ویب نستعلیق کی تیاری

ماشاءاللہ کیا خوبصورت سکرین شاٹس ہے اللہ علوی بھائی کے کام برکت ڈالے اور اللہ سے میری دعا ہے کہ علوی بھائی کو ہمت اور حوصلہ عطاء فرمائیں۔ آمین
 

علوی امجد

محفلین
کیا بات ہے علوی امجد! کیا بات ہے ! غضب کا کام کیا ہے۔

آپ کی امنگیں بلند اور نگاہیں آسمان پر ہیں ۔ پاکستانی کی یہی خوبی، اس کو دنیا کوسب قوموں میں‌ممتاز کرتی ہے۔

نقطوں کی بابت یہ عرض ہے کہ ہر کیریکٹر، خاص‌کر مڈل شیپ کے کیریکٹرز کی چوڑائی کم از کم 2 قط رکھو تاکہ نقطوں کا مسئلہ نہ پیدا ہو۔ اور ایک بات اور، وہ یہ کہ دو اور تین نقطے کے کیریکٹرز ضرورت سے زیادہ چوڑے ہیں۔ آپ ان کی چوڑائی اور اونچائی تھوڑی کم کردیجئے ۔ آنکھ کو پتہ بھی نہیں‌چلتا۔ خط رعنا میں یہ خرابیاں شدت سے موجود تھیں۔

والسلام

میں سب سے پہلے آپ کا بہت زیادہ شکر گذار ہوں کہ آپ کے عنایت کردہ خط رعنا سے اس فانٹ کی بنیاد بنی اور اب گذرنے والے ہر لمحے اس کی عمارت مزید پرشکوہ ہورہی ہے۔

آپ کی تجاویز سر آنکھوں پر۔ میں ان کو اختیار کر کے اس کا نتیجہ دیکھتا ہوں۔ اس معزز فورم پر اس فانٹ کی سکرین شاٹ لانے کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ اس فانٹ کے نظر آنے والی خامیاں آشکارہ ہوسکیں۔ تاکہ یہ فانٹ ایک مکمل اردو فانٹ کی حثیت سے مستعمل ہوسکے۔
 
ماشاء اللہ عزوجل
بہت ہی خوبصورت فانٹ نظر آرہا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالٰی عزوجل اس فانٹ کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب فرمائیں۔
 

علوی امجد

محفلین
نہیں میرا خیال اس بار ذرا جلد ہی یہ فانٹ ریلز ہوجائے گا۔ ہے نا امجد صاحب؟

انشاء اللہ کوشش پوری ہے کہ جلد از جلد ریلیز ہو۔ اس فانٹ میں تقریبا 18000 کے قریب لیگیچرز ڈالنے کا ارادہ تھا اور تادم تحریر اس میں 8000 لیگیچرز کی انٹری ہوچکی ہے۔ باقی پر کام جاری ہے۔ دعا کریں کہ جلد مکمل ہو۔
 
انشاء اللہ کوشش پوری ہے کہ جلد از جلد ریلیز ہو۔ اس فانٹ میں تقریبا 18000 کے قریب لیگیچرز ڈالنے کا ارادہ تھا اور تادم تحریر اس میں 8000 لیگیچرز کی انٹری ہوچکی ہے۔ باقی پر کام جاری ہے۔ دعا کریں کہ جلد مکمل ہو۔
ہم سارے آپ کی اس انتھک محنت کے بہتر نتییجے کے لیے دعا گو ہیں۔
 

دوست

محفلین
سبحان اللہ
کیا کہنے۔ امید کرتے ہیں اگلے دو سے تین ماہ میں یہ آنلائن ہوگا۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
باقی جہاں تک انگریزی کی سپورٹ کا تعلق ہے تو مین نے اس میں Verdana کے کیریکٹرز ڈالے ہیں جو کہ ویب کے لئے ایک آئیڈیل فانٹ ہے۔ اور چھوٹے سائز میں بھی اس کی مضبوطی اور خوبصورتی قائم رہتی ہے۔

انشاء اللہ یہ اردو کے لئے ایک مکمل فانٹ ثابت ہوگا۔

سکرین شاٹ حاضر خدمت ہے۔

1-4.gif


3-1.gif
شکریہ بھائی جان!
اس نئے اسکرین شارٹ سے کافی تسلی ہو گئی۔ یقینا مزید لگیچرز ڈالنے سے اس میں بہت بہتری آجائے گی۔
بہترین کام پر مبارک باد!
 

دوست

محفلین
اللہ کریم آپ کو توفیق دے۔
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں‌ آپ کے ساتھ ہیں۔
آپ نے تو ہمیشہ کے لیے صدقہ جاریہ اپنے نام کروالیا یہ کام کرکے۔
 
Top