ویلنٹائن ڈے منانے کا اسلامی طریقہ

ہاہاہاہا
پنجابی کی املاء کے ساتھ مسائل ہیں لیکن آپ کی کوشش کی داد نا دینا زیادتی ہو گی۔ بہت خوب۔
مابدولت پنجابی زبان میں اپنی طفلِ مکتبی کا کامل ادراک رکھتے ہوئے برادرم چوہدری صاحب کی دی ہوئی داد کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اود ان کا تہہِ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔ :):)
 
برادرم محمد امین یہ آپ کا شاید واحد ایسا مراسلہ ہے جو مجھے پہلی ہی بار پڑھ کر مکمل سمجھ آ گیا ہے۔:p حسن اتفاق سے جمعرات بھی ہے، دل کر رہا ہے اس خوشی میں کہیں دیا جلا آؤں، کچھ بانٹ آؤں۔ :cool2:
 
ہاہاہاہا ! مابدولت چونکہ عزیزبرادرم چوہدری صاحب کے اس مراسلے کو بیک وقت دو علاماتی ریٹنگ دینے سےمعذور ہیں لہذا بالامراسلے نے مابدولت کوجوقہقہہ لگانے پرمجبورکیا،اس کے اظہار کے لئے "پرمزاح" کی درجہ بندی تفویض کرنے لئے مابدولت حروف تہجی کا سہارہ لیتے ہیں!:):)
 
زیک

مسافر
مزید لڑیاں بھی کھلنی چاہئیں:

ایک کہ پاکستانیوں کے مطابق ویلنٹائن ڈے منانے کا کافر طریقہ کیا ہے۔

دوسری یہ کہ اصل کافر کیسے مناتے ہیں
 
آخری تدوین:
ہاہاہاہا ! مابدولت چونکہ عزیزبرادرم چوہدری صاحب کے اس مراسلے کو بیک وقت دو علاماتی ریٹنگ دینے سےمعذور ہیں لہذا بالامراسلے نے مابدولت کوجوقہقہہ لگانے پرمجبورکیا،اس کے اظہار کے لئے "پرمزاح" کی درجہ بندی تفویض کرنے لئے مابدولت حروف تہجی کا سہارہ لیتے ہیں!:):)
بہت نوازش :)
 
علما کا اختلاف باعثِ رحمت ہے۔

’’عربی کی بہت سی جمعیں اور مصدر ایسے ہیں جن کے آخر میں اصلاً ہمزہ ہے اور اس سے پہلے الف ہے ، جیسے ابتداء ، املاء ، انشاء ، ہَواء ، علماء وغیرہ۔ اُردو میں ، ایسے سب لفظوں میں صرف آخر کا الف لکھا جائے گا، ہمزہ بالکل نہیں لکھا جائے گا۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمزہٗ آخر تلفظ میں نہیں آتا۔‘‘ ( اردو املا از رشید حسن خان‘‘
 
La Alma

لائبریرین

انشاء اللہ ، ماشاء اللہ لکھنا درست ہے یا اس رو سے اردو بول چال میں انشااللہ ، ماشا اللہ بھی لکھا جا سکتا ہے ؟
 
ہماری ناقص رائے میں صرف انشا لکھنا تو درست ہوگا لیکن ان شاء اللہ ، ماشاء اللہ جو کہ اصل میں عربی ہے درست ہوگا۔
 
انشاء اللہ ، ماشاء اللہ لکھنا درست ہے یا اس رو سے اردو بول چال میں انشااللہ ، ماشا اللہ بھی لکھا جا سکتا ہے ؟
انشا اور ان شا میں فرق ہے۔ "ان" اگر "شا" چاہا۔
عربی میں الف متحرک نہیں ہوتا اس لیے حرکت کے لیے ہمزہ لکھتے ہیں تو درست ان شاء اللہ ہوگا۔
 
آخری تدوین:
ایک کہ پاکستانیوں کے مطابق ویلنٹائن ڈے منانے کا کافر طریقہ کیا ہے۔
دوسری یہ کہ اصل کافر کیسے مناتے ہیں
دور حاضرکے کفار کافر کی بجائے سیکولر کہلوانا پسند کرتے ہیں ایسے میں کفار کا طریقہ تو کوئی نا لکھ پائے گا۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
میرے میڈیکل کالج کا پہلا سال تھا. میری کلاس میں آدھے سے زیادہ اسٹوڈنٹ بیرون ملک سے پڑھنے آئے تھے. چودہ فروری کو جب میں کالج گیا تو وہاں کا ماحول ہی بدلہ ہوا تھا. ہر طرف طوطے طوطیاں چہ چہا رہے تھے. میں حواس باختہ تھا کہ یہ کیا ہے. پھر مجھے کسی نے بتایا کہ آج ویلنٹائن ڈے ہے. میں نے معصومیت سے پوچھا کہ یہ کیا ہوتا ہے تو کسی نے بتایا کہ اس دن جو آپ کو پسند ہو اسے لال پھول دیا جاتا ہے. اگر وہ قبول کرلے تو ٹھیک ورنہ کم از کم مار نہیں لگتی. میں نے پوچھا کہ کیا پھول صرف لڑکیوں کو ہی دیتے ہیں تو وہ برگر مجھ سے کٹ لئے. خیر کچھ عرصے میں سمجھ آگیا کہ یہ کافی ماڈرن تہوار ہے جو تین تلوار کے اُس طرف منایا جاتا ہے اور ہم بیچارے نارتھ ناظم آباد کے رہنے والے.
 
Top