حسان خان
لائبریرین
راجستھان کے شہر اجمیر سے تعلق رکھنے والے میرے عزیز دوست وپل کمار کو محفل پر خوش آمدید۔ گو اِن کی مادری زبان باگڑی ہے، لیکن اس کے باوصف اُردو سے ان کو بڑی چاہت ہے۔ انہوں نے چند سال قبل قاعدے کی مدد سے اردو سیکھنے کی کوشش کی تھی اور اب ماشاءاللہ اردو کا کافی علم رکھتے ہیں۔ موصوف کی عمر ۱۹ سال ہے۔ فیض اور غالب ان کے پسندیدہ ترین شاعر ہیں، اورخود بھی شاعری کرتے ہیں۔ فارسی بھی سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ حافظ اور رومی کا کلام پڑھ سکیں۔ اِن کی اسی اپنائیت اور مزید سیکھتے رہنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے میں نے انہیں اردو محفل کا حصہ بننے کی تجویز دی تھی، جو انہوں نے قبول کر لی، اور آج یہ اردو محفل کا حصہ ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ محفلین ہمارے محترم دوست کو اردو سیکھنے میں اور شاعری کی نوک پلک سنوارنے میں دل کھول کر مدد کریں گے۔
میں تمام محفلین کی جانب سے وپل کمار صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ محفلین ہمارے محترم دوست کو اردو سیکھنے میں اور شاعری کی نوک پلک سنوارنے میں دل کھول کر مدد کریں گے۔
میں تمام محفلین کی جانب سے وپل کمار صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔