عبدالقیوم چوہدری
محفلین
اپنی ذاتی سگی حاضر سروس بیوی کو پھول یا گلدستہ دینا مباح اور پسندیدہ فعل ہے، بشرطیکہ گوبھی کا پھول نہ ہو۔ اور ایضًا اسی طرح خاتون کا اپنے ذاتی سگے حاضر سروس شوہر کو پھول یا گلدستہ دینا بھی مباح اور پسندیدہ ہے بشرطیکہ اپنے جیب خرچ سے لے کر دیا جائے۔
منہ بولی بیوی اور منہ بولا شوہر اس فہرست سے خارج ہیں، اور ایضًا کسی کی بیوی یا کسی کا شوہر بھی اسی حکم میں آتے ہیں۔ اور وہ خاتون جو بیوی بیوی سی لگتی ہو اور وہ بندہ جو شوہر شوہر سا لگتا ہو، وہ بھی اسی حکم میں ہے۔
سوتیلی بیوی اور سوتیلے شوہر کو پھول دینے کا ارادہ کرنے والوں والیوں سے عرض ہے کہ یہ ارادہ نہ کریں بلکہ حیا کریں۔ سگی پڑوسن اور سگے پڑوسی کے بارے میں بھی یہی جذبات رکھے جائیں تو بات چار دن اور چھپی رہے گی۔
نیز انگوٹھی و منہ میٹھا شدہ منگیتر ایک دوسرے کو گلاب کا پھول پیش کر سکتے ہیں اگر جوتے لگنے کا ڈر نہ ہو۔
البتہ متوقع بیوی یا متوقع شوہر کو پھول دینے کے بارے میں فقہائے سوشل میڈیا کا اختلاف ہے۔ اور یاد رہے کہ علما کا اختلاف باعثِ رحمت ہے۔