نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آج میں اردو کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کر رہا ہوں اور وہ ہے ایک ویب بیسڈ وزی وگ اردو ایڈیٹر کا۔ وزی وگ انگریزی کے الفاظ "what you see is what you get" کا مخفف ہے۔ اگرچہ یہ کام ابھی تک تجرباتی سطح پر ہے لیکن اس کے باوجود اسے ویب اپلیکیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب تک پیش کیے گیے ویب بیسڈ اردو ایڈیٹرز اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور ان میں ٹیکسٹ مختلف انداز میں فارمیٹ نہیں کیا جا سکتا جبکہ وزی وگ ایڈیٹر ایک ورڈ پروسیسر کی مانند کام کرتے ہیں اور ان میں اپلائی کی گئی فارمیٹنگ کا نتیجہ سکرین پر ہی نظر آ جاتا ہے۔
میں نے خود سے وزی وگ ایڈیٹر لکھنے کی بجائے دو موجودہ وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای (TinyMCE) اور ایف سی کے ایڈیٹر (FCKEditor) میں اردو سپورٹ شامل کی ہے۔ یہاں پیش کیے گئے وزی وگ ایڈیٹر ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر کے حالیہ ورژنز (ٹائنی ایم سی ای 2.1.0 اور ایف سی کے ایڈیٹر 2.4.2) پر مبنی ہیں۔ TinyMCE اور FCKEditor مشہور اوپن سورس ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹر ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ان ایڈیٹرز کو مواد شامل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ورڈپریس، جملہ اور ممبو سوفٹویر میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر انٹگریٹڈ ہوتا ہے۔
ذیل کے سکرین شاٹ میں اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے:
جبکہ ذیل کی تصویر میں اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے:
نوٹ کریں کہ دونوں اردو وزی وگ ایڈیٹر فی الحال انٹرنیٹ ایکسپلورر پر صحیح کام کرتے ہیں۔ اگرچہ فائر فاکس میں بھی اردو ایڈیٹنگ کام کرتی ہے لیکن اس میں کئی مسائل ہیں۔ ابھی وزی وگ موڈ میں اوپیرا کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس کی وجہ خود اوپیرا کے اپنے آبجیکٹ ماڈل کے مسائل ہیں۔ فائرفاکس میں ویب بیسڈ وزی وگ اردو ایڈیٹنگ میں پرابلم کی ذیل کی تصویر میں نشاندہی کی گئی ہے۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے، اردو کے ٹائپ کردہ حروف آپس میں جڑ نہیں رہے ہیں جبکہ Enter یا بیک سپیس پریس کرنے پر عبارت درست نظر آنے لگتی ہے جیسا کہ اگلی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
ابھی تک میں اس مسئلے کا حل دریافت نہیں کر سکا ہوں۔ بہرحال امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بگ اور اس جیسے دوسرے مسائل حل ہوتے جائیں گے۔
ابھی تک دونوں ویب بیسڈ ایڈیٹرز کے لیے کوئی آن سکرین کی بورڈ موجود نہیں ہے۔
دونوں ویب بیسڈ وزی ایڈیٹرز میں اردو ویب پیڈ کی طرح لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ CTRL+SPACE اور ZWNJ شامل کرنے کے لیے شارٹ کٹ SHIFT+SPACE شامل ہے۔ دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے لیے میں نے اوپن پیڈ کی لاجک استعمال کی ہے۔ فی الحال ان میں اردو صوتی کی میپنگ شامل ہے۔ لیکن اوپن پیڈ والی لاجک استعمال کرنے کے باعث ان ایڈیٹرز میں مزید کی میپ شامل کرنے کا امکان موجود ہے۔
ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز کے استعمال کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان میں مواد کی تدوین کرنا قدرے دقت طلب ثابت ہوتا ہے اور عام ورڈ پروسیسر جتنا آسان نہیں ہوتا۔ میں یہاں یہ بھی کہتا چلوں گا کہ عام طور پر ان ویب بیسڈ ایڈیٹرز کی جنریٹ کی ہوئی ایچ ٹی ایم ایل زیادہ اچھی کوالٹی کی نہیں ہوتی۔ لیکن یہ خود ان ایڈیٹرز کے استعمال کے طریقے پر منحصر ہے کہ ان سے کس قسم کی ایچ ٹی ایم ایل حاصل ہوتی ہے۔ زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ان ایڈیٹرز میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ کی آپشنز ٹول بار سے ہٹا لی جائیں اور اس کی بجائے سٹائل شیٹ کے سٹائلز کا استعمال کیا جائے۔ اس طریقے سے semantic مارک اپ حاصل ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، میں نے دونوں ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز میں صرف اردو لکھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ لہذا ان ایڈیٹرز کے استعمال اور انہیں اپنی ویب اپلیکیشنز میں انٹگریٹ کرنے سے متعلق تمام معلومات کے لیے متعلقہ ویب سائٹس سے رجوع کریں۔
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
میں امید کرتا ہوں کہ ویب بیسڈ وزی وگ کا اجرا اردو کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی افادیت وقت کے ساتھ ثابت ہوگی جب ان ایڈیٹرز کا مختلف ویب اپلیکیشنز اور کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں استعمال شروع ہو جائے گا۔
اردو ٹائنی ایم سی کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ٹائنی ایم سی ای ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
والسلام