وکی پر کتب کی منتقلی

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہم دوست مل کر تکمیل شدہ کتب کو وکی پر منتقل کر رہے ہیں۔ فی الحال تو جناب محب علوی، جنابہ ماوراء، جناب شعیب بھائی اور میں‌ یہ کام سرانجام دے رہے ہیں۔ نبیل بھائی اور زکریا بھائی ہماری مدد کر رہے ہیں۔ فی الحال میں‌ نے دوستوں کے مشورے سے چند کام علیحدہ کیے ہیں۔ جو کچھ اس طرح‌سے ہیں
1۔ اردو ویب کی لائبریری سے ہر مکمل کتاب کی پوسٹس کو کاپی کر کے ایک فائل بنانا اور اسے دیگر ممبران تک پہنچانا
2۔ وکا وکی پر ان کتب کے ابواب کی فہرست بنانا اور ان کو لنک کرنا
3۔ کتب کو ان کے ابواب کی ترتیب سے ان کے لنکس پر منتقل کرنا
فی الحال تو محب زاویہ 1 اور ماوراء زاویہ 2 کا کام مکمل کر رہی ہیں۔ جونہی ہم لوگ زاویہ 1 اور زاویہ 2 سے فارغ‌ ہوتے ہیں، تو مندرجہ بالا میں سے ایک ایک ذمہ داری ایک ایک فرد اپنے ذمے لے لے گا۔ میرا کام فی الحال باقی دوستوں کی مدد کرنا اور انہیں رہنمائی پہنچانا رہے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی کام کوئی دوست نہ کرسکے، یا وہ مصروف ہوئے یا انہیں اضافی مدد درکار ہوئی تو میں حاضر ہوں۔ اس سلسلے میں محب، ماوراء اور فریب بھائی سے درخواست ہے کہ وہ اس دھاگے پر پوسٹ کر کے اپنی پسند کی ذمہ داری منتخب کر لیں۔ اگر کوئی دیگر تجویز ہو تو بندہ حاضر ہے، یہاں یا آئی ایم پر رابطہ کر سکتے ہیں‌
قیصرانی
 
زیک

مسافر
قیصرانی: اپنی پسند کی کتابیں منتقل کرنے کا آئیڈیا برا نہیں مگر اگر ایک ایک فورم کر کے کام کیا جائے تو شاید زیادہ آسانی ہو گی۔ ایسے کرتے ہیں کہ ایک ایک کر کے لائبریری کے ذیلی فورمز پر write permissions ختم کر دی جائیں۔ جس فورم پر یہ ختم کی جائیں اس پر ایک تھریڈ کھول دی جائے جو وکی پر منتقلی کا کام ڈسکس کرے۔ جب اس فورم کا تمام مواد وکی پر منتقل ہو جائے تو اسے فورم کو تالہ لگا دیا جائے۔ اسی طرح کام کرتے ہوئے تمام مواد وکی پر منتقل کیا جائے۔

جب سب کچھ وکی پر منتقل ہو جائے تو تمام کتب کا متن فورمز سے ڈیلیٹ کر دیا جائے اور ان فورمز کو دوبارہ کھول دیا جائے لائبریری ڈسکشن فورمز کے طور پر۔

تو سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ لائبریری پر اس وقت کونسی کتابیں actively لکھی جا رہی ہیں؟

دوسرے میری تجویز ہے کہ کوئی بھی لائبریری فورم پر نئی کتاب شروع نہ کرے بلکہ اگر نئی کتاب شروع کرنی ہے تو وکی پر شروع کی جائے۔ اس بارے میں مدد چاہیئے تو میں، نبیل اور قیصرانی حاضر ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کی تجاویز بہت عمدہ ہیں زکریا بھائی۔
آبٍ گم میں‌صرف ظفری کا حصہ رہتا ہے جو وہ دو یا تین دن میں‌مکمل کر دیں‌گے۔ چراغ تلے بھی جاری ہے۔ مجھے اس کے 5 ابواب ملے تھے، تین ہو گئے ہیں (بھائی جاوید اقبال نے لکھے ہیں) اور باقی دو بھی اسی ہفتے ہو جائیں گے انشاء اللہ۔ باقی کا فی الحال علم نہیں ہے۔
بےبی ہاتھی
 
فریب

محفلین
منصور بھائی آپ جو بھی کتاب کہیں‌گے میں منتقل کرنے کو تیار ہوں ویسے بانو قدسیہ کی “ایک دن“ جو کہ شمشاد بھائی نے لکھی ہے اس کے بارے میں‌کیا خیال ہے؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
فریب بھائی، ارادہ تو بہت نیک ہے۔ بسم اللہ پڑھ کر شروع ہو جائیں۔ جب تک ماوراء‌بھی زاویہ 2 مکمل کر لیں، پھر کام کو آگے بڑھاتے ہیں۔ جو بھی مدد درکار ہوگی، میں حاضر ہوں
بےبی ہاتھی
 
زکریا نے کہا:
قیصرانی: اپنی پسند کی کتابیں منتقل کرنے کا آئیڈیا برا نہیں مگر اگر ایک ایک فورم کر کے کام کیا جائے تو شاید زیادہ آسانی ہو گی۔ ایسے کرتے ہیں کہ ایک ایک کر کے لائبریری کے ذیلی فورمز پر write permissions ختم کر دی جائیں۔ جس فورم پر یہ ختم کی جائیں اس پر ایک تھریڈ کھول دی جائے جو وکی پر منتقلی کا کام ڈسکس کرے۔ جب اس فورم کا تمام مواد وکی پر منتقل ہو جائے تو اسے فورم کو تالہ لگا دیا جائے۔ اسی طرح کام کرتے ہوئے تمام مواد وکی پر منتقل کیا جائے۔

جب سب کچھ وکی پر منتقل ہو جائے تو تمام کتب کا متن فورمز سے ڈیلیٹ کر دیا جائے اور ان فورمز کو دوبارہ کھول دیا جائے لائبریری ڈسکشن فورمز کے طور پر۔

تو سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ لائبریری پر اس وقت کونسی کتابیں actively لکھی جا رہی ہیں؟

دوسرے میری تجویز ہے کہ کوئی بھی لائبریری فورم پر نئی کتاب شروع نہ کرے بلکہ اگر نئی کتاب شروع کرنی ہے تو وکی پر شروع کی جائے۔ اس بارے میں مدد چاہیئے تو میں، نبیل اور قیصرانی حاضر ہیں۔

زکریا میں ابھی لائبریری کے سارے کام کو وکی پر لے جانے کے حق میں نہیں کیونکہ وکی پر کام اتنا آسان نہیں جتنا لائبریری کے فورم میں ہے اور دوسرا لائبریری کے فورم میں زمرہ جات سے سب واقف ہیں اور کام کرنا جانتے ہیں۔ وکی پر جو کتاب مکمل ہو جائے گی اسے منتقل کردیں گے اور کاپی اس کی لائبریری میں بھی رہنے دیں کیونکہ وکی اس وقت بے رنگ ہے جبکہ لائبریری فورم میں دلکشی اور رنگینی ہے ۔ اس کے علاوہ کتب پر تبصرے اور ای بک بنانے کا کام بھی وہی ہوگا ۔ وکی اور لائبریری فورم ساتھ ساتھ جاری رہنے دیں اس سے آسانی رہے گی۔
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
قیصرانی: اپنی پسند کی کتابیں منتقل کرنے کا آئیڈیا برا نہیں مگر اگر ایک ایک فورم کر کے کام کیا جائے تو شاید زیادہ آسانی ہو گی۔ ایسے کرتے ہیں کہ ایک ایک کر کے لائبریری کے ذیلی فورمز پر write permissions ختم کر دی جائیں۔ جس فورم پر یہ ختم کی جائیں اس پر ایک تھریڈ کھول دی جائے جو وکی پر منتقلی کا کام ڈسکس کرے۔ جب اس فورم کا تمام مواد وکی پر منتقل ہو جائے تو اسے فورم کو تالہ لگا دیا جائے۔ اسی طرح کام کرتے ہوئے تمام مواد وکی پر منتقل کیا جائے۔

~~
میں زکریا کی بات سے متفق ہوں۔ اگر ایک ایک فورم کر کے کام شروع کیا جائے گا تو واقعی بہت آسانی ہو گی۔
~~
 
زیک

مسافر
محب: یہ کام کبھی نہ کبھی تو کرنا ہے۔ جتنا دیر کریں گے اتنا کام بڑھے گا اور کسی کی غلطی سے کام lose بھی کر سکتے ہیں۔

ایک سوال آپ لوگوں سے جو کتابوں کو وکی پر منتقل کر رہے ہیں: آپ لوگ ہر پوسٹ کے ٹیکسٹ کو عام کاپی کر رہے ہیں یا پہلے قطع و برید کر کے ٹیکسٹ باکس میں سے کاپی کرتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، آپ کی بات درست ہے۔ دوسرا میں تو نارمل ٹیکسٹ کاپی کرتا ہوں، قطع و برید سے ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے
بےبی ہاتھی
 
الف عین

لائبریرین
وکی میں‌کام واقعی مشکل ہے۔ اور سب کے بس کا نہیں جب تک کہ مشق نہ ہو۔ اور اس کیے لئے میرے پاس تو وقت نہیں۔ بلکہ بہتر ہو کہ ایک ہی ٹیم کتابوں کو مکمل ہونے کے بعد وکی پر پوسٹ کرے اور یہی ٹیم فائنل ڈاؤن لوڈ کے لئے بھی تیار کر دے۔
بہر حال جو کتابیں میں نے پروف ریڈ کر کے مکمل کر رکھی ہیں ان کی فائلوں کو منصور قیصرانی کو بھیجا جائے کیا؟
 
زیک

مسافر
اعجاز صاحب: میں آپ کو پیغام بھیجنے ہی لگا تھا کہ آپ کے پاس جو پروف‌ریڈ کتابیں ہیں ان کو بھی وکی پر رکھا جائے۔ آپ قیصرانی کے حوالے کر دیں تو امید ہے وہ کر دے گا۔

قیصرانی: خیال رہے کہ جو کتابیں پروف‌ریڈ ہو چکی ہیں ان کے ساتھ یہ لکھ دینا وکی پر تاکہ معلوم رہے کہ کونسی پروف‌ریڈ کرنی ہے اور کونسی ہو چکی۔

شکریہ۔
 
زکریا نے کہا:
محب: یہ کام کبھی نہ کبھی تو کرنا ہے۔ جتنا دیر کریں گے اتنا کام بڑھے گا اور کسی کی غلطی سے کام lose بھی کر سکتے ہیں۔

ایک سوال آپ لوگوں سے جو کتابوں کو وکی پر منتقل کر رہے ہیں: آپ لوگ ہر پوسٹ کے ٹیکسٹ کو عام کاپی کر رہے ہیں یا پہلے قطع و برید کر کے ٹیکسٹ باکس میں سے کاپی کرتے ہیں؟

زکریا: میں کہہ رہا ہوں کہ ہم وکی پر کتابیں منتقل کرتے جاتے ہیں مگر لائبریری میں اس کی کاپی رہنے دیتے ہیں کیونکہ وکی کے مقابلے میں لائبریری میں اس وقت تک زیادہ آسانی ہے اور لکھنا بہت ہی آسان ہے ، اس کے ساتھ فارمیٹنگ کی بھی آسانی ہے اور رنگوں کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے جو کہ وکی پر فی الحال ابھی ممکن ہے ۔ ابھی مکمل کتابیں ہم منتقل کرلیں تو پھر زیر تکمیل کتابوں کی بھی فہرست بنا کر اسے وکی پر لے جانا شروع کردیں گے اور یوں مواد کے ضائع ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو جائے گا۔

مستقبل قریب میں اگر وکی پر زیادہ سہولتیں میسر آجائیں تو پھر آہستہ آہستہ لوگ اس پر خود ہی جانا شروع کردیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب یار تمھاری تجویز بہت ہی خطرناک ہے۔ اس لیے کہ وکی پر جب مواد چلا جائے گا تو کچھ دوست اسے وکی پر پروف ریڈ کریں گے، کچھ لائبریری پر۔ پھر نہ ہمارے پاس اصل کاپی رہے گی ناں‌ ہی Consistance۔ تو ایک ہی جگہ ڈیٹا رہے، ہم اپنے پاس آف لائن کاپیاں بھی رکھیں گے۔ تو کام جلد اور آسان ہو جائے گا۔ کیا خیال ہے؟
[marq=right:2cb99ca04d]بےبی ہاتھی[/marq:2cb99ca04d]
 
قیصرانی ابھی تک کسی نے پروف ریڈنگ کی ہے لائبریری میں کیا جو اب کر لے گا اور جب ہم سب کو بتا رہے ہیں اور بتائیں کہ پروف ریڈنگ وکی پر ہوگی تو کیسے کوئی خود بخود لائبریری میں پروف ریڈنگ کر لے گا۔ پروف ریڈنگ کے لیے جو ٹیم ہے وہ ہمارے ساتھ ہی کام کر رہی ہے اور ہمارے اشتراک سے ہی کام کرے گی۔ وکی پر لکھنا ابھی آسان نہیں ہے اور اس میں فارمیٹنگ کی سہولیات بھی بہت محدود ہیں ، رنگ تو بالکل بھی نہیں ہیں۔

لائبریری میں بھی اگر کسی خط کو قطع و برید کیا جائے تو نیچے اس کی مدون کردہ تاریخ آجاتی ہے اس لیے ایسی الجھن پیدا نہیں ہوگی اور ویسے بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ کتاب مکمل ہونے کے بعد وکی پر لائیں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
وکی میں‌ Versioning کی سہولت ہے۔ وہاں ڈیٹا ضائع ہونے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ اس لیے کہا۔ دوسرا جب تک کوئی کتاب مکمل نہ ہو وہ وکی پر نہیں‌ جا سکے گی۔ پروف ریڈنگ بھی ایک مسئلہ ہوگا۔ کچھ دوست آف لائن کریں گے، کچھ آن لائن۔ تو وکی ایک معیار کے طور پر رکھتے ہیں۔ اور نبیل بھائی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ وکی ہے، نا کہ صرف اس فورم کی لائبریری پر کتب مہیا کرنا۔ تو آج یا کل جب کام کرنا ہے تو آج کیوں نہ شروع کر دیں۔ آج کام تھوڑا ہے اور دوست بھی سارے تیار ہیں۔ دوسرا یہ ہمارا کام دوسرے فورمز کے لیے بھی ایک مشعل راہ کا کام کرے گا۔ Standarization کی بھی ابتداء‌ ہو جائے گی۔ تو ان لاجیکل باتوں پر میں نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔ دوسرا ابھی کتب کی منتقلی سے ہرفرد کو اتنا تجربہ ہو جائے گا کہ کل کو ہر دوست ایک نئی ٹیم بنا سکے گا۔ ورنہ ابھی یہ کام نہ ہوا اور ہم میں سے کچھ دوست اس فورم سے کسی بھی وجہ سے دور چلے گئے تو پھر سے نئی ٹیم بننا اور اس کو ٹرینڈ کرنا یا وکی پرکتب کی منتقلی کاکام لمبے عرصے کے لیے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ باقی جیسے آپ سب دوست کہیں
بےبی ہاتھی
 
Top