جی یہی میرا آئیڈیا ہے۔ کتاب کو شروع کرنے سے قبل ہم میں سے کوئی دوست کتاب کا صفحہ بنا کر اس پر ابواب کی فہرست اور ان کے لنکس بنا دے۔ اور جس دوست کے پاس جو باب لکھنے کے لیے ہو، اسے وہی لنک دے دیں۔ جب وہ دوست لکھ کر فارغ ہوںگے تو لنک کھول کر پیسٹ کریں گے اور سٹور کر دیں گے۔ کام بہت آسان ہو جائے گا۔ پھر ہم میں سے ہی کچھ دوست جا کر فارمیٹنگ اور لنکس وغیرہ مینیج کر دیںگے۔ (یہ کام محب علوی، ماوراء، فریب اور میں فی الحال کریں گے۔ بعد میں جودوست یہ کام سیکھنا چاہے، ہم سکھانے کو حاضر ہیں۔ ساتھ ساتھ پوسٹ بھی کرتے جائیں گے کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے)۔
دوسرا میں وکی پر کام کو منتقل کرنے کا بار بار اس لیے کہ رہا ہوں کہ ابھی ہم (رضوان بھائی، محب علوی، ماوراء، شمشاد بھائی، فریب بھائی، شمیل بھائی، جاوید بھائی، میںہیں۔ کچھ ایسے بھی دوست ہیں جن کے نام میں نے یہاں نہیںلکھے) چند ایک دوست ہیں۔ کچھ دوست اس سلسلے میں وکی پر کام کی ابتداء کر چکے ہیں۔ تو میرا خیال یہ ہے کہ ہم چند دوستوں کو تربیت دینا، یا انہیں وکی پر کام کرنے پر آمادہ کرنا بہت آسان ہے۔ بجائے اس کے کہ کل ہماری تعداد بڑھ جائے اور پھر نئے سرے سے سب کو ٹرینڈ کرنا پڑے اور انہیں وکی پر کام کے لیے قائل کرنا پڑے۔ ابھی یہ قدم اٹھانا آسان ہے۔ بعد میں کام مشکل تر ہوتا جائے گا۔
لیکن بات ہی ہے کہ میں ہر حال میں ٹیم کو اکٹھا ہی دیکھنا چاہتا ہوں۔ اگر کسی بھی دوست کو میری کسی بات سے اتفاق نہ ہو، کھلے دل سے بات کریں۔ اگر میں آپ کو قائل نہ کرسکا تو میں آپ کی بات لازمی مان لوںگا۔ بے فکر رہیں
بےبی ہاتھی