وکٹ پر ٹھہرنا یا وکٹ پر ٹھیرنا

الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
اس حوالے وکی پیڈیا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کہ اس صفحے کی آٹھ سال قبل کسی گمنام صارف نے تدوین کی ہے۔
کوئی صاحب لغت دیکھ کر بتائیں تو یقین کیا جاسکتا ہے۔
لفظ 'ٹھیرنا' اردو لغت کبیر میں بھی موجود ہے۔ یہاں دیکھیے۔
یہ ربط بھی ملاحظہ ہو۔
اردو لغتِ کبیر میں 'ٹھہرنا' اور 'ٹھیرنا' کی مثالیں مع حوالہ جات۔
 
الف نظامی

لائبریرین
لفظ 'ٹھیرنا' اردو لغت کبیر میں بھی موجود ہے۔ یہاں دیکھیے۔
یہ ربط بھی ملاحظہ ہو۔
اردو لغتِ کبیر میں 'ٹھہرنا' اور 'ٹھیرنا' کی مثالیں مع حوالہ جات۔
بہت شکریہ!
حیرت ہے کہ دونوں کے معنی بالکل ایک جیسے لکھے ہیں جب کہ دونوں کا تلفظ مختلف ہے

  1. ٹَھیرْنا
    ۱. (i) رکنا ، تھمنا ، قیام کرنا ، کھڑا رہنا .
    (ii) برقرار رہنا ، قائم رہنا .
    (iii) ٹکنا ، جمنا ، قائم ہونا (نظر وغیرہ کا ) .
    ۰۲ ثابت قدم رہنا ، مقابلہ کرنا ، تاب لانا .
    ۳. ٹکنا ، ساتھ دینا .
    ۴. ( پانی یا کسی مائع کی سطح پر ) رکنا ، تیرنا ، قائم رہنا .
    ۵. ٹھننا ، منصوبہ بننا .
    ۶. قائم ہونا ، منجمد ہونا ، پیٹھنا .
    ۷. فروکش ہونا ، مقیم ہونا ، اترنا .
    ۸. (شادی کی تاریخ) مقرر ہونا ، (شادی) قرار پانا .
    ۹. طے ہونا ، تجویز ہونا .
    ۱۰. بہ امر مجبوری کسی کام کے کرنے کا ارادہ کر لینا ، طے پانا .
    ۱۱. قیمت چکنا ، بھاؤ طے پانا ، مقرر ہونا ( قیمت ، بھاؤ وغیرہ کے ساتھ ) .
    ۱۲. دیر لگانا ، تاخیر کرنا .
    ۱۳. دیرپا ہونا ، مضبوط ہونا ، دیر تک کام دینا .
    ۱۴. تامل کرنا ، توقف کرنا ، صبر کرنا .
    ۱۵. قرار پکڑنا (نطفہ وغیرہ کے ساتھ ) .
    ۱۶. قرار پانا .
    ۱۷. تہ نشین ہونا ، نیچے بیٹھنا
    ۱۸. تسلی ہونا ، اضطراب کم ہونا ، بیقراری دور ہونا (دل وغیرہ کےساتھ ) .
    ۱۹. (i) ( کوئی کام کرتے کرتے ) رک جانا .
    (ii) (کسی کام سے ) باز رہنا .
    ۲۰. (چراغ وغیرہ) چلتا رہنا .
    ۲۱. ہونا .
    ۲۲. طبیعت کا بحال ہونا ، افاقہ ہونا ، سن٘بھلنا .
    ۲۳. خرش ہونے سے بچ رہنا ، صرف نہ ہونا .
    ۲۴. (قانون) گواہ کا اپنے اظہار میں قائم رہنا ، گواہ نہ ٹوٹنا .
    ۲۵. نوبت آنا ، طے ہونا ، اتفاق ہونا .
    ۲۶. کسی رقیق شے کا تھوڑی دیر ساکت رہنے سے گاڑھا ہو جانا قوام بن٘دھنا ؛ گون٘دھے ہوئے آٹے وغیرہ کا لوچدار ہونا .
    ۲۷. طے پانا ، فیصلہ ہونا .
    ۲۸. بند ہونا ، سلسلہ ختم ہونا .
    ۲۹. منحصر ہونا ، نربھر ہونا .
    ۳۰. بچنا ، باقی رہنا .
    ۳۱. متعین ہونا .

  2. ٹَھیرْنا

    [URL='http://udb.gov.pk/result_details.php?word=36563']
    [/URL]
 
جی ہاں، اصل میں یہ لفظ ایک ہی ہے جو دو مختلف املا اور تلفظ کے ساتھ رائج ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ٹھہرنا ، ٹھہرانا ، ٹھیرنا اور ٹھیرانا وغیرہ مستند اردو ہیں ۔ ایک ہی لفظ کے دو املا ہیں ۔ اساتذہ کے ہاں ٹھیرنا کا استعمال ملتا ہے ۔ داغ نے استعمال کیا ہے ۔ شعر اس وقت ٹھیک سے یاد نہیں آرہا ۔ دیکھا جائے تو عام بول چال میں ٹھیرو ، ٹھیر جاؤ ، ٹھیرجا وغیرہ ہی بولا جاتا ہے ۔ ٹھہر کا املا لکھنے پڑھنے میں زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ٹھہرنا اور ٹھیرنا، دونوں ہندی (اردو) کے لفظ ہیں اور اس بحث کو ماہرین لغت نے صاف کیا ہے۔

فرہنگِ آصفیہ کے مطابق دلی والے ٹھیرنا بولتے ہیں اور لکھنؤ والے ٹھہرنا جب کہ دونوں جائز ہیں۔ فرہنگِ آصفیہ نے تو ٹھہرنا اور اس کے تمام مشتقات کا علیحدہ اندراج بھی نہیں کیا۔ سند میں اشعار درج ہیں۔
نور اللغات نے بھی ٹھہرانا کے ساتھ لکھنؤ لکھ کر کہا ہے کہ دیکھو 'ٹھیرانا'۔
علمی اردو لغت نے دونوں املاؤں کو ایک ہی جگہ ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر لکھا ہے۔

لغات کے صفحات:

FA.jpg

NL.jpg

EL.jpg
 
Top