وہ کہتی ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔!

زینب

محفلین
وہ کہتی ہے بتاؤ،بے حساب کیوں روٹھ جاتے ہو

میں کہتا ہوں،زرہ مجھ کو مناؤ اچھا لگتا ہے

وہ کہتی ہے،میرا دل تم سے آخر کیوں‌نہیں بھرتا

میں کہتا ہوں،محبت کی کوئی حد ہی نہیں ہوتی

وہ کہتی ہے ،بتاؤ میں تم کو کیوں بھا گئی اتنا

میں کہتا ہوں،میری جاں حادثے تو ہو ہی جاتے ہیں

وہ کہتی ہے،اچانک میں‌تمہیں یونہی رلا دوں تو۔۔

میں‌یہ کہتا ہوں،کہ مجھے ڈر ہے تم بھی بھیگ جاو گی

وہ کہتی ہے کہ بتاو بارشوں کی کیا حقیقت ہے

میں یہ کہتا ہوں ،کہ یہ تو بادلوں‌کی‌آنکھ روتی ہے

وہ کہتی ہے،،تمہارے خواب سارے کیون‌آدھورے ہیں

میں‌یہ کہتا ہوں‌میری جان تم انہیں مکمل کر دو
 
اچھی ہے۔۔۔ پر ایسے ہوتی تو زیادہ اچھی ہوتی:

میں کہتا ہوں بتاؤ، بے وجہ کیوں روٹھ جاتی ہو
وہ کہتی ہے، ذرا مجھ کو مناؤ، اچھا لگتا ہے​

;)
 

زینب

محفلین
اچھا:cool:
اچھی ہے۔۔۔ پر ایسے ہوتی تو زیادہ اچھی ہوتی:

میں کہتا ہوں بتاؤ، بے وجہ کیوں روٹھ جاتی ہو
وہ کہتی ہے، ذرا مجھ کو مناؤ، اچھا لگتا ہے​
ہوں۔۔۔۔میں نے نہیں لکھی اسی لیے ایسی ہے :grin:
;)

بہت خوب زینب بہنا
کیا اچھی اور پیاری نظم شئیر کی ہے سدا خوش رہیں ۔
بہت شکریہ
بہت خوب۔ کیا یہ آپ کا کلام ہے؟
میں آپ کو اتنی خبطی لگتی ہوں کہ شاعری کرنے لگ جاوں‌:rollingonthefloor:

شکریہ
 
Top