ویلنٹائن ڈے

جہانزیب

محفلین
شادی کی سالگرہ مبارک میری جانب سے بھی۔ آپ بھابھی سے اردو میں بات کرتے ہیں یا پنجابی میں۔

:laughing: ہاہاہا ، پنجابیوں‌ میں‌ ایک راز کی بات ہے کہ جب پڑھ جائیں‌ تو اردو بولتے ہیں‌ پہلے پہلے، پھر جب فری ہونے لگتے ہیں‌ تو اردو پنجابی مکس اور اخیر میں‌ پنجابی ، میں‌ ابھی دوسری سٹیج پر ہوں‌ :rollingonthefloor:
 
اسی لئے میں نے پوچھا یہاں کافی خاندان ہیں، جو ہیں تو پنجابی مگر گھروں میں اردو بولتے ہیں یا بوڑھے آپس میں بولتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
کوئی دلچسپی نہیں ۔۔۔ کہ کسی سے محبت کے اظہار یا یقین دلانے کے لیے سال بھر میں ایک دن کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔۔
وسلام
 
زیک

مسافر
اگر آپ ویلنٹائن ڈے ایک دن منانے پر معترض ہیں تو پھر عید بھی سال کے ہر دن منایا کریں۔ :rollseyes:
 
زیک

مسافر
میں تو منتظر ہوں کہ کوئ غیرشادی‌شدہ بھی بتائے کہ وہ یہ دن کیسے منائے گا۔ ہاں شادی‌شدہ اگر اپنی بیوی کے علاوہ کسی کو اس دن تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بے‌شک یہ معلومات شیئر نہ کریں۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
آپ دو مختلف چیزوں کو ملا رہے ہیں ۔۔
عید کا تہوار رمضان اور حج کے اختتام پر شکرانے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔۔ جبکہ ویلینٹائن ڈے سے مراد محبت کا دن لیا جاتا ہے ۔۔ اور محبت تو ہر ہر لمحے اور ہر ہر پل منانے کی متقاضی ہے ۔۔
وسلام
 
زیک

مسافر
تہوار کوئ بھی ہو وہ اس کا مخصوص دن ہی ہوتا ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سال کے باقی 364 یا 365 دن محبت نہیں کر سکتے۔
 
زین

لائبریرین
میں تو منتظر ہوں کہ کوئ غیرشادی‌شدہ بھی بتائے کہ وہ یہ دن کیسے منائے گا۔ ہاں شادی‌شدہ اگر اپنی بیوی کے علاوہ کسی کو اس دن تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بے‌شک یہ معلومات شیئر نہ کریں۔
:grin:
کدھر گئے نعمان صاحب ؟؟
 
طالوت

محفلین
تہوار کوئ بھی ہو وہ اس کا مخصوص دن ہی ہوتا ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سال کے باقی 364 یا 365 دن محبت نہیں کر سکتے۔
باقی سارا سال آپ عید تو نہیں منا سکتے نا ۔۔ تو پس تہوار وہی ہوا جو کسی مخصوص مقصد کے حوالے سے کسی مخصوص دن کو منایا جائے ہو اور ویلنٹائن ڈے کا مقصد محبت کا اظہار کرنا ہے اور محبت کے اظہار کے لیے اس قسم کی قید غیر فطری بات لگتی ہے ۔۔
وسلام
 
کچھ سال پہلے میرے دوست کے ایک دوست نے کوئی اچھا سا گلدستہ خریدا اور ایک بھکارن کو دے دیا اور کہا شاید تمہیں زندگی میں کسی مرد نے پہلی بار تحفہ دیا ہوگا۔
 
علی ذاکر

محفلین
ایک اچھا تہوار ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایک بہانا ہوتا ہے سب کو اکٹھا کرنا گلے شکوے رنجیشیں دور کرنے کیلئے جو آپ عام حالات میں نہیں کر سکتے وہ آپ ایک تہوار پر کر دیتے ہو اور جیسا یہ تہوار ہے ویلنٹائن ڈے اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو وہاں پر تہوار اتنا عام نہیں ہوا صرف ایک کمیونیٹی آپ کھہ سکتے ہیں کہ جو ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں وہ ایک دوسرے کو وش کر لیں گے باقی عام لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پھول دے کر اپنے اظہار یہ ابھی اتنا عام نہیں‌ہوا
 
طالوت

محفلین
جناب رنجشیں دور کرنے کے لیے ہمارے پاس عیدین ہیں ، اس نقالی کی ہمیں ضرورت نہیں ۔۔
وسلام
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کون کہتا ہے ویلنٹائن ڈے محبت کا دن ہے ؟؟؟؟؟؟ اس دن کیا ہوا تھا ایک شخص کو بھانسی دینا محبت کا دن ہو گیا کیا ؟؟؟

پچھلے سال اس موضوع پر بہت بحث ہوئی تھی اس سال بحث تو نہیں کروں گا بس اتنا کہوں گا میں اس کے خلاف ہو جو لوگ اس کی حمایت کرتے ہیں وہ بے شک کریں میں تو اس کے خلاف ہو یہ ہماری تہذیب نہیں ہیں ہم مسلمان ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک اچھا تہوار ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایک بہانا ہوتا ہے سب کو اکٹھا کرنا گلے شکوے رنجیشیں دور کرنے کیلئے جو آپ عام حالات میں نہیں کر سکتے وہ آپ ایک تہوار پر کر دیتے ہو اور جیسا یہ تہوار ہے ویلنٹائن ڈے اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو وہاں پر تہوار اتنا عام نہیں ہوا صرف ایک کمیونیٹی آپ کھہ سکتے ہیں کہ جو ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں وہ ایک دوسرے کو وش کر لیں گے باقی عام لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پھول دے کر اپنے اظہار یہ ابھی اتنا عام نہیں‌ہوا

آپ کے دستخط میں لکھا شعر اور آپ کے جواب میں زمین آسمان کا فرق ہیں معافی چاہتا ہوں
 
علی ذاکر

محفلین
آپ کے دستخط میں لکھا شعر اور آپ کے جواب میں زمین آسمان کا فرق ہیں معافی چاہتا ہوں

آپ نے شاید میرے جواب پر غور نہیں‌کیا میں‌نے صرف تہواروں‌کی حمایت کی ہے اس سے گلے شکوے دور ہوتے ہیں‌ چاہے وہ عید کا تہوار ہو یا کوئ اور اور میں‌نے تو یہ صآ‌‌ف کہا ہے کہ یہ پاکستان میں‌اتنا مقبول ہے ہی نہیں‌تو اس میں‌بحث کی کوئ گنجائش ہی نہیں‌رہی بحث تو تب کریں‌جب اس کو بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہو:)
ماسلام
 
شاہ حسین

محفلین
میں نہیں سمجھتا کہ اس دن کو منانا صحیح ہے منائیں تو وہ جن کہ پاس اس دن کا نعم البدل نہ ہو عید سے اچھے ایّام ہو ہی نہیں سکتے جس میں مسلم کا قلب محبّت سے لبریز ہوتا ہے۔
محبت میں کچھ عیب نہیں گر اسلامی اصولوں کی مکمّل پاسداری کی جائے۔
اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے ۔ باہمی رضا مندی اس ہی کا ایک جز ہے ۔
 
Top