ویب پیڈ کے بارے میں استفسار

دوست

محفلین
جڑے ہوئے فونٹ لینکس پر بالکل بھی نہیں چلتے۔ جس کی وجہ سے انتہائی بھدا تاثر پیدا ہوتا ہے ویب صفحے کا۔
اردو بلاگز ڈاٹ کام میں چونکہ یہی کام کیا گیا ہے اس لیے اس کی پیشکش انتہائی بھدی ہے لینکس پر۔ :roll: :roll:
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن نے کہا:
نبیل نے کہا:
میری انفارمیشن کے مطابق بھی جوہر نستعلیق صرف مائیکروسوفٹ کے پلیٹ فارم پر چلتا ہے۔
ابھی ایک خیال آیا ۔۔۔ کہ آپ ہی کیوں‌نہیں‌کوئی اس طرح کی خدمت پیش کرتے۔ مگر ہو مفت :wink:

ہیں۔ :shock:

کچھ سمجھ نہیں آئی کہ کیا کہنا چاہ رہے ہو؟
 
عبدالرحمٰن

یہی نا کہ آپ نے اردو ویب ایڈیٹر بنالیا تو کیا پاک ڈاٹا والوں‌کی طرح نستعلیق فانٹ نظام پیش نہیں کرسکتے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، نستعلیق کے سلسلے میں ہماری تمام تر امیدیں پاک نستعلیق سے وابستہ ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اپنی ڈیویلپمنٹ کی کسی سٹیج پر یہ اس قابل ہوجائے گا کہ اس پر نہ ‌صرف پروفیشنل ویب سائٹس بن سکیں گی بلکہ اس میں پروفیشنل اردو کمپوزنگ بھی ہو سکے گی۔ اگر تم نے محسن حجازی کی پوسٹس پڑھی ہیں تو کچھ اندازہ ہوگا کہ اوپن ٹائپ فونٹ اور خاص طور پر نستعلیق فونٹ بنانا کس قدر دشوار کام ہے۔ اس مقصد کے لیے خود اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی میں اضافوں کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
 
جی بالکل میں ان کے فانٹ کے بارے میں جب سے جانا ہے پڑھتا آرہا ہوں مگر اس دھاگہ پر موجود اس فانٹ کا لنک کام نہیں کررہا ، مجھے اس کا ڈاؤن لوڈ لنک دیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6280
میری بھی پاک نستعلیق سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں مگر اس میں ابھی دیر ہے۔
 
رضا

معطل
عبدالرحمن بھائی اتنی دیر نہیں ہے۔
محسن بھائی نے اپنی ایک پوسٹ میں 22 مارچ کو پاک نستعلیق کے نئے ورژن کا کہا تھا۔کہ اس میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
امید ہے کہ اس ورژن کے آنے سے پاک نستعلیق کافی حد تک بہتر ہوجائے گا۔
 
رضا

معطل
قیصرانی نے کہا:
رضا نے کہا:
کہيں تو اس سائٹ کی gifفائل بنا کے دکھا دوں؟
http://www.urduseek.com/
جی بالکل، اگر ممکن ہو تو
قیصرانی بھائی اردو پوائنٹ والوں نے بھی شاید پاک ڈیٹا والوں کا نستعلیق فونٹ استعمال کیا ہے۔
آپ کے براؤزر میں نہیں کھل رہا ۔لہذا تصویر ملاحظہ ہو۔
Nastaliqfontuseurdupoint.gif
[/img]
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی،

اردو پوائنٹ والے "جوہر نستعلیق" اور تصویر اردو دونوں کا ملا جلا استعمال کرتے ہیں۔

جوہر نستعلیق میں پاک ڈاٹا والوں نے کچھ مسئلہ ایسا رکھ دیا ہے (چوری سے بچانے کے لیےُ) کہ یہ صرف اور صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھل سکتا ہے۔ لہذا آپ اسے فائر فاکس میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

خوبصورتی کے اعتبار سے مجھے جوہر نستعلیق بہت ہی پسند ہے اور یقینی طور پر نوری نستعلیق کے بعد اسی کا ہی نمبر ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:

معلومات کے لیے شکریہ۔ پر آئی ای کی حد تک پابندی کچھ سمجھ میں نہیں‌ آئی :roll:
 
مہوش علی

لائبریرین
انہوں نے فونٹ ایمبیڈنگ کی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، اور مائکرو سافٹ نے یہ ٹیکنالوجی اسی لیے بنائی ہے کہ فونٹ کی چوری کو روکا جا سکے۔

جوہر نستعلیق کی خوبصورتی ملاحظہ کرنے کے لیے اس لنک کو دیکھیں

http://urduseek.com/patras
 
قیصرانی

لائبریرین
بقول نبیل بھائی، ایمبیڈنگ سے ڈاکومنٹ یا پیج کا لوڈنگ ٹائم بہت بڑھ جاتا ہے اور براؤزنگ بھی سست ہو جاتی ہے
 
Top