وہ اک برس جو بظاہر ایک سال سے کم تھا!

نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن ہمارا مسئلہ تو یہ ہے ناں کہ :

سوچ سے نوچ نہیں پایا اُسے اور اِسکی
طاقِ دیوار سے تصویر اتاری نہ گئی
:از خود:

آجائے گا ٹھہراؤ بھی میاں۔۔۔۔۔ کہ آتے آتے آتا ہے۔۔۔ وقت لگتا ہے۔۔۔ ہاتھی مچل جائے یا دل ابل آئے۔۔۔ واپسی کا سفر پل میں طے نہیں ہوتا۔۔۔۔ وہ کیا ہے ناں کہ
اول اول کا عشق بھی یاد ہے فراز
دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں

لیکن بعد میں یہ عالم ہوجاتا ہے جس کو جون نے الفاظ سے باندھ دیا کہ
بعد ترے جان جاں دل میں رہا عجب سماں
یاد تری رہی یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

تو تصویر جو کیلنڈر کا روپ دھارے ہے۔۔۔ یہ کیلنڈر بھی بدل جائے گا۔۔۔ وقت گزرے گا تو یادوں کے نشاں بھی ڈھونڈنے پر ملیں گے۔۔۔۔ ٹھہراؤ آجائے گا۔۔۔۔
شعر بہت خوبصورت ہے آپکا۔۔۔ اس پر بہت سی داد قبول فرمائیے۔۔۔ :)
 
آجائے گا ٹھہراؤ بھی میاں۔۔۔ ۔۔ کہ آتے آتے آتا ہے۔۔۔ وقت لگتا ہے۔۔۔ ہاتھی مچل جائے یا دل ابل آئے۔۔۔ واپسی کا سفر پل میں طے نہیں ہوتا۔۔۔ ۔ وہ کیا ہے ناں کہ
اول اول کا عشق بھی یاد ہے فراز
دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں

لیکن بعد میں یہ عالم ہوجاتا ہے جس کو جون نے الفاظ سے باندھ دیا کہ
بعد ترے جان جاں دل میں رہا عجب سماں
یاد تری رہی یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

تو تصویر جو کیلنڈر کا روپ دھارے ہے۔۔۔ یہ کیلنڈر بھی بدل جائے گا۔۔۔ وقت گزرے گا تو یادوں کے نشاں بھی ڈھونڈنے پر ملیں گے۔۔۔ ۔ ٹھہراؤ آجائے گا۔۔۔ ۔
شعر بہت خوبصورت ہے آپکا۔۔۔ اس پر بہت سی داد قبول فرمائیے۔۔۔ :)

ٹھہراؤ کی تو خوب کہی لیکن اب سرِ قبر جاتا ہوں تو یادیں دوبارہ تازہ ہوجاتی ہیں۔ :sad2:
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ۔۔۔۔۔۔! یوں تو آپ کی محفل میں آمد کی داستان ہم آپ سے براہِ راست سن چکے ہیں لیکن یہاں دوبارہ پڑھ کر پھر لطف آیا۔

جب تک ریل گاڑی والا دھاگہ چلتا رہا کافی لطف آیا آپ سے گفت و شنید میں۔۔۔۔! اب تو کبھی کبھی ہی اتنی بات ہوتی ہے۔

ہاہاہاہا۔
لگتا ہے اسکے بعد محفل کے اوتار پر اپنی ہی تصویر لگانی پڑے گی کہ 17 اور 71 کا فرق جاتا رہے۔
خوش رہیے

ویسے 71 سال والے بھی اپنی 17 سالہ تصویر ہی ڈھونڈ کر لگاتے ہیں آج کل ۔ :p
 
بھلکڑ

لائبریرین
واہ۔۔۔ ۔۔۔ ! یوں تو آپ کی محفل میں آمد کی داستان ہم آپ سے براہِ راست سن چکے ہیں لیکن یہاں دوبارہ پڑھ کر پھر لطف آیا۔

جب تک ریل گاڑی والا دھاگہ چلتا رہا کافی لطف آیا آپ سے گفت و شنید میں۔۔۔ ۔! اب تو کبھی کبھی ہی اتنی بات ہوتی ہے۔

ویسے 71 سال والے بھی اپنی 17 سالہ تصویر ہی ڈھونڈ کر لگاتے ہیں آج کل ۔ :p
بات میں دم ہے باس۔۔۔۔۔
 
پھر تو آپ چشم دید گواہ کی حیثیت سے بھی پیش کیے جا سکتے ہیں!
اس "لطف" سے ظاہر ہے کہ بیان میں کتنی سیاست ہے!
وہی کہا ناں اگر اب کسی نے ہم پر 71 سالہ ہونے کی تہمت دھری تو آپ کو بحیثیت چشم دید گواہ ہی پیش کیا جانا ہے!
 
Top