ویب سائٹ کے لیے نام کی تجویز

ربیع م

محفلین
السلام علیکم!
آپ تمام دوستوں کی آراء کا بہت شکریہ!:)
دوست نے مجھے بھی اس میں شامل کرلیا ہے۔ مذکورہ بالا تمام ناموں پر مشاورت ہوئی تاہم بعض نام دستیاب نہ ہونے اور بعض باہمی مشاورت میں کسی معقول وجہ کی بناء پر طے نہ ہونے کے باعث ان میں سے کسی نام کا انتخاب نہ ہوسکا۔:)
فی الحال ویب سائٹ کی یہ شکل سامنے آئی ہے تاہم ابھی اس پر بہت کام باقی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ہوتا رہے گا۔ اس سلسلہ میں آپ تمام ساتھیوں سے عموماً اور ابن سعید ، محمد وارث ، آواز دوست ، @کنعان ، دوست ، جاسمن آپی ، یاز ، زیک ، فرقان احمد ، محمد تابش صدیقی اور محمد خلیل الرحمن ، لئیق احمد ، محمد عدنان اکبری نقیبی ، سید عمران ، فلک شیر سے خصوصاًمشاورت وراہنمائی درکار ہے۔ :)
ویب سائٹ کا ربط یہ ہے:
https://www.dunyatradehub.com
بہت طویل نام ہے
 
سید عمران

محفلین

ٹرومین

محفلین
ٹرومین بھائی کیسا رہا اس ویب سائٹ کا تجربہ، روانہ آڈر کی تعداد کتنی ہے
معلوم نہیں آپ کا نام ٹیگ کرنے سے کیوں رہ گیا حالانکہ سب سے پہلے تو آپ اور جاسمن آپی کو ٹیگ کرنا چاہیے تھا کہ آپ دونوں میرے مشاہدے کی روشنی میں محض مشورہ نہیں دیتیں بلکہ اس مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اور اس کے تمام پہلوؤں پر خوب غور وخوض کرنے کے بعد مشورہ دیتی ہیں۔:)
ویب سائٹ ابھی لانچ کی ہے۔ اب تک مارکیٹنگ نہیں کی تھی کیوں کہ ویب سائٹ لانچ کرنے سے پہلے مناسب نہ ہوتا۔ اب جبکہ ویب سائب لانچ ہوچکی ہے لہذا مارکیٹنگ کے لیے ایک کمپنی ہائر کی ہے جو اس حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہے۔ فی الحال ہوم اور کارپوریٹ سیکٹر میں (اسے سی رپیئرنگ وانسٹالیشن، الیکٹریشن، کارپینٹر، پلمبر، رنگ ساز، فیومگیشن وغیرہ) کی سروسز مہیا کی جارہی ہیں اور اس کے آرڈرز بھی مسلسل موصول ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اکا دکا پرچیزنگ آرڈر (یومیہ پانچ چھ) بھی موصول ہورہے ہیں۔:)
 
ٹرومین

محفلین
دعا ہے کہ اللہ آپ کے کاروبار میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے۔آسانیاں دے۔آمین!
آمین ثم آمین
میری ایک سہیلی کراچی میں رہتی ہے۔اس سے میں نے ایک بار کہا کہ مجھے اپنا کاروبار کرنے کا شوق ہے۔اب وہ عرصہ سے میرے پیچھے ہے کہ میں کم از کم فیس بک پہ اپنا کام شروع کروں۔
لیکن مجھے معلومات نہیں ہیں کہ یہ سب کیسے کیا جاتا ہے۔
آپ کی یہی بات مجھے سب سے پسند ہے کہ اگر کسی مسئلے سے متعلق معلومات نہ ہوں تو تب بھی دعائیں ضرور دیتی ہیں۔:)
اللہ آپ کی دعا کو میرے، آپ کے اور تمام محفلین کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین

اس حوالے سے اگر میں کسی کام آسکا تو اسے اپنی سعادت سمجھوں گا۔:)
 
فرقان احمد

نیکی اور پوچھ پوچھ!

ارے بھئی! اس حوالے سے ایک نئی لڑی بنا دیں جس میں مختصر انداز میں سمجھا دیں کہ آن لائن کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟ اس کے لوازمات کیا ہیں؟ اور پھر آخر میں سوال جواب کا سیشن رکھ لیں۔ :)
 
ٹرومین

محفلین
فی الحال ویب سائٹ کی یہ شکل سامنے آئی ہے تاہم ابھی اس پر بہت کام باقی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ہوتا رہے گا۔ اس سلسلہ میں آپ تمام ساتھیوں سے عموماً اور ابن سعید ، محمد وارث ، آواز دوست ، @کنعان ، دوست ، جاسمن آپی ، یاز ، زیک ، فرقان احمد ، محمد تابش صدیقی اور محمد خلیل الرحمن ، لئیق احمد ، محمد عدنان اکبری نقیبی ، سید عمران ، فلک شیر سے خصوصاًمشاورت وراہنمائی درکار ہے۔ :)
مشاورت وراہنمائی محض نام کے حوالے سے نہیں بلکہ ویب سائٹ کی ڈیزائننگ، اشیاء کی فراہمی، خدمات (سروسز) کے حوالے سے مشورے یا اس حوالے سے کوئی بھی رائے ذہن میں آئے وہ بھی ضرور پیش کریں۔:)
گرافکس ڈیزائننگ چونکہ خود کی ہے، لہٰذا اس حوالے سے کافی کمی محسوس ہوگی، اس حوالے سے بھی اگر مشورہ مل سکے تو ممنون ہوں گا۔:)
 
ٹرومین

محفلین
نیکی اور پوچھ پوچھ!

ارے بھئی! اس حوالے سے ایک نئی لڑی بنا دیں جس میں مختصر انداز میں سمجھا دیں کہ آن لائن کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟ اس کے لوازمات کیا ہیں؟ اور پھر آخر میں سوال جواب کا سیشن رکھ لیں۔ :)
ضرور فرقان بھائی!
اس حوالے سے جلد ہی ایک لڑی بناتا ہوں۔ :)
 
معلوم نہیں آپ کا نام ٹیگ کرنے سے کیوں رہ گیا حالانکہ سب سے پہلے تو آپ اور جاسمن آپی کو ٹیگ کرنا چاہیے تھا کہ آپ دونوں میرے مشاہدے کی روشنی میں محض مشورہ نہیں دیتیں بلکہ اس مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اور اس کے تمام پہلوؤں پر خوب غور وخوض کرنے کے بعد مشورہ دیتی ہیں۔:)
ویب سائٹ ابھی لانچ کی ہے۔ اب تک مارکیٹنگ نہیں کی تھی کیوں کہ ویب سائٹ لانچ کرنے سے پہلے مناسب نہ ہوتا۔ اب جبکہ ویب سائب لانچ ہوچکی ہے لہذا مارکیٹنگ کے لیے ایک کمپنی ہائر کی ہے جو اس حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہے۔ فی الحال ہوم اور کارپوریٹ سیکٹر میں (اسے سی رپیئرنگ وانسٹالیشن، الیکٹریشن، کارپینٹر، پلمبر، رنگ ساز، فیومگیشن وغیرہ) کی سروسز مہیا کی جارہی ہیں اور اس کے آرڈرز بھی مسلسل موصول ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اکا دکا پرچیزنگ آرڈر (یومیہ پانچ چھ) بھی موصول ہورہے ہیں۔:)
عادل بھائی جہاں تک میرا خیال ہے اس طرز کی ویبسائٹس کی کامیابی کا انحصار پراپر مارکیٹنگ پر ہی ہوتا ہے، اور اگر ہو سکے تو مارکیٹنگ کے لیے گوگل اور فیس بک ایڈ کا استعمال کر لیں جس کی قیمت ماہانہ تقریباً پانج یا چھ ڈالر ہوگی شاید.
کافی تجربات کر چکی ہوں لوکل ہوسٹ اپاچی سرور پر ورڈ پریس woocommerce اوپن کارٹ، مجنٹو وغیرہ انسٹال کر کے استعمال کر چکی ہوں e-commerce میں اوپن کارٹ استعمال کرنا میں مجھے اچھا لگا تھا.
 
گزشتہ دو ماہ سے فیس بک وغیرہ تو استعمال ہورہی ہیں اور اس کی فیس بھی باقاعدگی سے جاری ہے۔ مارکیٹنگ کمپنی البتہ ابھی جوائن کی ہے۔:)
پکڑا خوب ہے۔:) ڈھونڈ ڈھانڈ کے بالآخر شناخت نکال ہی لی۔ :D
 
:D
میں نے چیک کرنے کی غرض سے کہ آپ نے ویب سائٹ کو کس پلیٹ فارم پر تیار کیا ہے آپ کے ویبسائٹ کے اڈریس کو ایک لنک کے ساتھ پینگ کیا تو ساری انفارمیشن مل گئیں :D
 
زبردست ومعلوماتی وغیرہ:)
لنک کا ربط مل سکتا ہے؟ :) (اب لنک اور ربط میں کوئی فرق نہ پوچھ لے:D)
لنک کا ربط یہ تو کسی ناول۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
عادل بھائی جہاں تک میرا خیال ہے اس طرز کی ویبسائٹس کی کامیابی کا انحصار پراپر مارکیٹنگ پر ہی ہوتا ہے، اور اگر ہو سکے تو مارکیٹنگ کے لیے گوگل اور فیس بک ایڈ کا استعمال کر لیں جس کی قیمت ماہانہ تقریباً پانج یا چھ ڈالر ہوگی شاید.
کافی تجربات کر چکی ہوں لوکل ہوسٹ اپاچی سرور پر ورڈ پریس woocommerce اوپن کارٹ، مجنٹو وغیرہ انسٹال کر کے استعمال کر چکی ہوں e-commerce میں اوپن کارٹ استعمال کرنا میں مجھے اچھا لگا تھا.
حمیرا کی کیا بات ہے! ماشاءاللہ۔ ہر فن مولا۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ کی یہی بات مجھے سب سے پسند ہے کہ اگر کسی مسئلے سے متعلق معلومات نہ ہوں تو تب بھی دعائیں ضرور دیتی ہیں۔:)
اللہ آپ کی دعا کو میرے، آپ کے اور تمام محفلین کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین
آمین!

اس حوالے سے اگر میں کسی کام آسکا تو اسے اپنی سعادت سمجھوں گا
فرقان کے کہنے کے مطبق ایک عدد دھاگہ کھول لیں۔ بہتوں کا بھلا ہوگا۔ ساتھ ساتھ ہم سوال بھی پوچھتے رہیں گے۔
 
زبردست ومعلوماتی وغیرہ:)
لنک کا ربط مل سکتا ہے؟ :) (اب لنک اور ربط میں کوئی فرق نہ پوچھ لے:D)
لنک کا ربط یہ تو کسی ناول۔۔
ڈومین اور سرور کی انفارمیشن کے لیے اس لنک پر جائیں
لنک
ویبسائٹ پلیٹ فارم کی انفارمیشن کے لیے یہ دوسرا لنک ہے
لنک
 
جاسمن

لائبریرین
آپا ؛ بس انفارمیشن ہی ہیں ورنہ تو آپ بھی پتا ہے کہ آتا جاتا مجھ ککھ نہیں
حمیرا! مجھے بہت اچھی طرح پتہ ہے کہ تمہیں واقعی "کچھ" آتا جاتا نہیں۔ بہت زیادہ آتا ہے۔:D
ابھی آج صبح میں تمہیں یاد کر رہی تھی کہ کتنی ذہین و فطین لڑکی ہے بھئی۔ کمپیوٹر کی ماسٹر۔ حاضر جواب۔ ہر جگہ پوری پڑتی ہے۔ یقیناََ اپنے خاندان میں بھی اسی طرح ہر دل عزیز بھی ہوگی۔
بس آج کی صبح تو حمیرا کے بارے سوچتے ہی گذری۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے خاندان پہ اپنی خاص رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین!
 
Top