وہ گداگر تھے میں مجذوب ہوں

صلال یوسف

محفلین
السلام علیکم احباب
جناب سید بادشاہ ،سید شہزاد ناصر بھائی اور اوشو بھائی کی یاد میں اک بار پھر سے حاضر ہوا ہوں کافی دیر لگی آتے آتے معذرت خواہ ہوں
اک ادنیٰ سی کوشش آپ سب کی نظر

29y1grd.jpg
 
صلال یوسف

محفلین
برادرم محترم ، جو شعر لکھا گیا ہے وہ ان پیج میں بلکل نارمل نوری نستعلیق فانٹ میں ہے جبکہ باقی کام کلک میں کیا ہے جدھر لاہوری نستعلیق فانٹ کا استعمال کیا گیا ہے
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم احباب
جناب سید بادشاہ ،سید شہزاد ناصر بھائی اور اوشو بھائی کی یاد میں اک بار پھر سے حاضر ہوا ہوں کافی دیر لگی آتے آتے معذرت خواہ ہوں
اک ادنیٰ سی کوشش آپ سب کی نظر

29y1grd.jpg
خوبصورت کام ہے۔ اسکام کیلئے فوٹوشاپ میں عموماً کتنی لیئرز بناتے ہیں؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اردو فارسی اشعار کو نستعلیقی طغروں کی صورت میں لکھنے کی روایت بہت پرانی ہے ۔۔۔۔ اور خطاطوں نے اس میں بڑے کمالات کی کمپوزیشنز لکھی ہیں
اس کے لیے جن باتوں کا لحاظ بہت ضروری ہے ان میں سے ایک یہ ہے:
آرائشی طغرا بناتے وقت ہمیشہ بعد والا حرف یا لفظ پہلے والے حروف یا الفاظ کے اوپر رکھا جاتا ہے
جس سے عبارت پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے مثلا :
%D8%AC%D8%AC%D8%AC%D8%AC%D8%AC%D8%AC.png

لیکن موجودہ ڈیزائن میں اس بات کو بالکل مد نظر نہیں رکھا گیا
نتیجہ کے طور پر عبارت ایک معمہ اور چیستان بن جاتی ہے
 
صلال یوسف

محفلین
السلام علیکم
جناب محترم شاکرالقادری صاحب، مجھے خوشی ہوئی کہ آپ کی آمد اور ماہرانہ نگاہ نے کام کو بغوردیکھا اور اپنے قیمتی الفاظ سے نوازا، مزیدخوشی اس بات کی کہ اصلاح فرمائی ، رہنمائی کی، اک غلطی کی نشان دہی ، ہی نہیں کی بلکہ اُس کو ٹھیک کرنے کا طریقہ بھی بیان فرمایا،ورنہ احباب ظاہری رنگ و روپ پر ہی اظہارِخیال کرتے ہیں۔
شاکرالقادری بھائی میں اک بات کی وضاحت کرنا چاہوں گا، 2007 میں اُردوڈیزائنگ کی طرف توجہ ہوئی حادثاتی طور پر اور دل چاہا کہ کچھ کوشش کریں،ان پیج میں لکھنا لکھانا تو اک عام سی بات ہے سب احباب کے واسطے، کچھ عرصہ سے کوشش شروع کی کہ کلک میں کام کیا جائے جو عربی ،فارسی اور اُردوخطاطی کا پروگرام ہے، اس میں الفاظ سے کھیلنے کا لطف آتا ہے ، اور الفاظ کی ترتیب بھی بدلی جاسکتی ہے ، یقیناً آپ بہتر جانتے ہیں، سو اسی کوشش کا نتیجہ رہا جو ایسے کچھ ڈیزائن بنانے کی سعی کی۔۔
سب سے اہم بات جس کی نشاندہی بھی کرتا چلوں کہ بشمول ابوحمزہ تقریباً سارے ہی ساتھی ڈیزائنر اپنی محنت آپ کے تحت کام کرتے ہیں، کسی نے بھی فنِ خطاطی نہیں سیکھی اورنہ ہی اس نفسا نفسی کے دور میں کوئی ساتھی وقت نکال پاتا ہواس لئے غلطیوں کا بحرحال امکان موجود ہے۔ میں نے خطاطی بلکل نہیں سیکھی، جوکچھ اپنی کوشش سے ہوا وہی کیا، رہنمائی نہ مل سکی کبھی، اورشاید آپ جانتے ہی ہوں گے اک چھوٹا سا فورم بنا رکھا جدھر کچھ ساتھی ڈیزائن کرتے ہیں ، اور اک دوجے کی ممکنہ رہنمائی بھی کرتے ہیں، مگر بات وہی کہ کوئی بھی ایسا نہیں جس نے خطاطی کی باقائدہ تعلیم لی ہو اور وہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو۔
آپ نے اک باریک اور اہم نقطہ کی طرف توجہ دلائی، جس کے لئے ممنون ہوں اور کوشش ہوگی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کروں
بہت محبتیں اور دعائیں

نوٹ::::: سید بادشاہ آپ کی محبتوں کی وجہ ہے سب ، توجہ فرما دی :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ابوحمزہ ! آپ کے محبت کے لیے شکر گزار ہوں ۔۔۔ خطاط تو میں بھی نہیں لیکن چونکہ اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت جمالیاتی ذوق کا کچھ حصہ مجھے بھی ودیعت کیا گیا ہے اس لیے یہاں کچھ لکھ دیا۔ عام طور پر لوگ تنقید یا اصلاح کو برداشت نہیں کرتے اور اگر کچھ لوگ قبول بھی کریں تو انہیں یہ گلہ رہتا ہے کہ آپ نے یہ اصلاح پرائیویٹ میں کیوں نہیں کی ۔۔۔ حالانکہ میں ذاتی طور پر پرائیویٹ میں اصلاح کی بجائے کھلے عام اصلاح کا قائل ہوں تاکہ دوسرے بھی استفادہ کر سکیں۔
آپ ڈیزائنر ہیں ! تخیل کی خوبصورتی آپ کو اللہ نے عطا کر رکھی ہے ۔۔۔ گاہ گاہ اساتذہ کی خطاطی پر ایک نگاہ ڈالتے رہا کریں اس سے آپ کو خود بخود اندازہ ہوتا رہے گا ۔۔۔۔۔ اور آپ کی خود آموزی خود افروزی بنتی چلی جائے گی مثال کے طور پر یہ فن پارہ دیکھیے:
%D8%A7%D9%85%D8%AF%DB%81%20%D8%A7%D9%85%20%DA%A9%DB%81%20%D8%B3%D8%B1%20%D9%86%DB%81%D9%85%20%D8%B9%D8%B4%D9%82%20%D8%AA%D8%B1%D8%A7%20%D8%A8%DB%81%20%D8%B3%D8%B1%20%D8%A8%D8%B1%D9%85.jpg

اس میں مصرع:
آمدہ ام کہ سر نہم عشق تو را بہ سر برم
(یعنی میں آیا ہوں کہ سر رکھ دوں اور تیرے عشق کو انتہا تک لے جاؤں)
کو کس خوبی کے ساتھ کمپوز کیا گیا ہے
 
اوشو

لائبریرین
السلام علیکم احباب
جناب سید بادشاہ ،سید شہزاد ناصر بھائی اور اوشو بھائی کی یاد میں اک بار پھر سے حاضر ہوا ہوں کافی دیر لگی آتے آتے معذرت خواہ ہوں
اک ادنیٰ سی کوشش آپ سب کی نظر

بہت محترم پیارے بھائی آپ کی محبت اور خلوص :)
آپ کے کام کا دل سے معترف ہوں۔
ماشاءاللہ
بہت خوبصورت اور اعلیٰ کام
پاکستان کب تشریف لا رہے ہیں؟ جب بھی آئے ضرور رابطہ فرمائیے گا۔
خوش رہیں
بہت جئیں
 
اوشو

لائبریرین
ابوحمزہ ! آپ کے محبت کے لیے شکر گزار ہوں ۔۔۔ خطاط تو میں بھی نہیں لیکن چونکہ اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت جمالیاتی ذوق کا کچھ حصہ مجھے بھی ودیعت کیا گیا ہے اس لیے یہاں کچھ لکھ دیا۔ عام طور پر لوگ تنقید یا اصلاح کو برداشت نہیں کرتے اور اگر کچھ لوگ قبول بھی کریں تو انہیں یہ گلہ رہتا ہے کہ آپ نے یہ اصلاح پرائیویٹ میں کیوں نہیں کی ۔۔۔ حالانکہ میں ذاتی طور پر پرائیویٹ میں اصلاح کی بجائے کھلے عام اصلاح کا قائل ہوں تاکہ دوسرے بھی استفادہ کر سکیں۔
آپ ڈیزائنر ہیں ! تخیل کی خوبصورتی آپ کو اللہ نے عطا کر رکھی ہے ۔۔۔ گاہ گاہ اساتذہ کی خطاطی پر ایک نگاہ ڈالتے رہا کریں اس سے آپ کو خود بخود اندازہ ہوتا رہے گا ۔۔۔۔۔ اور آپ کی خود آموزی خود افروزی بنتی چلی جائے گی مثال کے طور پر یہ فن پارہ دیکھیے:
%D8%A7%D9%85%D8%AF%DB%81%20%D8%A7%D9%85%20%DA%A9%DB%81%20%D8%B3%D8%B1%20%D9%86%DB%81%D9%85%20%D8%B9%D8%B4%D9%82%20%D8%AA%D8%B1%D8%A7%20%D8%A8%DB%81%20%D8%B3%D8%B1%20%D8%A8%D8%B1%D9%85.jpg

اس میں مصرع:
آمدہ ام کہ سر نہم عشق تو را بہ سر برم
(یعنی میں آیا ہوں کہ سر رکھ دوں اور تیرے عشق کو انتہا تک لے جاؤں)
کو کس خوبی کے ساتھ کمپوز کیا گیا ہے
سبحان اللہ
دل خوش ہو گیا۔
شکریہ محترمی
سربرم میں ب کا نقطہ کون سا ہے؟
 
اوشو

لائبریرین

ایک بات ذہن میں آ رہی ہے کہ آپ کے بیان کردہ اصول کے مطابق دیے گئے نمونہ جات اچھی وضاحت پیش کر رہے ہیں لیکن اگر خطاطی کرتے ہوئے اوپر سے نیچے کی طرف لکھنا پڑے یعنی اس نمونہ کے برعکس۔۔ تو اس اصول کو کیسے فالو کیا جائے گا۔ ؟
 
Top