروگرام سے متن کو ویکٹر گرافکس پروگرام میں لے جانا از عبدالمجید
جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں! از جمیل نستعلیق
جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں از باسم
آٹوکیڈ [AutoCAD] : تعارف اور فوائد از باذوق
ایڈوبی فوٹو شاپ - میٹالک ٹیکسٹ از الکبیر
کورل آر۔اے۔وی۔ای میں اینی میشن بنائیں ۔ از طاہر
شاعری مصوارانہ آہنگ میں تبدیل کیجئے ۔۔ ایک ٹیوٹرل از م۔ م۔ مغل

20 - بہترین کھیل یا بہترین سلسلہ
آج کا شعر (خالق: فرحت کیانی)
اس ہفتے کے مہمان۔ تعبیر
فوٹو گرافی کا کھیل - زکریا

21 - بہترین رکن برائے کچن کارنر
22 . بہترین رکن برائے فیشن و ملبوسات
23 - سیاست کا بہترین رکن
24 - بہترین تصاویر پوسٹ کرنے والا رکن

مقابلہ جات ایوارڈز

25 - مقابلہ فوٹو گرافی:بہترین فوٹو گرافر
26 - تحریری مقابلہ: بہترین مضمون
 

شاہ حسین

محفلین
اس۔ّلام و علیکم ُ

بہت شکریہ محترمہ ۔

ان سب کو ایک ساتھ ووٹ دیناہے یا وقفے وقفے سے یعنی الگ الگ مرحلے میں بھی ووٹ دیا جا سکتا ہے ۔ !؟

اور اگر کسی شعبے کے لٕے اتنی معلومات نہ ہو تو کیا اس شعبے کا ووٹ چھوڑا جا سکتا ہے ۔ ؟
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

نہیں، آپ صرف ایک بار ہی ووٹ دے سکتے ہیں۔ ایک بار آپ نے "فنش" کو دبا دیا تو دوبارہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

کوشش کریں کہ سب ایوارڈز کے لیے ووٹ دیں۔۔اگر کسی کیٹگری کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں تو یہ روابط میں نے اسی لیے دئیے ہیں، ان پر ایک نظر ڈال کر ووٹ دے سکتے ہیں۔ اگر ان روابط کو دیکھ کر بھی سمجھ نہ آئے تو اس ایوارڈ کو چھوڑنے کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہو سکتا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ ماورا۔ میں نے ووٹ تو دے دیا ہے لیکن رزلٹس میں نظر نہیں‌آرہا، کیا دوبارہ کروں؟
نیز میں لامحدود بار ووٹ دینے کی صلاحیت رکھتا ہوں، کیا میرے ووٹس رجسٹر نہیں‌ہو رہے؟
میرا براؤزر:
انٹرنیٹ اکسپلورر 8
 

ماوراء

محفلین
ہمم۔۔ میری طرف بھی پہلے یہ مسئلہ آ رہا تھا۔ لیکن بعد میں ٹھیک ہو گیا تھا۔ آپ کے ووٹ ابھی رجسٹر ہی نہیں ہوئے۔ کیا آپ نے finish پر ہی کلک کیا تھا نا؟
کیا آپ فائر فاکس پر بھی کوشش کر سکتے ہیں؟ وہاں کر کے دیکھیں۔۔اگر پھر بھی نہ ہو تو بتائیں۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں بالکل۔ اور اس بات کا احساس مجھے بالکل آخر میں ہوا۔ دوبارہ ایڈیٹ کرنے کے موڈ میں نہیں تھی تو سوچا یہاں بتا دوں گی کہ زیک اور زکریا ایک ہی رکن کا نام ہیں۔:biggrin: لیکن وہ بھی لکھنا بھول گئی۔
 
اوہو میری نگاہ تو اب پڑی کہ بہترین کھیل یا بہترین سلسلہ میں الف ب کا کھیل شامل ہی نہیں۔ اب بھلا میں کس کو ووٹ دوں :eek:

خیر کوئی بات نہیں اس کے علاوہ بھی کافی اچھے سلسلے فہرست میں ہیں کسی نہ کسی کو تو دے ہی دوں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
مجھے ووٹنگ والے دھاگے پر جانے کی اجازت نہیں مل رہی ۔
یہ اتنی ساری انگریجی لکھی آ جاتی ہے ۔
کہیں ووٹ کاسٹ ہی تو نہیں ہو گیا ۔ (مذاق)

نایاب
 

زیک

مسافر
اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں سروے کا لنک کچھ غلط تھا۔ اس وجہ سے ممکن ہے آپ کا سروے رسپانس محفوظ نہ ہوا ہو۔ اب میں نے لنک ٹھیک کر دیا ہے۔ اس لئے تمام ارکان سے درخواست ہے کہ پھر سے ووٹ دیں۔ شکریہ۔ اگر میسج آئے کہ آپ ووٹ دے چکے ہیں تو آپ ان چار ارکان میں سے ہیں جن کا ووٹ سیو ہو گیا تھا۔
 

تیشہ

محفلین
وعلیکم السلام،

نہیں، آپ صرف ایک بار ہی ووٹ دے سکتے ہیں۔ ایک بار آپ نے "فنش" کو دبا دیا تو دوبارہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

کوشش کریں کہ سب ایوارڈز کے لیے ووٹ دیں۔۔اگر کسی کیٹگری کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں تو یہ روابط میں نے اسی لیے دئیے ہیں، ان پر ایک نظر ڈال کر ووٹ دے سکتے ہیں۔ اگر ان روابط کو دیکھ کر بھی سمجھ نہ آئے تو اس ایوارڈ کو چھوڑنے کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہو سکتا۔




ڈال آئی ووٹ :battingeyelashes: میں نے سب اپنے پسندیدہ ممبران کو دئیے ہیں :battingeyelashes: جو مجھے پسند ہیں :party: :dancing:
 

محسن حجازی

محفلین
ہم نے بھی ووٹ دے دیا جہاں دینا بنتا تھا۔ ویسے ہمارا اسم گرامی کافی غلط زمرہ جات میں پڑا ہوا ہے جہاں ہم نے ضمیر کی آواز پر خود کو ووٹ دینے سے مکمل گریز کیا :grin:
بہرکیف، لسٹ بنانے اور وقت نکالنے کے لیے منتظمین کا بہت بہت شکریہ :happy:
 

تعبیر

محفلین
ڈال آئی ووٹ :battingeyelashes: میں نے سب اپنے پسندیدہ ممبران کو دئیے ہیں :battingeyelashes: جو مجھے پسند ہیں :party: :dancing:

اے لو یہ ہوتی ہے ٹپیکل پاکستانیوں کی نشانی :laughing: یعنی ماوراء کے لیکچر کا کوئی اثر ہی نہیں ہوا

- ووٹ صرف اور صرف صحیح حقدار کو دیں۔
- ذاتی تعلقات کی بنا پر ووٹ دینے سے بھی اجتناب برتیں۔


ماوراء آخری تاریخ کیا ہے ووٹنگ کی؟؟؟مجھے تو بہت مشکل لگ رہا ہے کہ مجھے کہیں دو دو حقدار لگ رہے ہیں تو تو کہیں تین تین :(

ویسے بوچھی اس دفعہ آپ ہی بہترین فیمیل رکن ہونگی :) انشاءاللہ
 

ماوراء

محفلین
آخری تاریخ 20 جولائی۔
جہاں مشکل پیش آ رہی ہے۔۔ وہاں دماغ کی سن کر ووٹ دے دیں۔ دماغ کی آواز ہمیشہ ایک ہی ہوتی ہے۔:grin:
 
Top