وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

ہادیہ

محفلین
بہت بہت شکریہ ہادیہ! اللہ خوش رکھے !
کوئی بھی لفظ صرف اس وقت تک مشکل ہوتا ہے جب تک کہ اسے لغت میں نہ دیکھ لیا جائے ۔ زبان سیکھنے سے آئی کیو بڑھتا ہے ۔ اور جتنی زیادہ زبانیں سیکھی جائیں اتنا ہی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اب تو کتاب اٹھا کر پڑھنے کی ضرورت بھی نہیں ۔ ہر چیز آنلائن ہے ۔ اردو لغت کا ایک ربط دے رہا ہوں ۔ شاید استعمال میں لاسکو۔ :):):)

Urdu Lughat
آمین ۔۔ شکریہ جزاک اللہ ظہیر صاحب۔۔ ارے واہ۔۔ یہ تو بہت اچھا کیا آپ نے۔۔ میں ضرور استعمال کروں گی :):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس لنک کے لیے بہت بہت شکریہ ظہیر بھائی ۔ مجھے بھی ایک اچھی آن لائن لغت کی بہت عرصے سے تلاش تھی ۔
مجھے خوشی ہے کہ یہ ربط آپ کے کام آیا ۔ ویسے نوراللغات اور فرہنگِ آصفیہ آرکائیو پر موجود ہیں اور ڈاؤنلوڈ بھی کی جاسکتی ہیں ۔

عظیم بھائی لگتا ہے ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی غزل شاید آپ کو پسند نہیں آئی ۔ :):):)
 
عظیم

جی ہاں وہاں سے ایک دو بار ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مجھے ایسا لگا تھا کہ اس میں سے الفاِ کو تلاش کرنا مشکل ہو گا دوسرا یہ کہ ڈاؤن لوڈ بھی نہیں ہو پا رہی تھی ۔ شاید میرے 'سلو' انٹرنیٹ کنکشن کی وجہ سے ۔
غزل ظہیر بھائی ماشاء اللہ اچھی ہے سرسری سی پڑھی ہے دراصل میرا مطالعہ بالکل بھی نہیں ہے سو مشکل تراکیب وغیرہ سے میں کتراتا ہوں اور جب تک ہر شعر مکمل طرح سے سمجھ نہ جاؤں تبصرہ بھی نہیں کرتا ۔ لیکن الحمد للہ میں آپ اور دوسرے سب دوستوں کی غزلیں وغیرہ پڑھتا ہوں یہاں تک کہ راحیل فاروق بھائی کے ذاتی بلاگ پر بھی چلا جاتا ہوں ۔ نعوذ باللہ پہلے ہی مصرع میں مجھے 'اتار' کے بعد 'کر' یا 'کے' جیسے لفظ کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔
 
یہ لغات ایک دفعہ ڈاؤنلوڈ ہوجائیں تو پھر آف لائن استعمال کرنا بالکل مشکل نہیں ۔

مطالعہ کے بارے میں آپ نے بالکل درست کہا ۔ اس کے بغیر تو گاڑی نہیں چلتی۔ میری ناقص رائے میں تو کلاسیک کا مطالعہ کئے بغیر سنجیدہ ادب تخلیق کرنے کا تصور ہی نہیں جاسکتا ۔ بالخصوص شاعر کے لئے زبان کا آنا ازحد ضروری ہے ۔ اور زبان صرف ادب عالیہ کے مطالعہ سے آتی ہے۔

جہاں تک پہلے مصرع کا تعلق ہے یہ لسانی لحاظ سے بالکل فصیح ہے۔ اس میں ایک روز مرہ کا استعمال ہے ۔ عظیم بھائی آپ نے شاید اس طرح کے جملے اہلِ زبان سےسنے یا کہیں پڑھے ہوں: جیسے ہی اُن کی آمد کی خبر آئی میں تو سب کچھ چھوڑ فوراً ملنے چلا گیا ۔
آپ کی علالت کا سن کر اماں جان فوراً مصلیٰ بچھا نماز پر کھڑی ہوگئیں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نوازش ! وارث بھائی! بہت ممنون ہوں ۔
ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ جب غزل میں تغزل سے زیادہ تصوف نظرآنے لگے تو سمجھ لو کہ ادھیڑ عمر آپہنچی ہے ۔ اور میں اس کے جواب میں وہی گھسا پٹا سے جملہ دہرادیا کرتا ہوں کہ ہم نے تو بچپن سے براہِ راست ادھیڑ عمری ہی میں چھلانگ لگائی ہے ۔ شباب تو سرے سے آیا ہی نہیں ۔ :):):)
یہ بھی خوب کہی ظہیر صاحب! ویسے آپس کی بات ہے کہ سارے "جواں مرد" یہی کہتے ہیں کہ ہم پر تو جوانی آئی ہی نہیں! :)
 
آخری تدوین:
ترے آستاں سے گلہ نہیں ، دلِ سوختہ ہی عجیب ہے
کبھی بے سکون ٹھہر گیا ، کبھی بے قرار چلا گیا

تری جلوہ گاہِ نیاز میں، ہے کوئی تماشۂ آرزو !
کبھی تابِ دید نہ آسکی ،کبھی انتطار چلا گیا
واہ واہ بہت خوب کیا کہنے
 
فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ
کس کس شعر کی تعریف کی جائے۔ ہر شعر کمال ہے۔

کسے ہوش تھا کہ رفو کرے یہ دریدہ دامنِ آرزو
میں پہن کے جامۂ بیخودی سرِ کوئے یار چلا گیا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ بھی خوب کہی ظہیر صاحب! ویسے آپس کی بات ہے کہ سارے "جواں مرد" یہی کہتے ہیں کہ ہم پر تو جوانی آئی ہی نہیں! :)
ہا ہاہاہا!
بس تو اب آپ کی طرف سے توثیق ملنے پر اس جملے کو ’’جواں مرد‘‘ کی تعریف میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جارہا ہے ۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ترے آستاں سے گلہ نہیں ، دلِ سوختہ ہی عجیب ہے
کبھی بے سکون ٹھہر گیا ، کبھی بے قرار چلا گیا

تری جلوہ گاہِ نیاز میں، ہے کوئی تماشۂ آرزو !
کبھی تابِ دید نہ آسکی ،کبھی انتطار چلا گیا
واہ واہ بہت خوب کیا کہنے
بہت بہت شکریہ فرحان بھائی ! ممنون ہوں ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ
کس کس شعر کی تعریف کی جائے۔ ہر شعر کمال ہے۔

کسے ہوش تھا کہ رفو کرے یہ دریدہ دامنِ آرزو
میں پہن کے جامۂ بیخودی سرِ کوئے یار چلا گیا
فاتح بھائی آپ نے تو سیروں خون بڑھادیا ! یہ آپ کی محبت ہے !
ویسے آپ بھی آج کل بہت کم نظرآتے ہیں ۔ کبھی کبھی کچھ عنایت کیا کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ زندگی کو آسان بنائے اور آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
 
Top