وہ اک برس جو بظاہر ایک سال سے کم تھا!

عسکری

معطل
مرنے مرانے پر کیا موقوف ہے۔۔ گھر کی مرغی دال برابر ہی بھلی لیکن 'جنگی مرغا' تو نہیں ہوتی ناں! ہم نے تو کچن میں کوئی بہت فوجی اور اسلحہ و توپ و تفنگ دار لوگ دیکھے ہیں!
کچن میں اسلحہ ؟؟؟؟؟؟ یہ کیا بات ہوئی ہم نے تو نہیں دیکھا :rolleyes:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ لکھا مہدی بھائی۔۔۔۔ بہت مبارک کہ ہم دونوں کی محفلی عمر میں محض دو دن کا فرق ہے گرچہ علمی قد بت میں میں بونے کی برابری کرتا ہوں آپ کے سامنے :)
 
بہت عمدہ لکھا مہدی بھائی۔۔۔ ۔ بہت مبارک کہ ہم دونوں کی محفلی عمر میں محض دو دن کا فرق ہے گرچہ علمی قد بت میں میں بونے کی برابری کرتا ہوں آپ کے سامنے :)

ہوئے تو جناب دو دن بزرگتر ہی ناں۔ یوں تو عمر میں آپ ہماری نسبت بزرگوار کی حیثیت رکھتے ہیں، تو یہ لال رنگے ہوئے فقرے سے بھی محض موصوف کی بزرگواری نمایاں ہے ہماری لیاقت نہیں!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی آپ بھی جون کی طرح اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ
وہ سید بچہ ہو اور شیخ کے ساتھ
میاں عزت ہماری جا رہی ہے

بہت اچھا ملایا ہے میاں۔ ویسے جون بھی ہماری طرح سید تھے! اور بقول میر تو:
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

میں اسے محض اس طرح پڑھنا پسند کرتا ہوں:
اس 'شاعری' میں عزتِ سادات 'ہی' گئی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اچھا ملایا ہے میاں۔ ویسے جون بھی ہماری طرح سید تھے! اور بقول میر تو:
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

میں اسے محض اس طرح پڑھنا پسند کرتا ہوں:
اس 'شاعری' میں عزتِ سادات 'ہی' گئی

اب بات میر کی آگئی ہے تو فراز صاحب تو فرماتے ہیں کہ

ہم نے اک عمر بسر کی ہے غم یار کے ساتھ
میر دو دن نہ جئے ہجر کے آزار کے ساتھ

اور رہی بات عزت سادات کی جو بوجوہ شاعری جا رہی ہے تو میاں وہ کیا ہے ناں فراز صاحب ہی کی زباں میں
اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں
طاق پر عزتِ سادات بھی دستار کے ساتھ ;)
 
اب بات میر کی آگئی ہے تو فراز صاحب تو فرماتے ہیں کہ

ہم نے اک عمر بسر کی ہے غم یار کے ساتھ
میر دو دن نہ جئے ہجر کے آزار کے ساتھ

اور رہی بات عزت سادات کی جو بوجوہ شاعری جا رہی ہے تو میاں وہ کیا ہے ناں فراز صاحب ہی کی زباں میں
اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں
طاق پر عزتِ سادات بھی دستار کے ساتھ ;)

لیکن ہمارا مسئلہ تو یہ ہے ناں کہ :

سوچ سے نوچ نہیں پایا اُسے اور اِسکی
طاقِ دیوار سے تصویر اتاری نہ گئی
:از خود:
 
Top