ووٹنگ: "مروجہ جہیز ایک لعنت"

آپ کے خیال میں عنوان کے مطابق بہترین مضمون کس نے لکھا ہے؟

  • خرم شہزاد خرم

    Votes: 5 13.9%
  • سارہ خان

    Votes: 16 44.4%
  • ادریس آزاد

    Votes: 1 2.8%
  • ایم بلال

    Votes: 1 2.8%
  • حجاب

    Votes: 5 13.9%
  • عندلیب

    Votes: 8 22.2%

  • Total voters
    36
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
بھئی اس بار بلا تخصیص سبھی شرکاء مبارکباد کے قابل ہیں۔ سبھی نے اپنی بساط بھر اچھا لکھا۔ اور مضامین پڑھ کر مزہ آیا۔

سارہ بٹیا آپ کو پہلی پوزیشن اور عندلیب اپیا حجاب بٹیا اور خرم جونئیر آپ سب کو بھی مبارک ہو۔ آئندہ بھی لکھتے رہئے۔
 

بلال

محفلین
سارہ خان، عندلیب، حجاب اور خرم شہزاد خرم آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

اور دوستوں ادریس آزاد کو کوئی ایک اور بندہ ووٹ دے دیتا تو کم از کم میں پیچھے رہنے والوں میں تو اول ہو جاتا۔۔۔ خیر ادریس آزاد صاحب کوئی بات نہیں ہم اس مقابلہ میں حصہ لینے اور اچھا لکھنے کی مزید کوشش کریں گے اور فی الحال اسی بات پر خوش ہوتے ہیں کہ ہماری اردو ویب نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا اور ہمارے دوستوں نے اس میں‌حصہ لیا اور بہت اچھا لکھا ہے تو پھر ہو جائے جشن؟؟؟؟
 

بلال

محفلین
ایک بات یاد نہیں رہی اگر اجازت ہو تو پوچھتا ہوں کہ وہ ایک ایک ووٹ دینے والے حضرات کون ہیں جنہوں نے مجھے اور ادریس آزاد صاحب کو ووٹ دیا ہے؟
ویسے اگر ایڈمن کی اجازت ہو تو ایک اور بات عرض ہے کہ لگتا ہے یہ کسی ایڈمن کا ہی کام ہے تاکہ ہمارا دل نہ ٹوٹے۔۔۔ ویسے کیا ہی اچھا ہوتا اگر ہمیں صفر نمبر ملتے ویسے بھی میں اس کا عادی ہوں۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو خاص کر سارہ آپی کو ، عندلیب آپی کو اور حجاب آپی کو ۔ ادریس بھائی اور ایم بلال بھائی آپ نے بھی بہت اچھا لکھا ہے میری طرف سے آپ کو بھی بہت مبارک ہو اور ہاں مجھے اور حجاب کو 5 ۔ 5 ووٹس میلی ہیں جس کی وجہ سے ہماری تیسری پوزیشن ہیں لیکن میری طرف سے حجاب آپی تیسرے نمبر پر ہیں کیوں کے میں نے اپنا ووٹ اپنے مضمون کو ہی دیا تھا ہی ہی ہی :grin: جس کی وجہ سے پانچ ووٹ ملے ویسے میری 4 ووٹ بنتے ہیں اپنا ووٹ چھوڑ کر
 

محمد وارث

لائبریرین
میری طرف سے بھی سب حصہ لینے والوں کو بہت مبارک اور بالخصوص سارہ خان آپ کو یہ مقابلہ جیتنے پر بہت مبارک ہو!
 

فرخ منظور

لائبریرین
میری طرف سے تمام حصہ لینے والوں کو بہت بہت مبارک ہو اور اول آنے پر سارہ خان کو خصوصی مبارک اور دعائیں۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
تحریری مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور خواتین نے تعلیمی میدان کی طرح تحریری میدان بھی لوٹ لیا لیکن افسوس ہوا کہ اس مرتبہ مضمون نگاروں کی تعداد اور ووٹرز کے جوش و خروش میں وہ تیزی نہیں دکھائی دی جو پہلی بار تھی۔
انتظامیہ اس معاملے کی تحقیقات کرے کہ وہ کون سی غلطیاں ہیں جس کے باعث عوامی جوش و خروش کم ہوا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
اور ہاں !!!
ادی سارہ، عندلیب اور حجاب کو خصوصی مبارکباد جبکہ خرم شہزاد بھی اپنے حصے کی مبارکباد یہاں سے لیتے جائیں۔
 
sarahmubarakyz7.jpg


باقی تمام جیتنے والوں کو بھی بہت مبارک۔ اس دفعہ تو میں صرف ایک آدھ مضمون ہی دیکھ سکا اس لیے ووٹ بھی نہیں دیا۔ :(
 

حجاب

محفلین
بہت مبارک ہو سارہ اور عندلیب :redrose: خرم تم بھی تھرڈ آئے ہو تم کو بھی مبارک :) اور سب کا شکریہ جنھوں نے مبارکباد دی ۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
سارہ بہت بہت مبارک ہو۔ بہت اچھا لکھا آپ نے :)۔
اس کے ساتھ ساتھ عندلیب، حجاب اور خرم آپ کو بھی بہت مبارکباد۔ :)
 

تعبیر

محفلین
افسوس کی اس دفعہ میں دونوں ہی طرح سے حصہ نا لے سکی ۔ نا ووٹ ڈالنے میں اور نا ہی ووٹ لینے میں :grin:

پہلی تین پوزیشنز جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک

خاصم خاص مبارک سارہ کو :)
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم
سب سے پہلے ان لوگوں کے لئے دعا گو ہوں جنہوں نے اس موضوع کو چھیڑا اور اسپر کچھ لکنے کے لئے اقدامات کئے ، اس کے بعد ماشاء اللہ سب نے ہی اپنے اپنے انداز میں اچھالکھا ہے ، لیکن دعا ہے اللہ ہمیں اس مسئلے پر خود بھی شریعت کے طریقے کے مطابق عمل کی توفیق دیں آمین
 
Top