سید شائق حُسین سفیر نے بھی اپنی ایک بیت میں ایسا مضمون بیان کیا ہے:مندرجۂ ذیل بیت میں سعدی شیرازی کا تو ذکر نہیں ہے، لیکن اُن کی شہرۂ عالَم تصنیف 'گلستان' کا ذکر ضرور موجود ہے، اور مجھے اِس بیت کو شریک کرنے کے لیے یہی دھاگا مناسب لگا:
وہ عاشق ہوں پڑھی جس دم گلستاں میں نے طفلی میں
پسند آئی نہایت ہر حکایت بابِ پنجم کی
(امیر مینائی)
× گلستانِ سعدی کے بابِ پنجم کا عنوان 'در عشق و جوانی' ہے۔