کیا بات ہے علوی امجد! کیا بات ہے ! غضب کا کام کیا ہے۔
آپ کی امنگیں بلند اور نگاہیں آسمان پر ہیں ۔ پاکستانی کی یہی خوبی، اس کو دنیا کوسب قوموں میںممتاز کرتی ہے۔
نقطوں کی بابت یہ عرض ہے کہ ہر کیریکٹر، خاصکر مڈل شیپ کے کیریکٹرز کی چوڑائی کم از کم 2 قط رکھو تاکہ نقطوں کا مسئلہ نہ پیدا ہو۔ اور ایک بات اور، وہ یہ کہ دو اور تین نقطے کے کیریکٹرز ضرورت سے زیادہ چوڑے ہیں۔ آپ ان کی چوڑائی اور اونچائی تھوڑی کم کردیجئے ۔ آنکھ کو پتہ بھی نہیںچلتا۔ خط رعنا میں یہ خرابیاں شدت سے موجود تھیں۔
والسلام
نہیں میرا خیال اس بار ذرا جلد ہی یہ فانٹ ریلز ہوجائے گا۔ ہے نا امجد صاحب؟بہت خوبصورت فانٹ ہے۔ لیکن یہ ریلیز کب ہوگا؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم انتظار ہی کرتے رہیں۔
نہیں میرا خیال اس بار ذرا جلد ہی یہ فانٹ ریلز ہوجائے گا۔ ہے نا امجد صاحب؟
ہم سارے آپ کی اس انتھک محنت کے بہتر نتییجے کے لیے دعا گو ہیں۔انشاء اللہ کوشش پوری ہے کہ جلد از جلد ریلیز ہو۔ اس فانٹ میں تقریبا 18000 کے قریب لیگیچرز ڈالنے کا ارادہ تھا اور تادم تحریر اس میں 8000 لیگیچرز کی انٹری ہوچکی ہے۔ باقی پر کام جاری ہے۔ دعا کریں کہ جلد مکمل ہو۔
شکریہ بھائی جان!باقی جہاں تک انگریزی کی سپورٹ کا تعلق ہے تو مین نے اس میں Verdana کے کیریکٹرز ڈالے ہیں جو کہ ویب کے لئے ایک آئیڈیل فانٹ ہے۔ اور چھوٹے سائز میں بھی اس کی مضبوطی اور خوبصورتی قائم رہتی ہے۔
انشاء اللہ یہ اردو کے لئے ایک مکمل فانٹ ثابت ہوگا۔
سکرین شاٹ حاضر خدمت ہے۔