ویلنٹائن ڈے

ماوراء

محفلین
بھئی تعبیر۔۔آپ نے دعا پتہ نہیں کی ہے یا نہیں۔۔۔۔لیکن اثر ضرور دکھا گئی ہے۔ زندگی میں پہلی بار رات ایک بجے بڑا سنجیدہ ویلنٹائن ڈے وِش ہوا ہے۔:grin::rollingonthefloor:
 

ف۔قدوسی

محفلین
تعبیر جی ابھی تو میں بچی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس عمر میں ویلنٹائن شیلنٹائن نہیں مناتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "کتابیں کاپیاں"دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
واہ۔۔بہت اچھی تصویر ہے باجو۔ آپ کو بھی ویلینٹائن ڈے مبارک ہو۔:grin:
یہ تصویر بڑے مزے کی لگی ہے۔:grin:
untitledpreview.gif

یہاں سے لی گئی ہے
 

ماوراء

محفلین
آپ کو کیا بتاؤں اب۔آجکل کے بچے پاگل ہو گئے ہیں۔ فون کریں گی تو بتاؤں گی۔
اور پاکستان کا سنا ہے؟:laugh: خبروں میں بتایا تھا کہ "اس دن نوجوان اپنی محبت کا اظہار اور ایک دوسرے کو پرپوز کرتے ہیں":laugh: اور نوجوان گلاب کے پھول لیے لڑکیوں کے کالج کے باہر کھڑے تھے۔اور نوجوان بھلا کون سے تھے؟ وہ جو لفنگے ٹائپ ہوتے ہیں۔ :p
افسوس میں نے دیکھا نہیں۔۔بہن بتا رہی تھی۔۔ ابھی نیٹ پر ڈھونڈتی ہوں کوئی ویڈیو۔
 

زینب

محفلین
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ ویلنٹائن نا منایا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں منا لیا جائے تو بھی کوئی قیامت نہیں آجانی۔فتوے اس لیے دیے جاتے ہین کہ اسے بےحیائی کا دن بنا لیا گیا ہے آپ ڈیسنٹ طریقے سے بھی اپنے دل کی بات دوسرے انسان تک پہنچا سکتے ہیں ۔۔پر یہ نا ہو کہ ویلنٹائن ڈے کے انتظار میں جس کو دل کا حال بتانا ہے وہ بال بچوں والا ہی ہو جائے اس لیے اس دن کا خاص انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔ویسے تو میرے خیال میں محبت کسی سے بھی ہو اظہار مانگتی ہے ۔۔لیکن سب چیزوں کے ساتھ ساتھ اگر انکل ویلنٹائن کے بارے میں پڑھا جائے تو کوئی خاص بات نہین اس دن میں
 

تعبیر

محفلین
ارے آپ دونوں کے دل کتنے بھرے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;) ۔۔۔۔ چلیں آج بھڑاس نکال دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin: ۔۔۔۔۔۔۔۔

:rollingonthefloor: کچھ خاص نہیں :rollingonthefloor:
ہمارے ہاں تو روزانہ ویلنٹائن ڈے منائے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



تعبیر جی ابھی تو میں بچی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس عمر میں ویلنٹائن شیلنٹائن نہیں مناتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "کتابیں کاپیاں"دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ لیں ثبوت

خو د ہی تو کہا تھاپہلے کہ ہم روز مناتے ہیں
 

تعبیر

محفلین
اس میں میرا کیا قصور ماورا کہ میں لیٹ ہو گئی

چلیں رات کا کام تو ہے ہی انا اور جانا لیکن یہ بات کدھر گئی اور کیوں گئی :(
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، اب کیا بتاؤں۔۔ بس آپ نے دعا دی تھی۔۔تو اسی وقت قبول ہو گئی۔ پہلی بار کسی نے ویلنٹائن ڈے وش کر دیا۔ لیکن میں نے کیا نہیں۔۔۔ اور بات شروع ہو کے ختم بھی ہو گئ۔:doordont:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستان میں سنا ہے لڑکے ویلنٹائن کے دن لڑکیوں کے کالج کے باہر پھول لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایسے ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں۔؟:dontknow:

ماوراء! یہ نئی بات پتہ چلی ہے مجھے۔ افسوس کہ ویلنٹائن ڈے کو میں سفر کی تھکن اتار رہی تھی ورنہ باہر کا ایک چکر لگا کر کچھ حالات دیکھ ہی آتی :ڈ
ویسے کچھ سال پہلے جب پاکستانی قوم کو نیا نیا بخار چڑھ رہا تھا تو بڑے مزے کے واقعات ہوتے تھے۔ ہمارے گھر کے پاس ہی لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک کالج ہے۔ 13، 14 اور 15 فروری کو ان کے پرنسپل ایمرجنسی نافذ کر دیا کرتے تھے۔ خصوصاً سب کے بیگز چیک کئے جاتے تھے اسمبلی میں۔ اسی دوران کمروں کے کونے کھدروں کی تلاشی بھی لی جاتی تھی۔ اور جہاں کوئی کارڈ اور پھول نظر میں آیا تو بس اس بچے کی خیر نہیں۔ ان پرنسپل کے بارے میں مشہور تھا کہ سزا کے طور پر وہ مطالعہ پاکستان ، اسلامیات اور جغرافیہ کے بارے میں سوال پوچھنا شروع کر دیتے تھے اور جس سیکشن کا بچہ ہو اس پورے سیکشن کے اس مہینے میں ہر مضمون کے دو بار ماہانہ ٹیسٹ لیے جاتے تھے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
لوگوں کی سوچ ، اور نظریات اپنی اپنی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہوتی ہے ، جو ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ دن ضرور کسی خاص کے ہی لئے منایا جاتا ہے تو یہ ایسا سوچنے والے کی سوچ پے ہے ۔، یہ دن کسی ایک لئے محضوص نہیں ہوتا ،ایک شخص کے لئے نہیں ہوتا ، پیار محبت ، چاہت سب کے لئے ہوتی ہے ،
مگر بچارے لوگ ۔ ۔ جیسی انکی سوچ ہوگی وہ ہر کسی کے لئے ویسا ہی سوچیں گے اور دیکھے گے ۔
:party:

یہی بات ہے۔ کوئی چیز بذاتِ خود اتنی بری نہیں ہوتی۔ ہمارا برتنے کا طریقہ اس کو غلط بنا دیتا ہے۔ اور ہم لوگ جس طرح اندھا دھند دوسروں کی نقل کرتے ہیں وہاں سوچنے سمجھنے کی فرصت نہیں ملتی۔
جو لوگ اس دن کے منانے پر تنقید کرتے ہیں وہ اپنی اخلاقی روایات کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ آپ پاکستان میں ایک عرصے سے نہیں آئیں۔ یہاں آ کر دیکھیں گی تو اصل صورتحال کا پتہ چلے گا۔ :(
 

ماوراء

محفلین
آنٹی شائستہ اے آر وائی پر "گڈ مارننگ پاکستان" کی میزبان ہیں اور بہت باتیں کرتی ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں پتہ۔:grin:
 

تعبیر

محفلین
ہاہاہا


یہ خود کو آنٹی کہلواتی ہیں کمال ہے بھئی

کیا مجھ سے بھی زیادہ بولتی ہیں؟؟؟ :grin:
 
Top