ویب پیڈ کے بارے میں استفسار

قیصرانی

لائبریرین
راسخ نے کہا:
پاک ڈاٹا والوں کا ہے
اگر یہ فانٹ نادرا والے بھی استعمال کر رہے ہیں تو مجھے اگر درست یاد رہ گیا ہے تو کچھ الفاظ کو نادرا والے درست نہیں‌ لکھ سک رہے تھے۔ یہ الفاظ بہت عام نوعیت کے تھے، جیسے بستی وغیرہ (میرے پتے کو لکھتے ہوئے انہوں‌نے غلطی کی تھی، بستی کا لفظ نہیں، لیکن اس سے کوئی ملتا جلتا لفظ تھا)۔ ہو سکتا ہے کہ ان کا نیا ورژن فلی یونی کوڈ سپورٹڈ ہو
 
پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:

ہو سکتا ہے ان سے لکھنے میں غلطی ہوئی ہو۔
واریٹی کے لئے شاید پروفیشنل سائٹس اس فانٹ کو استعمال میں لے آئیں جیسا کہ اردو پوائنٹ والوں نے کیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، بھائی آخر اتنی کیا مجبوری ہے؟ کیا نستعلیق کے بغیر کام نہیں چل سکتا؟
 
رضا

معطل
ایک سائٹ میں استعمال ہوا ہے۔اس سے آپ کو پتا چل سکتا ہے کہ یہ کیسا لگتا ہے۔
urduseek.com
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل نے کہا:
عبدالرحمٰن، بھائی آخر اتنی کیا مجبوری ہے؟ کیا نستعلیق کے بغیر کام نہیں چل سکتا؟
انٹرنیٹ پر اردو نسخ‌ ایشیا ٹائپ فانٹ دیکھ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم اس فانٹ کی نہیں بلکہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام والوں کی غلامی کررہے ہیں۔
مجھے تو یہ وضع بالکل اچھا نہیں لگا اسی لیے پاک ڈاٹا والوں ‌سے رابطہ کیا ہے دیکھتا ہوں کیا فرمائش ہے ان کی بھی۔
 
رضا

معطل
میرے پاس تو نستعلیق ٹائپ فونٹ ہے۔تاہوما نہیں ہے۔
آپ کی ونڈو یا برا‎ؤزر میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔
کہيں تو اس سائٹ کی gifفائل بنا کے دکھا دوں؟
http://www.urduseek.com/
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، میرے خیال میں یہ سوچ درست نہیں ہے۔ اول تو ایشیا ٹائپ فونٹ بی بی سی والوں کا نہیں ہے۔ دوسرے کسی کی ڈیویلپ کی ہوئی ٹیکنالوجی استعمال کرنا کسی کی غلامی کے مترادف نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم تمام تر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے محروم ہوجاتے۔ جس سکرپٹنگ کی زبان php پر یہ صفحات چل رہے ہیں، یہ ایک اسرئیلی کمپیوٹر‌سائنٹسٹ یعنی ایک یہودی کی ڈیویلپ کی ہوئی ہے۔ کیا ہم اس وجہ سے اسے استعمال کرنا چھوڑ دیں؟

ویب پر اردو کی ترویج کا مکمل دارومدار فری اور اوپن سورس پر ہے۔ کسی ایک کمرشل فونٹ کے استعمال سے ہمیں اس کام میں فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ پاک ڈیٹا والوں کا جوہر نستعلیق embedded فونٹ ہے جو کہ ہر مرتبہ ویب پیج کھلنے کے ساتھ ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف ویب صفحات کو سست رفتار بناتا ہے بلکہ اس کی رینڈرنگ بھی سست ہے۔ بہرحال یہ صرف میری ذاتی رائے ہے۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
رضا نے کہا:

جی بالکل اس میں پاک نستعلیق فانٹ کا استعمال کیا گیا ہے
اور مزید ان سائٹس میں بھی۔ ملاحظہ ہوں۔
http://urdunews.net
http://cityislam.com/quran.htm
ما شاءاللہ تبارک اللہ بڑا خوبصورت فانٹ ہے۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل نے کہا:
عبدالرحمٰن، میرے خیال میں یہ سوچ درست نہیں ہے۔ اول تو ایشیا ٹائپ فونٹ بی بی سی والوں کا نہیں ہے۔ دوسرے کسی کی ڈیویلپ کی ہوئی ٹیکنالوجی استعمال کرنا کسی کی غلامی کے مترادف نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم تمام تر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے محروم ہوجاتے۔ جس سکرپٹنگ کی زبان php پر یہ صفحات چل رہے ہیں، یہ ایک اسرئیلی کمپیوٹر‌سائنٹسٹ یعنی ایک یہودی کی ڈیویلپ کی ہوئی ہے۔ کیا ہم اس وجہ سے اسے استعمال کرنا چھوڑ دیں؟

ویب پر اردو کی ترویج کا مکمل دارومدار فری اور اوپن سورس پر ہے۔ کسی ایک کمرشل فونٹ کے استعمال سے ہمیں اس کام میں فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ پاک ڈیٹا والوں کا جوہر نستعلیق embedded فونٹ ہے جو کہ ہر مرتبہ ویب پیج کھلنے کے ساتھ ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف ویب صفحات کو سست رفتار بناتا ہے بلکہ اس کی رینڈرنگ بھی سست ہے۔ بہرحال یہ صرف میری ذاتی رائے ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ایک یھودی استاد تھے۔ اس کا مطلب ہوا کہ ہمیں غیر مسلم سے سیکھنے میں کوئی قباحت نہیں۔
دوسری بات یہ کہ پاک نستعلیق فانٹ کمرشل ہے تو اس میں کسی کا نقصان نہیں، پڑھ تو سبھی لیتے ہیں (صرف ایک پلگ اِن انسٹال کرنا پڑتا ہے) خرچہ تو سائٹ کے مالک کو کرنا پڑتا ہے۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری انفارمیشن کے مطابق بھی جوہر نستعلیق صرف مائیکروسوفٹ کے پلیٹ فارم پر چلتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
چلو ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں تو ہمارا اتفاق ہوگیا کہ یہ علم ہے اور جہاں سے ملے ہمیں حاصل کرلینا چاہیے۔

دوسرا پوائنٹ ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ کے بارے میں ہے کہ آیا پاک ڈیٹا والوں کا فونٹ استعمال کرنا ٹھیک رہے گا یا نہیں۔ میں اس کے بارے میں اوپر اپنی رائے دے چکا ہوں۔
 
Top