وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

تعبیر

محفلین
بوریت کو ختم کرتے ہیں ایک نئے ٹاپک کے ساتھ :)

انٹرویو سیکشن میں زیک نے ایک ٹاپک پوسٹ کی کیا تھا وہ آوازیں جو آپ کو بری لگتی ہیں تب ہی سے میرے ذہن میں تھا کہ ایسا بھی ٹاپک ہو جس میں ہم سب یہ بتائیں کہ ہمیں کون کون سی آوازیں اچھی لگتی ہیں۔




وہ آوازیں جو میرے کانوں کو بھلی لگتی ہیں۔ وہ ہیں

1۔ہر وہ آواز جو میری تعریف کرے
;)
2۔ بچے کے قہقہے کی آواز

3۔کسی بھی مشروب کو گلاس میں ڈالنے کی آواز

4۔ بجلی کڑکنے کی آواز

5۔سمندر، آبشار وغیرہ کی آواز

6۔اذان کی آواز

7۔ پرندوں کے چہچہانے کی آواز
 

سارا

محفلین
اذان کی آواز۔۔
قرآن کی تلاوت۔۔
چھوٹے بچے جب بولنا سیکھتے ہیں تو ان کی باتیں۔۔
2 دوست ہیں ان کے ساتھ فون پر باتیں کرتے وقت ان کی آوازیں۔۔
تیز بارش کی آواز
 

حسن علوی

محفلین
- اذان کی آواز

- چھوٹے بچے خصوصا وہ جو توتلے ہوں

- بوتل کے کھلنے کی آواز (میرے موبائل پر ایس ایم ایس کی ٹون ہوا کرتی تھی کبھی)
:)

- صبح صبح گاؤں کے کھیتوں میں ایک پرندہ مخصوص آواز نکالتا ھے جو کانوں کو بہت ہی بھلی معلوم ہوتی ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ تعبیر یہ نیا سلسلہ شروع کرنے کا۔

مجھے جو آوازیں بھلی لگتی ہیں :

بچے کے قہقہے کی آواز اور ان کی توتلی باتیں

بارش کی آواز

اذان کی آواز

پرندوں کے چہچہانے کی آواز
 

شہزاد وحید

محفلین
- ایک ایسے خوش آواز موذن کی گرجدار آواز، جسے سن کر روح کانپ جائے۔
- اپنی ماں کی آواز
- اپنے باپ کی آواز
- اپنے بھائی کی آواز
- زندگی کی آواز
 

چاند بابو

محفلین
گہری خاموشی میں‌ بہتے پانی کی آواز
صبح کے وقت اور مغرب کے وقت کی اذان کی آواز
صبح کے وقت کوئل کی آواز

مجھے یہ تینوں آوازیں بہت پسند ہیں۔
 
’’لائٹ آگئی!!!‘‘ کی آواز
کوئل کی آواز
کرکٹ میچ میں پاکستانی بالرز کی گیندوں پر بیٹسمین کے بولڈ ہونے کی آواز (وکٹ گرنے کی آواز)
بارش کی آواز
اذان کی آواز
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے بھائی کی رائے نہیں پوچھی، تمہاری اپنی کیا رائے ہے بھتیجی؟ ویسے یہ بھائی تم سے چھوٹا ہے یا بڑا؟
 

عزیزامین

محفلین
اس پرندے کا نام؟

- اذان کی آواز

- چھوٹے بچے خصوصا وہ جو توتلے ہوں

- بوتل کے کھلنے کی آواز (میرے موبائل پر ایس ایم ایس کی ٹون ہوا کرتی تھی کبھی)
:)

- صبح صبح گاؤں کے کھیتوں میں ایک پرندہ مخصوص آواز نکالتا ھے جو کانوں کو بہت ہی بھلی معلوم ہوتی ھے۔
کوی نام بھی ھو گا اس پرندے کا تو جناب نام کیا ھے اس پرندے کا؟
 

مغزل

محفلین
جناب میرےگاؤں (چمبہ ، ایبٹ آباد) میں تلور پائے جاتے ہیں گوکہ ان کی تعداد خاصی کم ہوگئی ہے۔
مزید یہ کہ کوشش کروں گا کہ آپ کو یہ آواز سنوا سکوں۔۔۔ کیوں کہ میں کراچی میں رہائش پزیر ہوں۔
والسلام
 

ابوشامل

محفلین
- بچوں کے بولنے اور قہقہہ لگانے کی آوازیں
- چاندنی راتوں میں کسی گاؤں میں ہوا کی لے پر دور سے سروں کی آتی جاتی آواز
- پہاڑی علاقے کے کسی پرسکون مقام پر ہوا کے گزرنے کی آواز
- چشمے کے بہنے کی آواز
- گرمیوں کی دوپہر میں کوئل کی آواز

اور
اور
اور
..................
بس مشاہدے کی حس قوی ہونی چاہیے، یہ دنیا حسین آوازوں سے بھری پڑی ہے۔ آجکل سب سے زیادہ اچھی آواز "شامل کی الٹی سیدھی زبان" کی لگ رہی ہے جو وہ اکیلا بیٹھا کافی دیر تک خود سے بولتا رہتا ہے :)
 
Top