وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

آبی ٹوکول

محفلین
تالاب یا کسی پانی کے جوہڑ کے کنارے بیٹھ کر اس میں پتھر پھینکنے سے ڈُم کی جو آواز آتی ہے ناں وہ بھی مجھے بڑی پسند ہے اور اس کے علاوہ خاموشی میں لکڑی کے دروازے کی چڑچڑاہٹ کی آواز اور کبوتروں کی غٹرغوں کی آواز ۔ ۔
 

جیا راؤ

محفلین
جناب یہ لیں کُگی پنجابئ میں اردو میں فاختہ فینس میں قیصرانی جی بتا سکتے ھیں عربی میں شمشاد جی جاپانی میں خاور کھوکھر ہندی میں سعید میری پاس ایک آیڈیا بھی ھے جس کو جو جو زبان آتی وہ اس میں بتا ے آیڈیا کیسا ھے

لیجئیے یہاں بھی آپ نے اپنا من پسند موضوع ہاتھ سے جانے نہیں دیا !:grin:
 

آبی ٹوکول

محفلین
میں نے 1990سے لیکر 2000کی دہائی تک ٹرین پر بہت سفر کیا جب ٹرین اپنی رفتار آہستہ کرکے کسی پلیٹ فارم داخل ہونے لگتی تھی تو اس وقت ٹرین کئی پٹریاں تبدیل کرتی تھی اس آہستہ رفتار میں ٹرین کی پٹریاں تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی آواز مجھے بہت مزہ کرتی تھی :grin:
 
اذان کی آواز
تلاوت میں خاص کر عبدالرحمن السدیس کی آواز
موسلادھار بارش کی آواز
فائٹر طیارے کی گھن گرج
AK-47 کی چلنے کی آواز
تلوار کی آواز
فوجی جب پریڈ میں چلتے ہیں تو انکے بوٹوں کی آواز
جانور کو جب پیار کیا جائے تو اسکے ممیانے کی آواز (ابھی تک تو بکرے سے پالا پڑا ہے)
تیز ہوا جب درختوں اور گھاس سے سرگوشی کرے
گھوڑے کو جب سرپٹ دوڑایا جائے تو اسکے سْم کی آواز
جب صرف بازؤں کے بل پر تیرا جائے تو پیدا ہونے والی آواز
بارش میں سائیکل کے ٹائر اور سڑک سے پیدا ہونے والی آواز
جب ردھم سے کوئی آواز چڑھاؤ کی جانب ہو (جیسے بائیک)
جب کوئی اپنی یا کسی کی حوصلہ افزائی کرے
جب کوئی سرائیکی میں بات کرے
خاموشی:sneaky:
 
آخری تدوین:
ویسے رمضان میں مغرب کی آذان (مطلب روزہ افطاری کی آواز)
سکول میں گھنٹی کی آواز (ماسوائے سکول کے لگنے)
کی آوازیں بھی لوگوں میں کافی پسند کی جاتی ہیں:LOL:
 
اذان اور تلاوت کی آواز تو خیر اچھی لگتی ہے ---- لیکن بے وقت ہو تو اس سے بھی غصہ آنے لگتا ہے ۔ کئی مرتبہ احباب سے لڑائی بھی ہوئی کہ تجھے اتنی ہی تلاوت کرنی تو باہر جاکے کر لے ۔ آج کل جہاں پر کمرا کرایہ پر لیا مسجد سامنے ہی ہے اس قدر کریہہ آواز ہے موذن کے جی چاہتا ہے جاوں اور اس کا گلا دبا دوں ، بھلا آذان بھی اس قدر پھوہڑ لہجہ میں دی جاتی ہوگی مجھ جیسا شخص کبھی تصور نہیں کر سکتا تھا ۔ بعض اوقات ان بوڑھوں اور جاہلوں کی تلاوت قران پاک سے بھی غصہ آتا ہے جو ایک حرف ڈھنگ سے نہیں پڑھ سکتے اور چیخ چیخ کر تلاوت کرتے ہیں ۔ ایسے بچوں کی آواز مجھے بہت اچھی لگتی ہے ۔ چڑیوں کے چہچہانے کی آواز (دہلی آنے کے بعد بہت کم ہی یہ آواز سننا نصیب ہوا، اور جب سے ہاسٹل سے باہر رہنے لگا تب سے تو بالکل بھی نہیں )۔کبیرا کا ایک دوہا "جاکو راکھے سائیاں ۔۔۔مار سکے نا کوئی " اسکی آواز مجھے بہت اچھی لگتی ہے اور بہت سنتا ہوں ۔۔۔۔۔لو! اس کریہہ موذن کی آواز پھر سنائی دینے لگی ۔۔۔ یا خدا ۔
 

فہیم

لائبریرین
میں ایک راز کی بات بتاؤں:rolleyes:
محفل کے دو ممبران کی آوازیں بھی کانوں کو بے حد بھلی لگتی ہیں:)
 
Top