وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

فہیم

لائبریرین
ویسے تو بہت ہیں لیکن ابھی صرف ایک بتاؤں گا۔
وہ یہ کہ

چپو سے پانی کٹنے کی آواز
 
سعود الحسن

محفلین
سب سے پہلے تو میرے بچوں کی آواز

بارش کی آواز خاص کر بچپن میں ٹین کی چھت پر پڑتی بارش کی بوندوں کی آواز بہت پسند تھی
 
طالوت

محفلین
تلاوت کی وہ آواز جو ٹھہر ٹھہر کر کی جائے (خصوصا عبدالرحمن السدیس کی آواز)
میری امی کی آواز جب مجھے وہ کھانےپر بلاتی ہیں
بچے کے رونے کی آواز
بچےکے ہنسنے کی آواز
G3 رائفل کی آواز
خاموش سرد راتوں میں ہوا کی سیٹیوں جیسی پیدا کردہ آواز
سخت آندھی کی وجہ سے مختلف چیزوں سے پیدا ہونے والے شور کی اواز
تیز بارش کے شروع میں زمین پر گرنے والے قطروں کی آواز
پر سکون سمندر کے شور کی آواز
بادلوں کی گرج کی آواز
خاموشی میں ہلکی ہلکی پیدا ہونے والی سرگوشیوں کی آواز جنھیں صرف میں سن سکتا ہوں
اور وہ آواز جو میں نے اب تک سنی نہیں لیکن سننا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔
وسلام
 
وجی

لائبریرین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=KT-w0Tgo2Ho"]تلاوت کی آواز خاص کر یہ[/ame]
شیر کی دھاڑنے کی آواز
تیز بارش کی آواز
کاغذ کی آواز
 
طالوت

محفلین
سمندر پرسکون ہوتا ہے لیکن چونکہ مدو جذر کی وجہ سے اس میں حرکت رہتی ہے اس سے ہلکا ہلکا شور پیدا ہوتا ہے ۔۔۔ کبھی چائنا پوائینٹ پر جا کر تجربہ کر لیجیے ۔۔۔ویسے بھی سمندر بھائی جب غصے میں ہوتے ہیں تب تو کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔۔
وسلام
 
ماوراء

محفلین
صبح کی خاموشی میں پرندوں کی آواز۔

دیکھیں میں نے پچھلی گرمیوں میں یہ آواز ریکارڈ بھی کی تھی۔
[ame=http://www.divshare.com/download/4779821-bcc]DivShare File - bird.mp3[/ame]

بارش کا موسم ویسے تو بہت گندا ہوتا ہے، لیکن بارش کا پانی جب زمین پر گرتا ہے تو وہ آواز اچھی لگتی ہے۔
(اس ویڈیو میں بادلوں کے گرجنے کی آواز ہے، وہ مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی، اس سے بہت ڈر لگتا ہے۔)
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=zRn0fNsAM74"]بارش[/ame]

سمندر کی لہروں کے شور کی آواز۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=rePOcZgrFZU"]لہروں کی آواز[/ame]

اپنی آواز بھی پسند ہے۔ ریکارڈ بھی کی ہوئی ہے، لیکن یہاں پوسٹ نہیں کر سکتی، کہ کسی کو بری بھی لگ سکتی ہے۔:grin:

جنید جمشید ، عدنان سمیع اور وقار علی کی آواز اچھی ہے۔ اور بھی کئی ہوں گی، لیکن ذہن میں نہیں۔
 
ماوراء

محفلین
شکریہ تعبیر یہ نیا سلسلہ شروع کرنے کا۔

مجھے جو آوازیں بھلی لگتی ہیں :

بچے کے قہقہے کی آواز اور ان کی توتلی باتیں

بارش کی آواز

اذان کی آواز

پرندوں کے چہچہانے کی آواز

شمشاد بھائی، بھابھی کی آواز بھلی نہیں لگتی کیا؟:hmm:
 
ملائکہ

محفلین
لکڑی کا دروازہ کھلنے کی آواز
صبح صبح خاص طور پر فجر کے بعد تلاوت کی آواز
صبح کے وقت چڑیوں کے چوں چوں کی آواز
بانسری کی آواز
اور اپنی بھی آواز بہت اچھی لگتی ہے:mrgreen::mrgreen::mrgreen:
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر نے تو سات آوازوں کے متعلق پوچھا تھا، تو میں تو جواب میں انہی تک محدود رہا۔ اراکین تو کہاں سے کہاں نکل گئے۔
 
اذان کی آواز

رات کے سناٹے میں تیز بارش کی آواز ۔ ۔

سخت سردی میں ہوا کی سر سراہٹ ۔ ۔

بہت تیز بہتے دریا کی آواز ۔۔ ۔

سمندر کی شور مچاتی لہروں کی آواز ۔ ۔

یا بہت اداسی میں اپنے فون پر ابھرتی دوستوں ،کی آوزیں
 
ابوشامل

محفلین
صبح کی خاموشی میں پرندوں کی آواز۔

دیکھیں میں نے پچھلی گرمیوں میں یہ آواز ریکارڈ بھی کی تھی۔
DivShare File - bird.mp3

بارش کا موسم ویسے تو بہت گندا ہوتا ہے، لیکن بارش کا پانی جب زمین پر گرتا ہے تو وہ آواز اچھی لگتی ہے۔
(اس ویڈیو میں بادلوں کے گرجنے کی آواز ہے، وہ مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی، اس سے بہت ڈر لگتا ہے۔)

سمندر کی لہروں کے شور کی آواز۔

اپنی آواز بھی پسند ہے۔ ریکارڈ بھی کی ہوئی ہے، لیکن یہاں پوسٹ نہیں کر سکتی، کہ کسی کو بری بھی لگ سکتی ہے۔:grin:

جنید جمشید ، عدنان سمیع اور وقار علی کی آواز اچھی ہے۔ اور بھی کئی ہوں گی، لیکن ذہن میں نہیں۔

ارے ہمارے پاکستان سے زیادہ گندا تو نہیں ہوتا نا؟؟ پھر بھی ہمیں یہ بہت برا لگا کہ کوئی بارش جیسے سہانے موسم کو گندا بولے :mad:
 
بارش کا موسم ویسے تو بہت گندا ہوتا ہے، لیکن بارش کا پانی جب زمین پر گرتا ہے تو وہ آواز اچھی لگتی ہے۔
(اس ویڈیو میں بادلوں کے گرجنے کی آواز ہے، وہ مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی، اس سے بہت ڈر لگتا ہے۔)

:mad: :(
اتنا اچھا ہوتا ہے بارش کا موسم!
 
طالوت

محفلین
بارش کا موسم ویسے تو بہت گندا ہوتا ہے،
گنداااااااااااااااااااااااااااا ؟:eek::confused::eek::beating::mad: بارش کا موسم گندا ؟

اپنی آواز بھی پسند ہے۔ ریکارڈ بھی کی ہوئی ہے، لیکن یہاں پوسٹ نہیں کر سکتی، کہ کسی کو بری بھی لگ سکتی ہے۔:grin:
ہم انسانیت پر آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے :hatoff:

وسلام
 
جو آوازیں میرے کانوں کو بھلی لگتی ہیں ان میں

۔۔۔۔۔ بلی کے میاؤں میاؤں کرنے کی آواز
۔۔۔۔۔ بارش کی رم جھم سے پیدا ہونے والی آواز
۔۔۔۔۔ خوش لحن موذن کی اذان
۔۔۔۔۔ خاص لوگوں کی میٹھی آواز :p
 
Top