بہت بہت شکریہ نبیل بھائی ، اسے الگ لڑی میں تبدیل کرنے کیلیے ۔
AHsadiqi, ابن سعید, الف عین, ایم بلال, راجہ صاحب, زیک صاحبان کا بھی بہت بہت شکریہ ۔
خصوصا AHsadiqi صاحب / صاحبہ کا کہ مجھے قیمتی تحفہ عطا کیا ۔
والسلام
صاحب اردو میں تلاش کرلپ کلیدی تختے سے کی جاسکتی ہے ۔ مگراس پر علوی اطلاق نہیں ہورہا ۔ سعو د بھائی کو اس لڑی میں مدعو کیجیے ربط دے کر،
وہی حل نکالیں گے کہ سمت میں انہوں نے اسے استعمال کیا ہے ۔ دوسرا معاملہ حل ہوگیا ہے ۔
والسلام
سعود بھائی اور نبیل بھائی سے درخؤاست ہے کہ ہماری مدد فرمائیں ۔ہمیں اس کی تنصیب کی بابت بتائیں ۔ آپ نبیل بھائی اور سعود صاحب کو ذپ کردیں یہ لنک دے کر ۔۔ انشا اللہ یہ بھی ہوجائے گا۔ والسلام
میں نے سرچ باکس میں اردو تحریر شامل کر دی ہے۔ ساتھ ہی آپ کا کوڈ بھی کسی قدر آپٹیمائز کر دیا ہے۔ غیر ضروری فائلیں اور فولڈر ہٹا دئے ہیں۔ اور انڈٰکس فائل کی سائز گھٹا کر آدھی کر دی ہے تا کہ سائٹ کھلنے میں وقفہ کم لگے اور ان لائن سی ایس ایس رولز کو ایک علیحدہ فائل میں منتقل کر کے انڈیکس میں لنک کر دیا ہے۔ اس سے سی ایس ایس فائل کی صارف کے مشین پر کیشنگ ہو جائے گی اور بار بار اتنا حصہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوگا۔
ایک مشورہ دوں گا کہ فرنٹ پیج یا ڈریم ویور سے جان چھڑا سکیں اور نوٹ پیڈ میں کام کرنا سیکھ لیں تو یہی ٹیمپلیٹ اس سے کہیں بہتر حالت میں موجودہ سائز سے آٹھ گنا کم سائز میں تیار ہو جائے گی۔ جس بھی ایڈیٹر کا استعمال کیا گیا ہے اس نے انتہائی غیر معیاری کوڈ جنریٹ کیا ہے۔
نبیل بھائی کیا خیال ہے ایک عدد ایچ ٹی ایم ایل کا کورس فی الحال پی ایچ پی وغیرہ سے بھی زیادہ ضروری محسوس ہو رہا ہے۔