غالب وہ فراق اور وہ وصال کہاں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وہ فراق اور وہ وصال کہاں
وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں

فرصت کاروبار شوق کسے
ذوق نظارہ جمال کہاں

دل تو دل وہ دماغ بھی نہ رہا
شور سودائے خط وخال کہاں

تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائی خیال کہاں

ایسا آساں نہیں لہو رونا
دل میں طاقت جگر میں حال کہاں

ہم سے چھوٹا قمار خانہ عشق
واں جو جاویں ، گرہ میں مال کہاں

فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں
میں کہاں اور یہ وبال کہاں

مضمحل ہو گئے قویٰ غالبؔ
وہ عناصر میں اعتدال کہاں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جناب عالی!
ویسے آپ نے دو لطیفے زبردستی غالبؔ سے منسوب کر رکھے ہیں
ایک تو وہ نماز والا، اور ایک وہ کفن والا
میں وہیں اعترض کا پرچم لہراتا مگر وہاں مجھے کہیں رپلائی کے لیے جگہ میسر نہ آئی
لیکن سچ یہ ہے کہ آ پ سے مل کر حقیقت میں بہت اچھا لگا
سچی مچی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وارث بھائی میں اگر غالبیات کے زمرے میں کچھ پوسٹ کرنا چاہوں تو کیسے کروں؟؟؟
شیخ سعدی ؒ فرما گئے ہیں
بینی، کہ نابینا و چاہ است
گر خاموش بنشینی ، گناہ است

کھی کھی کھی کھی
اب آپ کو میری رہنمائی کرنے پڑے گی
دیکھئے شیخ سعدی ؒ سے بھی سفارش کروائی ہے
 
مقدس

لائبریرین
السلام علیکم
سوال تو آپ نے وارث بھیا سے کیا ہے لیکن شاید وہ ابھی نہیں ہیں یہاں،
غالبیات والا سیکشن لائیبریری میں ہے
وہاں پوسٹ کرنے کے لیے آپ کو لائیبریرین بننا پڑے گا
آپ دیکھ لیں بھیا اگر آپ کے پاس ٹائم ہو اور آپ لائیبریری کے لیے کام کر سکتے ہیں تو آپ ایڈمن سے اس کی ریکوئسٹ کر سکتے ہیں
 
محمد وارث

وہ تو آپ نے سنا ہوگا، نقلِ کفر، کفر نباشد، تو بس کچھ ایسا ہی معاملہ سمجھیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی میں اگر غالبیات کے زمرے میں کچھ پوسٹ کرنا چاہوں تو کیسے کروں؟؟؟
شیخ سعدی ؒ فرما گئے ہیں
بینی، کہ نابینا و چاہ است
گر خاموش بنشینی ، گناہ است

کھی کھی کھی کھی
اب آپ کو میری رہنمائی کرنے پڑے گی
دیکھئے شیخ سعدی ؒ سے بھی سفارش کروائی ہے

اس کیلیے، جیسا کہ مقدس نے کہا، آپ کو لائبریری کا رکن بننا پڑے گا۔ آپ نے ایک موضوع دیکھا ہوگا، اردو ویب لائبریرین بنیں، بس وہاں ایک پوسٹ کر دیں اپنی رضامندی کی، باقی سب کو قبول ہے بشمول اس خاکسار کے :)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم
سوال تو آپ نے وارث بھیا سے کیا ہے لیکن شاید وہ ابھی نہیں ہیں یہاں،
غالبیات والا سیکشن لائیبریری میں ہے
وہاں پوسٹ کرنے کے لیے آپ کو لائیبریرین بننا پڑے گا
آپ دیکھ لیں بھیا اگر آپ کے پاس ٹائم ہو اور آپ لائیبریری کے لیے کام کر سکتے ہیں تو آپ ایڈمن سے اس کی ریکوئسٹ کر سکتے ہیں
وعلیکم سلام
لائبریرین بننے کیلئے عرضداشت تو گزاری تھی
مگر دیکھئے
کیا گزرے قطرے پہ گہر ہونے تک
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اس کیلیے، جیسا کہ مقدس نے کہا، آپ کو لائبریری کا رکن بننا پڑے گا۔ آپ نے ایک موضوع دیکھا ہوگا، اردو ویب لائبریرین بنیں، بس وہاں ایک پوسٹ کر دیں اپنی رضامندی کی، باقی سب کو قبول ہے بشمول اس خاکسار کے :)
میری پہلی پوسٹنگ ہی وہیں ہوئی تھی
مگر وہاں شمشاد صاحب نے کہا شاہ جی اٹھو ، یہاں سے تعارف کے زمرے میں کوچ کرو:cry2:
اب
ریزولیوشن تو ہے اثر اسکا مگر غائب
پلیٹوں کی صدا سنتا ہوں مگر کھانا نہیں آتا
 
میں نے آپ کو لائبریری کا رکن بنا دیا ہے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ تو آپ نے خواہ مخواہ جان بخشی کر دی، جبکہ بقول خسرو

ہمہ آہوانِ صحرا سرِ خود نہادہ بر کف
بہ امید آنکہ روزے بشکار خواہی آمد
ہاہاہاہاہا
میں اگر ایسا نہ کرتا تو یقیناً آپ کہتے
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پہ ناحق
خیر
پھر یار کے آگے نہیں بول سکتے
غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میں نے آپ کو لائبریری کا رکن بنا دیا ہے۔
شکریہ ، تھینک یو ، نوازش وغیرہ تو رسمی سے لفظ ہیں
بس اتنا کہوں گا
جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

اللہ آپ کو اتنا پر کیف کردے کہ لوگ کیفی اعظمی کو بھی بھول جائیں
 
Top