محمد تابش صدیقی
منتظم
جب سے معلوم ہوا تھا کہ فاتح بھائی نزدیک ہی رہائش پذیر ہیں۔ تب سے ان کی اور میری طرف سے بارہا اس خواہش کا اظہار تو ہوا کہ کبھی ملاقات کی جائے، مگر کبھی باضابطہ منصوبہ نہ بن سکا۔
کچھ دن قبل فاتح بھائی نے رابطہ کیا اور کچھ تکنیکی معاملات پر گفتگو کی خواہش کا اظہار کیااور اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ میری طرف سے کاہلی دکھانے پر میرے گھر پر بروز ہفتہ ملاقات طے پا گئی۔
ہفتہ کے روز فاتح بھائی نے رابطہ کیا اور طے شدہ وقت پر پہنچ گئے۔ شروع میں زیادہ تر گفتگو پیشہ ورانہ رہی، جو ڈاکخانہ ملنے پر تفصیل سے ہوئی۔
اردو محفل اور محفلین کا تذکرہ برائے نام رہا۔
کھانے کے بعد تمام گفتگو ملاقات کے اصل مقصد پر رہی۔ جو کہ اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق تھی۔
یوں ایک اچھی اور خوشگوار ملاقات، ملتے رہنے کی خواہش کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔
تصویر برائے تصویر